13/12/2025
آج ڈیرہ غازیخان میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈیرہ غازیخان کی جانب سے ایریا کمیونسٹ اسکول کا انعقاد کیا گیا ۔
کامریڈ مدثر حسن نے سکول میں چئیر کے فرائض سرانجام دیے۔ سکول میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے راہنما آدم پال نے عالمی سیاسی و معاشی صورتحال پر انتہائی تفصیل سے بات رکھی۔
شرکاء نے عالمی صورتحال، انقلاب اور انقلابی پارٹی کی
تعمیر کے موضوعات پر انتہائی سنجیدہ سوالات کیے۔
اسکول میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کینیڈا کی سرگرم کارکن کامریڈ زاریہ نے بھی شرکت کی اور کینیڈا کے سیاسی و معاشی حالات ، امریکی سامراج کے ساتھ کینیڈا کے حالیہ تنازعے اور کینیڈا میں انقلابی سیاسی کام کے حوالے سے انتہائی شاندار گفتگو رکھی۔
سکول میں سلمی نواز، شاہ نواز کھوسہ ،کامریڈ حماد حسن ،کامریڈ تنویر اور کامریڈ آصف لاشاری نے بحث میں حصہ لیا اور عالمی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر بات رکھی۔
آخر میں کامریڈ آدم پال نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے تمام تر بحث کو سمیٹا۔
10/12/2025
Highlights of membership and stickers campaign in Shah Sadar Din. Stickers were placed in different locations including schools, hotels and bus points.
Join the revolutionary communist party to fight against poverty, unemployment, privatization of education and the health sector.
07/12/2025
Highlights of membership and stickers campaign in Dera Ghazi Khan. Stickers were placed in various locations in DG Khan including schools, colleges, Ghazi University, different cafeterias and Railwaystation. Students and youth demonstrated great interest in RCP and purchased our monthly paper 'The Communist'.
30/11/2025
انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈیرہ غازیخان ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے نام پر غریب موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے کرنے، ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ دھاندلی اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے اقتدار میں آنے والی حکومت کی جانب سے قانون پر عملداری کے نام سے پنجاب بھر جاری یہ تمام تر پکڑ دھکڑ درحقیقت غریب عوام کی جیبوں پر ایک کھلم کھلا ڈاکہ ڈالنے،لوٹ مار کا بازار گرم کرنے اور غریب عوام کو خوف زدہ کرنے کی کاروائی ہے۔ اس وقت واپڈا ،پولیس سمیت تمام تر اداروں کو عوام کو کھلے عام لوٹنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے اور سارے ادارے انتہائی جابرانہ انداز میں اس کاروائی میں مصروف ہیں۔ انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈیرہ غازیخان مطالبہ کرتی ہے کہ مہنگائی اور غربت سے پریشان عوام کے خلاف اس ظالمانہ ڈاکے کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈیرہ غازیخان سمجھتی ہے کہ غریب محنت کش عوام کو اس ظلم و جبر کے خلاف گاؤں، محلے، شہر کی سطح پر عوامی کمیٹیاں بنا کر منظم ہونا ہوگا اور عوامی طاقت کے بلبوتے پر اس ظلم کے خلاف بالکل ویسی ہی لڑائی لڑنی ہوگی جیسی لڑائی کشمیر کی عوام بجلی بلوں اور آٹے کو سستا کرانے سمیت باقی ریاستی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف لڑائی لڑی۔ آج منظم جدوجہد کرنے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
25/11/2025
انقلابی کمیونسٹ پارٹی شاہصدردین برانچ کی جانب سے ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں انقلاب روس 1917ء کے تاریخی واقعے پر گفتگو کی جائے گی اور آج کے عہد میں انسانیت کو درپیش مسائل اور ان کے حل، انقلابی تحریکوں اور مستقبل کے امکانات پر بحث کی جائے گی۔
دلچسپی رکھنے والے طالب علموں،اساتذہ، محنت کشوں و نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
02/11/2025
انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈیرہ غازیخان کی جانب سے ڈیرہ غازیخان شہر میں ممبرشپ کیمپئن کے سلسلے میں سٹیکرز کیمپئین کی گئی اور مختلف تعلیمی اداروں کے اطراف میں پارٹی کے اسٹیکرز لگائے گئے ۔
انقلابی کمیونسٹ کا حصہ بننے کے لیے ہمیں میسج کریں۔
31/10/2025
کامریڈ پارس جان کے تنظیمی دورے کے دوران شاہصدردین میں 'جین زی انقلابات اور پاکستان ' کے عنوان سے منعقد ہونے والی میٹنگ کی تصویری جھلکیاں
27/10/2025
انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈیرہ غازیخان کی سٹی برانچ کی جانب سے سمینہ سادات میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کامریڈ پارس جان نے خصوصی طور پر پر شرکت کی۔
میٹنگ کی تفصیلی رپورٹ کمیونسٹ اخبار اور انقلابی
کمیونسٹ پارٹی کی ویب سائٹ
www.marxist.pk
پر شائع کر دی جائے گی۔
24/09/2025
نیتن یاہو اچھی طرح سمجھتا ہے کہ جنگ ختم کرنا اس کے لیے سیاسی خودکشی کے مترادف ہو گا۔ اس کے اتحادی جو فلسطین کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے کے سخت مخالف ہیں، فوراً پیچھے ہٹ جائیں گے اور اس کی حکومت گر جائے گی، جس کے بعد وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزارنے کے خطرے سے دوچار ہو گا۔ اسی لیے امن کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے مقابلے میں اس کی حکمتِ عملی ہر مرحلے پر ڈھٹائی کے ساتھ جنگ کو بڑھانا رہی ہے، تاکہ کسی بھی انجام کی پرواہ کیے بغیر ”کامل فتح“ حاصل کی جا سکے۔
اسرائیل میں سماجی سیاسی بحران اور نیتن یاہو کے خلاف احتجاج!
https://www.marxist.pk/https-marxist-com-israel-divides-as-netanyahu-wades-deeper-into-gaza-genocide-urdu/
16/09/2025
انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈیرہ غازیخان کی جانب سے کامرس کالج اور ہائی سکول نمبر 1 کے سامنے ممبرشپ کیمپ لگایا گیا اور سٹوڈنٹس میں پارٹی کا لیف لیٹ تقسیم کیا گیا اور کمیونسٹ اخبار فروخت کیا گیا۔
نوجوانوں نے انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ممبرشپ کیمپ کو سراہا اور سرمایہ داری نظام کے خلاف جدوجہد کا حصہ بننے کے عزم کا اظہار کیا۔
ممبرشپ کیمپ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، اگر آپ انقلابی کمیونسٹ پارٹی کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ کرکے پارٹی کا منشور اور دیگر انقلابی لٹریچر حاصل کر سکتے ہیں۔
رابطہ نمبر مرکزی دفتر
0340-8401917
رابطہ نمبر ڈیرہ غازیخان
03411065059
15/09/2025
پنجاب: سیلاب اور ریاستی نا اہلی۔۔۔ کیا کیا جائے؟
پنجاب: سیلاب اور ریاستی نا اہلی۔۔۔ کیا کیا جائے؟ - RCP | انقلابی کمیونسٹ پارٹی
اس وقت پنجاب کے مختلف حصوں میں شدید سیلابی کیفیت ہے۔ دریائے چناب، ستلج اور راوی میں مسلسل طغیانی ہے، جس نے ہزاروں دیہاتوں کو متاثر کیا ہے۔ صوبے کے کئی اضلاع میں لاکھو....
14/09/2025
انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈیرہ غازیخان کی جانب سے کالج چوک پر سیلاب زدگان کے لیے احتجاجی و ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں ہزاروں خاندانوں کو ریسکیو کیے جانے ،خوراک ،ادویات دیگر ضروریات زندگی کی اشد ضرورت ہے ۔
حکومت صرف فوٹو شوٹ اور دکھاوے اقدامات تک محدود ہے۔
اس کیمپ کا مقصد سیلاب زدگان کے مسائل کو اجاگر کرنے، احتجاج ریکارڈ کرانے اور سیلاب زدگان تک جتنا ہو سکے امداد پہنچانے کے لیے ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ انفرادی کوششوں سے موجودہ سیلاب میں ہونے والے نقصان کا مکمل ازالہ ممکن نہیں اور یہ عوام کا خون چوسنے والی ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ فی الفور سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے اور عوام کے نقصان کا ازالہ کرے۔۔
چونکہ حکمران طبقے کی واضح نااہلی اور لاتعلقی کی بنیاد پر بے یار و مددگار عوام کو بے آسرا نہیں چھوڑا جا سکتا اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ محنت کش عوام کو اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی طبقاتی ایکتا اور ایک کا دکھ سب کا دکھ کی بنیاد پر ہر قسم کی مدد کرنی چاہیے۔
یہ کیمپ اس مقصد کے لیے لگایا گیا ہے۔
سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
برائے رابطہ:
03198401917