District Zakat and Ushr Committee Dera Ghazi Khan

District Zakat and Ushr Committee Dera Ghazi Khan

Share

یہ صفحہ ڈسٹرکٹ زکوۃ و عشر کمیٹی ڈیرہ غازی خان کی سرگرمی?

05/08/2025

🌟 **زکوٰۃ فنڈز کی شفاف تقسیم کا آغاز!* 🌟
*
ضلع ڈیرہ غازیخان کے 4322 مستحقین کو زکوۃ فنڈز سے 24 ہزار روپے فی کس گزارہ الاؤنس کی ادائیگی بذریعہ جاز کیش جاری! مستحقین کو 8558 سے میسجز آرہے ہیں۔

🔰 مزید براں: *ضلع بھر کے سرکاری کالجز، غازی یونیورسٹی اور غازی میڈیکل کالج کے 368 طلبہ و طالبات کو تقریباً 50 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف بھی جاز کیش کے ذریعے جاری کر دیے گئے* ہیں — *علم، عزت اور خود داری کے ساتھ!*

---

🎯 **کٹوتی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی!*
*
*ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی جناب عثمان خالد کا دوٹوک حکم:*

> "مستحقین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ ریٹیلرز کی ہر غیر قانونی کٹوتی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی!"

📌 اسی ہدایت کی روشنی میں نذر خان کورائی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز اور ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مستحقین زکوۃ سے غیر قانونی کٹوتی کرنے والے جاز کیش ریٹیلرز کے خلاف سخت کاروائی کی، مستحقین کو رقم واپس دلوئی گئی۔
---

📢 *عوام سے اپیل ہےکہ : اگر کوئی جاز کیش ریٹیلر مستحقین سے کٹوتی کرے تو تو فوراً ضلعی زکوٰۃ دفتر کے فون نمبر
064 2401869
پر شکا یت کریں۔ آپ کی شکایت پر فوری کارروائی ہوگی۔

04/08/2025

محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب نے مستحقین زکوۃ کو گزارا الاؤنس جنرل، گزارہ الاؤنس برائے نابینا افراد اور تعلیمی وظائف جنرل کے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے۔ مستحقین کو یہ فنڈز موبی لنک جاز کیش کے ذریعہ تقسیم کیے جائیں گے مستحقین کے موبائل نمبر پر 8558 سے ٹیکسٹ میسج موصول ہوگا جس میں گزارہ الاؤنس کے مستحقین کو 24 ہزار روپے کی رقم وصول کرنے کی اطلاع دی جائے گی۔مستحقین زکوۃ موبی لنک جاز کیش کی فرنچائزز،آؤٹ لیٹس اور ریٹیلرز پر اپناشناختی کارڈ دکھا کر اور اپنے انگوٹھے کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد 24 ہزار روپے کی رقم وصول کریں گے۔ مستحقین رقم کے حصول کے لیے کسی قسم کے کوئی سروس چارجز کی ادائیگی نہیں کریں گے سروس چارجز کی ادائیگی محکمہ موبی لنک جاز کیش کو خود کرے گا مستحقین کسی صورت بھی کم رقم وصول نہ کریں۔اس رقم کے حصول کے لئے جاز کیش اکاؤنٹ کی ضرورت نہ ہے۔
اسی طرح تعلیمی وظائف جنرل کے طلباء و طالبات میں انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو 10 ہزار، بی ایس اور پوسٹ گریجوایٹ کے طلباء کو 15 ہزار اور میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء کو 20 ہزار روپے کی رقم کی ادائیگی بھی موبی لنک جاز کیش کے ذریعہ کی جائے گی۔

Photos from District Zakat and Ushr Committee Dera Ghazi Khan's post 14/08/2024
Photos from District Zakat and Ushr Committee Dera Ghazi Khan's post 28/06/2021

آج مورخہ 28 جون 2021 کو چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی ڈیرہ غازی خان خواجہ خضر محمود نے ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی میٹنگ میں شرکت کی۔اجلاس میں مستحق زکوۃ مریضوں کو محکمہ زکوۃ و عشر حکومت پنجاب کی جانب سے مفت ادویات فراہم کرنے والے فارمیسی کو مبلغ 38 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
سال 2020-2021 کے دوران محکمہ زکوۃ نے مستحق زکوۃ مریضوں کے مفت علاج معالجہ کی مد میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کو مبلغ ایک کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔

Photos from District Zakat and Ushr Committee Dera Ghazi Khan's post 28/06/2021

محکمہ زکوۃ و عشر حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے 14 تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف کی مد میں مبلغ 46 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔
اس سلسلہ میں آج مورخہ28 جون 2021 کو چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوۃ وعشر کمیٹی ڈیرہ غازی خان خواجہ خضر محمود نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کمپنی باغ ڈیرہ غازی خان کی طالبات میں تعلیمی وظائف کی رقم تقسیم کی۔ ممبر ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی محترمہ فرح بشیر بھی انکے ہمراہ تھیں۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 کے طلبہ و طالبات میں تعلیمی وظائف کے چیک ممبر ضلع زکوۃ کمیٹی ڈیرہ غازی خان عبد السلام خان بزدار نے تقسیم کیے۔

Photos from District Zakat and Ushr Committee Dera Ghazi Khan's post 25/06/2021

محکمہ زکوۃ و عشر حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے 14 تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف کی مد میں مبلغ 46 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں آج مورخہ 25 جون 2021 کو چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوۃ وعشر کمیٹی ڈیرہ غازی خان خواجہ خضر محمود نے پوسٹ گریجویٹ کالج تونسہ شریف اور گورنمنٹ کالج آف کامرس تونسہ شریف کے طلبہ میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کیے۔
ممبر ضلع زکوۃ کمیٹی ڈیرہ غازی خان، محترمہ بشری سعید نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین چوٹی زیریں کی طالبات میں تعلیمی وظائف کی رقم تقسیم کی۔

01/05/2021
12/03/2021

محکمہ زکٰوۃ وعشر پنجاب کی جانب سےمسلمان اسپیشل افراد کے لیے وہیل چیئر سکیم کا اجرا.

ایسے مستحق زکٰوۃ اسپیشل افراد جو جسمانی اور چلنے سے مستقل معذوری اس حد تک ہو کہ وہیل چیئر کے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت کرنے سے قاصر ہوں اور محکمہ سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ کی طرف سے معذوری کا سرٹیفیکٹ رکھتے ہوں۔ اسکے علاوہ کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری اور نجی ادارہ سے وہیل چیئر حاصل نہ کی ہو۔محکمہ زکٰوۃ عشر کی جانب سے جاری شدہ فارم حاصل کر کے ضلع زکٰوۃ کمیٹی ڈیرہ غازی خان کی متعلقہ مقامی زکٰوۃ کمیٹی سے استحقاق کروا کر فارم دفتر چیئرمین ضلع زکٰوۃ کمیٹی ڈیرہ غازی خان میں جمع کروائیں۔

درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 مارچ 2021 ہے۔

اہلیت کا معیار:
1۔ شریعت کے مطابق ایسے مسلمان اسپیشل افراد جو زکٰوۃ کے حقدار ہوں۔
2۔ بے روزگار ہوں۔
3۔ پیشہ ور بھکاری نہ ہوں۔
4۔ محکمہ سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ کی طرف سے معذوری سرٹیفیکٹ رکھنے والے ایسے اسپیشل افراد جو ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت کرنے سے قاصر ہوں۔
5۔ کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری اور نجی ادارہ سے وہیل چیئر حاصل نہ کی ہو۔

08/02/2021

پریس ریلیز

محکمہ زکوۃ وعشر حکومت پنجاب نے مالی سال 2020-21 کے لیے مستحقین زکوۃ کو گزارہ الاؤنس کی پہلی ششماہی قسط کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔
ضلع زکوۃ و عشر کمیٹی ڈیرہ غازی خان نے ریگولر گزارہ الاؤنس کے 3213 مستحقین کےلئے 28917000 روپے جاری کیے ہیں۔ ہر مستحق 9000 روپے وصول کرے گا۔ جبکہ بصارت سے محروم 110 افراد کے لئے 1320000 روپے کا اجراء کیا گیا ہے۔ بصارت سے محروم ہر مستحق 12000 روپے وصول کریگا۔
رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل نمبر پر 8257 سے میسج بھیج دیے گئے ہیں۔
مستحقین اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ اپنے قریبی یو بی ایل اومنی فرنچائز سے بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے بعد پوری رقم وصول کریں گے۔
موصولہ رقم پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی۔
سروسز چارجز ضلع زکوۃ و عشر کمیٹی ڈیرہ غازی خان نے یو بی ایل اومنی کو خود ادا کردیے ہیں۔

Photos from District Zakat and Ushr Committee Dera Ghazi Khan's post 10/11/2020

چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوۃ و عشر کمیٹی ڈیرہ غازی کی جانب سے ممبران پر مشتمل قائم کی گئی مانیٹرنگ کمیٹیوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (وی ٹی آئی) ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف کا وزٹ کیا اور طلبہ و طالبات کو دی گئی سہولیات ور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
مانیٹرنگ کمیٹیز کے قیام کا مقصد زکوۃ سے مستفید ہونے والے اداروں اور لوکل زکوۃ کمیٹیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے تاکہ زکوۃ فنڈز کسی غیر مستحق فرد تک نہ جائیں اور رقم قواعد و ضوابط کے تحت درست طریقہ سے مستحق زکوۃ افراد تک پہنچے۔
ضلع زکوۃ کمیٹی کے ممبران پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیز باقاعدہ لوکل زکوۃ کمیٹیز، زکوۃ سے مستفید ہونے والے تعلیمی اداروں ور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کے وزٹ کرتے رہیں گے۔

Photos from District Zakat and Ushr Committee Dera Ghazi Khan's post 05/11/2020

حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ڈیرہ غازیخان کی ڈسٹرکٹ زکوۃ و عشر کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خواجہ محمد احمد خضر نے چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے عہدہ کا چارج لے لیا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


خیابانِ سرور بلاک سی
Dera Ghazi Khan

Opening Hours

09:00 - 17:00