06/06/2024
Join Rescue 1122
DR.Natiq Hayat R.E.O 1122 D.G.K
06/06/2024
Join Rescue 1122
10/04/2024
Eid Mubark to all of you 💞💞🌹🌹💞💞
گاڑی پانی میں گر جائے تو کیا کرنا ہے؟
بہت سے لوگ صرف اس وجہ سے ڈوب گئے کہ وہ نہیں جانتے تھے:-
اگر آپ خود کو گاڑی میں پانی کے اندر پاتے ہیں تو گھبرائیں نہیں۔
1۔ دروازے کو دھکیلنے کی کوشش میں اپنی توانائی ضائع نہ کریں۔
2۔ کھڑکی مت کھولیں، گاڑی میں داخل ہونے والا پانی آپ کو باہر نہیں نکلنے دے گا۔ اور اگر اندر داخل ہو گیا تو گاڑی مکمل پانی میں ڈوب جائے گی۔ شیشے اور دروازے بند رہنے دیں۔
3۔ سر کے پیچھے والے ہیڈ ریسٹ کو کھینچ کر اوپر کی سمت نکالیں۔
4۔ اس کی اسٹیل کی تیز نوک کا استعمال کریں اور پچھلی کھڑکی کے شیشے کو توڑ دیں جو ڈگی کے اوپر لگا ہوتا ہے۔
▶️ انجنیئرنگ اور ڈیزائن کے لحاظ سے کار پانی میں تیرتی ہے اور پچھلی کھڑکی ہمیشہ باہر نکلنے کی سمت ہو گی۔ جیسا کہ تصویر میں دکھائی دے رہا ہے۔ یہ آپ کی جان بچا سکتا ہے۔
انجن بھاری ہوتا ہے اس لئے وہ حصہ پانی میں ڈوب جائے گا مگر ٹائروں کی ہوا کے باعث تیہہ تک نہیں جائے گا۔ پچھلے ٹائروں کی وجہ سے پچھلا حصہ تیرتا رہے گا اور پانی سے باہر رہے گا۔ گاڑی ڈوبے گی تب جب پانی اس کے اندر جا کر اسے بھاری کر دے گا۔
اپنے حواس ٹھیک رکھیں۔ پینک مت ہوں۔ دماغ اور سائنس کا استعمال کریں۔ تیرنا نہیں آتا تو بھی کوئی بات نہیں۔ پچھلی سیٹ میں سالڈ فوم ہوتا ہے وہ فلوٹ کر سکتی ہے۔ اسے آرام سے نکالیں اور پچھلے شیشے سے باہر نکال کر کچھ سواریوں کو اسے پکڑ کر پانی پر تیرنے دیں اس کے اوپر نہ چڑھیں بلکہ سائیڈوں پکڑ کر تیریں۔ کوئی چھوٹا بچہ البتہ بٹھا دیں اور اسے پکڑ کر رکھیں۔ کشتی کی طرح ہاتھوں سے پانی پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے کنارے کی سمت بڑھیں۔ دوسرا سپیئر وہیل یا سٹپنی نکال کر اس کی مدد سے بھی تیرا جا سکتا ہے۔ پچھلی سیٹ کی بیک بھی آرام سے اتر سکتی ہے اسے بھی تیرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
زندگی بچانے کے لئے اعصاب اور ڈر پر قابو پانے سے بہت مدد مل سکتی ہے۔ اپنی گاڑی میں لگی اور پڑی ہر چیز پر ریسرچ کیا کریں۔ یہ ریسرچ آپ کی جان بچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
انجن کی جانب سے اگر پانی اندر آنا شروع ہو تو فوری طور پر نکلنے کی کوشش کریں۔ یاد رکھیں گاڑی بنانے والے نے ہر سوراخ سیل کیا ہوتا ہے۔ ہمارے مکینک ان کو کھول دیتے ہیں لاپرواہی سے۔ جو جان لیوا ہو سکتا ہے۔ احتیاط کریں۔ چیک کرتے رہا کریں اپنی گاڑی کو۔
اللہ پاک آپ اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھیں۔آمین
24/01/2024
Successfully Completed COSHH Risk Assessor by IACS ( International Association for Chemical Safety).
11/10/2023
*پریس ریلیز*
تاریخ: 10 اکتوبر ، 2023
*عنوان : ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کا ریسکیو اسٹیشن لیہ کا دورہ۔*
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نےماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن لیہ کا دورہ کیا۔
اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کو سٹاف کی حاضری، ریکارڈ، گاڑیوں کے آلات اور اسٹیشنز کی بلڈنگ، کنٹرول روم کے ریکارڈ بھی چیک کروایا اور مختلف ایمرجنسی کالز سنیں ۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے اپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تسلی بخش قرار دیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے مڈل مینیجرز اور ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ریسکیو سروس کو بطور جذبہ سمجھ کر ڈیوٹی سرانجام دے۔بعد ازاں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز نے میڈیکل کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
ایمرجنسی سروس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں غلطی برتنے والے ریسکیورز اور مینجررز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ریسکیورز نے کثیر المناظر عمارت سے مریض کی حفاظت سے منتقلی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
شجرکاری کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیشن میں پھلدار پودے لگائے۔
ڈاکٹر سجاد نے اس بات کی یقین دھانی کرائی کے ریسکیورز اسی طرح جوش و جذبے سے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے گے۔
05/10/2023
*ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ناطق حیات غلزئی کاریسکیو 1122 سینٹرل ریسکیو آفس ڈیرہ غازی خان کا دورہ*
بتاریخ 4 اکتوبر 2023:
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو 1122 سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کو ریسکیو 1122سٹاف کا ٹرن آوٹ،ڈسپلن،یونیفارم،حاضر ی اورسٹاف کا پروفیشنل نالج چیک کروایا۔
اس کے علاوہ سینٹرل آفس ریسکیو 1122کنٹرول روم، سٹور اور بلڈنگ کا تفصیلی معاٸنہ کیا۔جس کے بعدایمرجنسی گاڑیوں،موٹر بائیک،آلات اور ادویات کی مکمل انسپکشن کی۔
ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
ریسکیورز اپنی صحت کا خیال رکھیں اپنے آپ کو فزیکل فٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ھمیشہ تیار ھوں۔
پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122نے پنجاب میں اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد کو ایمرجنسی سروس فراہم کر چکی ہے-
اپنے آغاز سے لے کر ابتک معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے-
ریسکیو 1122کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
منیجرز اور مڈل مینیجرز کے ساتھ پرفارمنس اور سروس کی بہتری کے حوالے سے میٹنگ بھی کی۔
ایمرجنسی سروس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں
غلطی برتنے والے ریسکیورز اور منیجرز کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیورز کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔
ان ھاوس ورکشاپ کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احمد کمال اور منیجرز نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریسکیورز اسی جوش و جذبہ سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
28/09/2023
*ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ناطق حیات غلزئی کاریسکیو 1122 تونسہ ریسکیو آفس کا دورہ*
بتاریخ 28 ستمبر 2023
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو 1122 تونسہ اسٹیشن کا دورہ کیا۔
ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عمران بھٹہ نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کو ریسکیو 1122سٹاف کا ٹرن آوٹ،ڈسپلن،یونیفارم،حاضر ی اورسٹاف کا پروفیشنل نالج چیک کروایا۔
اس کے علاوہ آفس ریسکیو 1122 تونسہ کے سٹور اور بلڈنگ کا تفصیلی معاٸنہ کیا۔جس کے بعدایمرجنسی گاڑیوں اور ادویات کی مکمل انسپکشن کی۔
ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو 1122تونسہ کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122نے پنجاب میں اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد کو ایمرجنسی سروس فراہم کر چکی ہے اور اپنے آغاز سے لے کر ابتک معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ریسکیو 1122کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ریسکیو 1122خالصتاََ عوام کی خدمت کا ادارہ ہے عوام اس ادارہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کی خدمت کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسٹیشن پر موجود کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے 10 منٹ لگاتار سی پی ار کا اور ریسکیورز نے کثیر المناظر عمارت سے مریض کی حفاظت سے منتقلی کا عملی مظاہرے پیش کیے ۔
بعد ازاں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ایمرجنسی سروس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے غلطی برتنے والے ریسکیورز اور منیجرز کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عمران نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریسکیورز اسی جوش و جذبہ سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔اور آخر میں شجرکاری کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیشن پر پھل دار پودے بھی لگائے۔
25/09/2023
Today Visit at Community Rescue Stations Gaddai (CRS-2). inspected the Emergency Vehicles (Ambulance,Fire Trucks) checked the Cleanliness of station and washrooms.
14/09/2023
*بارواں انٹر دسٹرکٹ ریسکیو چیلنج میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے ونر کپ جیت لیا۔ڈاکٹر ناطق حیات (ار ای او) ڈی جی خان*
ڈیرہ غازی خان. بارواں نیشنل ریسکیو چیلنج کی تیاری کے سلسلہ میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات کی زیر نگرانی تینوں اضلاع اور تونسہ کے مابین انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج کا انعقاد ضلع ڈیرہ غازی خان کے سینٹرل اسٹیشن پر کیا گیا۔ جس میں ضلع ڈیرہ غازی خان، راجن پور،ضلع لیہ اور تونسہ
کی ریسکیو ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا۔
ریجن ڈیرہ غازی خان میں تینوں اضلاع اور تونسہ کے مابین ریسکیو مقابلہ کروانے کا مقصد پنجاب ا یمرجنسی سروسزاکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے بارویں نیشنل ریسکیو چیلنج کے لیے ریجن کی بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا تھا اس حوالے میں درج ذیل مقابلہ جات منعقد کروائے گئے۔ انٹر ڈسڑکٹ چیلنج کے مقابلہ جات میں ٹرومہ چیلنج(زخمیوں کی بر وقت طبی امداد اور بحالی کا مقابلہ) فائر فٹ چیلنج (آتشزدگی سے نبردآزما ہونے کا مقابلہ) ڈیپ ویل ریسکیو چیلنج (گہرے کنویں میں متاثرہ افراد کو نکالنے کا مقابلہ)واٹر ریسکیواینڈتیراکی چیلنج (پانی میں پھنسے / ڈوبے ہوئے لوگوں کی تلاش و بحالی کا مقابلہ) ہائیٹ ریسکیو بلند و بالا عمارتوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنا شامل ہیں،ان مقابلہ جات میں فرضی مناظرو کہانی کے تحت تمام ٹیمیں اپنی کارکردگی مقررہ وقت کے اندر کرنے کے پابند تھے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازی خان انجینئراحمد کمال،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لیہ ڈاکٹر سجاد احمد ملک، ایمرجنسی آفیسرز راجن پور راحت علی اور محمد یامین اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز عنایت بلوچ اور کنور فہیم نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔
ان مقابلوں میں ضلع ڈیرا غازی خان کی ٹیم نے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ بارویں نیشنل ریسکیو چیلنچ میں بھی برتری حاصل کرنے کا عزم بھی کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال کی سربراہی میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی ٹیم پہلی پوزیشن کے ساتھ فاتح قرار پائی جبکہ ضلع لیہ نے دوسری اور تونسہ نے تیسری جبکہ ضلع راجن پور نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔بارواں انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو مقابلہ کے اختتام پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایاکہ یہ مقابلے ریسکیوکے کام کرنے کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں اور اس سے تمام ریسکیوئرز بہت کچھ سیکھتے ہیں اس کی وجہ سے وہ ایمرجنسی و نا گہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے کام کر سکتے ہیں جس کا فائدہ کمیونٹی کو پہنچتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں ریسکیوئرز نے عملی مہارتوں کا ثبوت دیا اور تحمل برداشت اور رواداری کی اعلی مثال قائم کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ناطق حیات نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کو ونر ٹرافی دی اور ضلع ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کی اچھی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگر ضلع ڈیرہ غازی خان کی ٹیم اس معیار کو مزید بہتر کرے تو یہ ٹیم بارویں نیشنل ریسکیو چیلنج میں بھی واضح برتری حاصل کرسکتی ہے۔
13/09/2023
*پریس ریلیز*
تاریخ: 12 ستمبر ، 2023
*عنوان : ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کا ریسکیو اسٹیشنز لیہ اور کروڑ کا دورہ۔*
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نےماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشنز لیہ اور کروڑ کا دورہ کیا۔
اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد موجود تھے۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے سٹاف کی حاضری، ریکارڈ، گاڑیوں کے آلات اور اسٹیشنز کی بلڈنگ، کنٹرول روم کے ریکارڈ بھی چیک کیا اور مختلف ایمرجنسی کالز سنیں اور انہوں نے اپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تسلی بخش قرار دیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے مڈل مینیجرز اور ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کا گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بیمار، بزرگ اور بچوں کا خاص خیال رکھیں شدید گرمی میں سفر کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی نہ پیئیں اور نہ ہی فوراً نہائیں۔
مزید یہ کہ ریسکیورز اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ریسکیو سروس کو بطور جذبہ سمجھ کر ڈیوٹی سرانجام دے۔بعد ازاں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز نے میڈیکل کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔انہوں نے ریسکیورز کو لوکل کمیونٹی میں سیفٹی کے میسجز کو ترغیب دینے پر زور دیا خصوصاً موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر بہت سی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
ایمرجنسی سروس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں غلطی برتنے والے ریسکیورز اور مینجررز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج کے حوالے سے ریسکیورز نے مختلف مہارات کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔اسٹیشن کے ساتھ موجود فیملی پارک میں کثیر تعداد میں پھل دار پودے بھی لگائے۔
بعد ازاں ریجنل ایمرجنسی افیسر نے تحصیل کروڑ کے ریسکیو سٹیشن کا دورہ کیا۔محفوظ معاشرے کے قیام کے حوالے سے گاؤں کا دورہ کیا وہاں پر پینے کے صاف پانی ار او پلانٹ کا افتتاح کیا اور لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر شجرکاری کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے پورے گاؤں میں پھلدار پودے لگائے۔
ڈاکٹر سجاد نے اس بات کی یقین دھانی کرائی کے ریسکیورز اسی طرح جوش و جذبے سے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے گے۔
05/09/2023
*ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ناطق حیات غلزئی کاریسکیو 1122 سینٹرل ریسکیو آفس ڈیرہ غازی خان کا دورہ*
بتاریخ 5 اگست 2023:
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو 1122 سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کو ریسکیو 1122سٹاف کا ٹرن آوٹ،ڈسپلن،یونیفارم،حاضر ی اورسٹاف کا پروفیشنل نالج چیک کروایا۔
اس کے علاوہ سینٹرل آفس ریسکیو 1122کنٹرول روم، سٹور اور بلڈنگ کا تفصیلی معاٸنہ کیا۔جس کے بعدایمرجنسی گاڑیوں،موٹر بائیک،آلات اور ادویات کی مکمل انسپکشن کی۔
ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
ریسکیورز اپنی صحت کا خیال رکھیں اپنے آپ کو فزیکل فٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ھمیشہ تیار ھوں۔
انٹر ڈسٹرکٹ نیشنل ریسکیو چیلنج کی تیاریوں کے حوالے سے ریسکیورز کی تیاریوں کا بغور جائزہ لیا-
پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122نے پنجاب میں اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد کو ایمرجنسی سروس فراہم کر چکی ہے-
اپنے آغاز سے لے کر ابتک معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے-
ریسکیو 1122کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
منیجرز اور مڈل مینیجرز کے ساتھ پرفارمنس اور سروس کی بہتری کے حوالے سے میٹنگ بھی کی۔
ایمرجنسی سروس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں
غلطی برتنے والے ریسکیورز اور منیجرز کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیورز کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔
ان ھاوس ورکشاپ کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احمد کمال اور منیجرز نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریسکیورز اسی جوش و جذبہ سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔