14/10/2025
City Traffic Police DG Khan
this group is awareness for all this is for awareness
14/10/2025
08/10/2025
ٹریفک آگاہی پروگرام برائے طلباء — گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ڈیرہ غازی خان
ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں طلباء کے لیے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد افضل خان کی زیر نگرانی اور ریجنل ٹریفک آفیسر ڈیرہ غازی خان کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیا گیا۔
ایجوکیشن یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر کامران صاحب اور نائب انچارج محمد ساجد نے طلباء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، حادثات کی روک تھام اور سڑک پار کرنے کے محفوظ طریقے سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے طلباء کو رانگ سائیڈ پر سفر کرنے سے گریز اور ہیلمٹ کے لازمی استعمال کی تاکید کی۔
سب انسپکٹر کامران نے اپنے خطاب میں کہا:
> "انسان ہر کام کا پلان بناتا ہے مگر حادثہ بغیر پلان کے رونما ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہمیشہ احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ سفر کرنا چاہیے۔ جیسے ہم اپنے موبائل کی حفاظت کے لیے کور استعمال کرتے ہیں، ویسے ہی ہمیں اپنے سر کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہننا چاہیے۔ والدین اپنے بچوں کو موٹر سائیکل اور یونیفارم تو دیتے ہیں، مگر ہیلمٹ دینا اکثر بھول جاتے ہیں۔ بچوں کو اپنی سلامتی کے لیے خود ہی ہیلمٹ کے استعمال پر زور دینا چاہیے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اگر طلباء روزانہ اسکول ہیلمٹ پہن کر آئیں گے تو یہ ان کی اپنی حفاظت کے ساتھ معاشرتی شعور میں اضافہ کا باعث بنے گا۔
پروگرام کے اختتام پر پرنسپل سید ذکا اللہ شاہ، نائب پرنسپل خورشید احمد قیصرانی اور محمد فاروق احمد نے ٹریفک پولیس کے اس مثبت اقدام کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ایسے آگاہی پروگرامز ہر ماہ اسکولوں میں منعقد ہونے چاہییں تاکہ طلباء میں ٹریفک قوانین کی آگاہی اور شعور اجاگر ہو۔
پروگرام کے اختتام پر طلباء میں بروشرز اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے
ریجنل ٹریفک آفیسر رینج ڈیرہ غازی خان
محمد عرفان اشرف کا پیغام
مشاہدے میں آیا ہے کہ اکثر افراد دورانِ ڈرائیونگ ٹیسٹ ناکام ہو جاتے ہیں، جس کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین سے ناواقفیت ہے۔ عوام الناس کی بہتر رہنمائی اور سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ شہری جدید تربیت حاصل کر کے باصلاحیت اور ذمہ دار ڈرائیور بن سکیں۔
ہمارا ڈرائیونگ سکول ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں عوامی خدمت سرانجام دے رہا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں داخلہ لیں۔
افسوس اس وقت ہوتا ہے جب کوئی امیدوار دورانِ ٹیسٹ ناکام ہو جاتا ہے، لیکن خوشی تب محسوس ہوتی ہے جب زیادہ سے زیادہ نوجوان ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے قانون کے مطابق ذمہ دار شہری بنیں۔
میں، بطور ریجنل ٹریفک آفیسر رینج ڈیرہ غازی خان، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے ضلع، تحصیل یا قریبی علاقے میں قائم ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لیں اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں۔ ہمارے تجربہ کار انسٹرکٹرز اور لیڈی انسٹرکٹرز طلبا کو تھیوری، پریکٹیکل اور ورکشاپس کے ذریعے مکمل آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
یاد رکھیں! جب ایک ڈرائیور ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے واقف ہوتا ہے تو حادثات کی شرح میں نمایاں کمی آتی ہے۔
آئیے، ہم سب مل کر ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، ان پر عمل کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔
محمد عرفان اشرف
ریجنل ٹریفک آفیسر، رینج ڈیرہ غازی خان
05/10/2025
ڈیرہ غازی خان کی عوام کو آگاہی پیغام ۔ ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان آپ کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے
کیمرے سے چالان کیسے ہوتا ہے اور اسے کیسے ادا کرنا ہے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Railway Road
Dera Ghazi Khan
