علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان

Share

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان

29/05/2026
27/05/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کا کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری ،آر پی او اظہر اکرم، ڈی پی او صادق بلوچ کے ہمراہ دورہ ٹیچنگ ہسپتال

میڈیکل ایمرجنسی میں مریضوں اور لواحقین سے ملاقاتیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عید تحائف تقسیم

مریضوں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں مٹھائی اور گلدستے تقسیم

افسران کی جانب سے ہسپتال عملے کو عید کی مبارکباد

عید کے روز خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو خراج تحسین

مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

عوامی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کاوشیں قابل ستائش ہیں

ہسپتال میں عید کے موقع پر خوشی اور اپنائیت کا اظہار

19/05/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب و سیکرٹری سپیشلاٸزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ویژن کے مطابق علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں مالیاتی نظام کو قانون اور میرٹ پر استوار کر دیا ہے- ڈائریکٹر فنانس فیصل مسعود

میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بعض عناصر ذاتی مفادات کے حصول میں ناکامی پر ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، تاہم ایسے عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے ڈائریکٹر فنانس فیصل مسعود نے میڈیا سے بات کرتے ہوٸے بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب، ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ویژن کے مطابق نہایت ایمانداری، شفافیت اور میرٹ پر ادارے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعیناتی کے بعد اکاؤنٹس برانچ کے معاملات میرٹ پر حل ہو رہے ہیں اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔میری تعیناتی سے پہلے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا فنانس ڈیپارٹمنٹ کرپشن کی کی آماجگاہ تھا دن رات کی کاوشوں سے معاملات کو درست کیا۔
بعض عناصر ذاتی مفادات کے حصول میں ناکامی پر ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، تاہم ایسے عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ وہ ہر معاملے میں قانون اور قواعد و ضوابط کو مقدم رکھتے ہیں۔
ڈائریکٹر فنانس نے واضح کیا کہ وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی خلاف قانون یا خلاف ضابطہ کام کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور ادارے کے مفاد میں شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل دیانتداری سے بروئے کار لائے جائیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Dera Ghazi Khan
32200