31/05/2026
*کارروائی: ضلع کونسل کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام*
*ڈیرہ غازی خان:* ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کی حدود کالا کالونی، تحصیل ڈیرہ غازی خان میں عید کی چھٹیوں کے دوران سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی چار دکانوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جناب عثمان خالد صاحب نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ چیف آفیسر ضلع کونسل جناب جواد الحسن گوندل کی سربراہی میں ضلع کونسل ٹیم نے پولیس اور پیرا ملٹری فورس کی مدد سے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔
آپریشن میں سپروائزر افتخار احمد اور بلڈنگ انسپکٹر جی ایم سلطان ضلع کونسل سٹاف کے ہمراہ موجود رہے۔ "ستھرا پنجاب" کی ہیوی مشینری کے ذریعے تمام غیر قانونی دکانیں مسمار کر کے ضلع کونسل کی ملکیتی زمین واگزار کروا لی گئی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی احسان چانڈیا پولیس نفری کے ساتھ موجود رہے۔
ضلع کونسل انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانے میں پرچے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
چیف آفیسر جواد الحسن گوندل نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ عید کی چھٹیوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔
Commissioner DGKhan
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan
Jawad Ul Hassan
Team MNS
Chief Minister Punjab's Updates
Local Government & Community Development Department, Punjab
Government of Punjab
30/05/2026
ڈیرہ غازی خان: چیف آفیسر ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان جناب جواد الحسن گوندل و ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن نے عیدالاضحیٰ کے تین روزہ ایام میں صفائی و انتظامی امور / آوارہ کتوں کی تلفی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع کونسل ٹیم کو شاباش دی ہے۔
چیف آفیسر جواد الحسن گوندل نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل ٹیم نے عید ایام میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں۔ جب شہری عید کی خوشیاں منا رہے تھے، ضلع کونسل کے افسران و کارکنان فیلڈ میں موجود رہے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے دن رات محنت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید ڈیوٹی میں ٹیم کی بہترین خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ضلع کونسل ٹیم کی لگن اور فرض شناسی کی بدولت شہریوں کو عید پر صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آیا۔
چیف آفیسر کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور آئندہ بھی اسی جذبے سے فرائض انجام دینے کی توقع ظاہر کی گئی۔
Commissioner DGKhan
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan
Jawad Ul Hassan
28/05/2026
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Commissioner DGKhan
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan
Team MNS
Chief Minister Punjab's Updates
Local Government & Community Development Department, Punjab
Government of Punjab
28/05/2026
Chief Minister Punjab's Updates
Chief Secretary Punjab
Commissioner DGKhan
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan
Jawad Ul Hassan
Team MNS
Government of Punjab
Local Government & Community Development Department, Punjab
27/05/2026
انتہائی قابل احترام رفیق کار
```السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ```
(اللہ رب العزت آپکے اور ہمارے نیک اعمال و قربانی قبول فرمائے )
```اس دعا کے ساتھ آپ اور آپکے اہل و عیال کو``` عید الاضحٰی مبارک
*جو ھمارے پیارے ھم سے بچھڑ گئے ان کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں، کہ اللہ رب رحمٰن انکے ساتھ عافیت کا معاملہ کریں، اور مسلمان جہاں کہیں بھی ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ھیں اللہ رب العزت انکے لئے عافیت کا معاملہ فرمائیں۔ بے شک رب رحمٰن ہر چیز پہ قادر ھے۔* آمین۔
Commissioner DGKhan
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan
Jawad Ul Hassan
Team MNS
Chief Minister Punjab's Updates
Local Government & Community Development Department, Punjab
20/05/2026
Commissioner DGKhan
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan
Jawad Ul Hassan
Chief Minister Punjab's Updates
Team MNS
Local Government & Community Development Department, Punjab