Akhtar khan rind
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akhtar khan rind, Social service, Dera Ghazi Khan.
14/02/2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان:
یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔
واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔
امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان بھارت کو دیں گے، انتہاپسند، دہشتگردی کا بھارت کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا بھارت تعلقات اچھے نہیں تھے، بھارت کے ساتھ ویسا ہی ٹیرف ہوگا جیسا وہ امریکا پر عائد کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں نہیں ہونا چاہیے، جنگ کی وجہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین سے امریکا کے بہت اچھے تعلقات ہوں گے، چین ہمیں یوکرین جنگ ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ہم ایک دوسرے کیخلاف ہتھیاروں کی بجائے اپنی ترقی پر رقم خرچ کریں گے۔
اس موقع پر نریندر مودی پرچیوں پر لکھا بیان ٹرمپ کے سامنے کئی بار دیکھ کر پڑھتے رہے۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا بھارت تعلقات کو متحرک بنایا ہے، امریکا خود کو عظیم بنانا چاہتا ہے، ہم بھی بھارت کو عظیم بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم دوگنا کرنے پر اتفاق ہوا ہے، نیوکلیئر انرجی کے میدان میں امریکا سے تعاون بڑھائیں گے۔
بھارت کے وزیراعظم نے امریکا سے دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت اے آئی، سیمی کنڈکٹرز ٹیکنالوجی میں مل کر کام کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈوپیسیفک خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکا بھارت مل کر کام کرینگے، امریکا کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کریں گے۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشتگردی ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
I got 1 reaction and 1 reply on my recent top post! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉
عوام کو قربانیاں دینی ہوں گی شہباز شریف
🖐️🖐️
(شاعر یہاں مزید مہنگائی کی پیشن گوئی کر رہا ہے )
🖐️🖐️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Dera Ghazi Khan

07/02/2024