Commissioner DGKhan

Commissioner DGKhan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Commissioner DGKhan, Government Organization, Dera Ghazi Khan.

03/06/2026

ریونیو عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،

ڈی جی خان میں ریونیو کورٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت سماعتوں کا آغاز

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے ریونیو کورٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت ریونیو مقدمات کی باقاعدہ سماعت شروع کر دی

ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم سے مقدمات کی کارروائی ڈیجیٹل نظام میں منتقل

درخواست گزار اور وکلاء اب ریونیو کیسز آن لائن رجسٹر کرا سکیں گے

مقدمات کی ہسٹری، پیشرفت اور سماعتوں کا شیڈول آن لائن دستیاب ہوگا

فیصلوں، حکم ناموں اور عدالتی کارروائی کا ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جا رہا ہے

کاز لسٹ، نوٹسز اور پیشیوں کا اجراء خودکار نظام کے تحت ہوگا

جدید ٹیکنالوجی سے ریونیو مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کم ہوگی

عوام کو تیز، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے

کمشنر ڈی جی خان کا ریونیو عدالتوں میں ڈیجیٹل اصلاحات کے فروغ پر زور

02/06/2026

02/06/2026

ڈیرہ غازی خان میں کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اہم اجلاس

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، سکیورٹی اور مذہبی ہم آہنگی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

آر پی او محمد اظہر اکرم، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، ڈی پی او صادق خان بلوچ ایڈیشنل کمشنر سید نوید عالم ایس پی سپیشل برانچ عمران رشید سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے علماء کرام پر مذہبی رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

آر پی او محمد اظہر اکرم نے بتایا کہ محرم الحرام کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس اور عوامی مقامات پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔

علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے اختتام پر محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

02/06/2026

کمشنر ڈی جی خان و چیئرمین ایجوکیشن بورڈ اشفاق احمد چوہدری کا بورڈ أفس کا دورہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں قائم کنٹرول روم کا معاٸنہ کیا

حساس امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کنٹرول بارے بریفننگ لی

سیکرٹری بورڈ عبد الرحمن چوہدری اور دیگر حکام بھی موجود

انٹر پارٹ ٹو کے 17 انتہائی حساس امتحانی مراکز میں 88 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کٸے گٸے ہیں

نقل کی روک تھام اور شفافیت پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

منصفانہ امتحانات کا انعقاد حکومت پنجاب اور بورڈ کی اولین ترجیح ہے

سپروائزری سٹاف کو محتاط اور الرٹ رہنے کی ہدایت

02/06/2026

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کا کمپری ہینسو سکول کا دورہ

کمشنر نے سکول میں قائم فٹسال کمپلیکس کا معائنہ کیا

طلبہ کے لیے فراہم کردہ کھیلوں کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی زور

طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں

نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے

پرنسپل سکول نے تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں پر بریفنگ دی

02/06/2026

کمشنر و چیئرمین بورڈ آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں سنٹر آف ایکسی لینس سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

اس موقع پر پرنسپل فیض اللہ خان ترین اور متعلقہ انتظامی و تعلیمی افسران بھی ان کے ہمراہ

کمشنر نے امتحانی مرکز کا معائنہ کیا اور امتحانی عمل، سکیورٹی انتظامات، امیدواروں کی سہولیات اور امتحانی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

امتحانات کے انعقاد میں بورڈ کی ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے

تمام امیدواروں کو مساوی اور منصفانہ ماحول مہیا کیا جاۓ

نقل کی روک تھام اور امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاٸیں

02/06/2026

28/05/2026

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کنٹرول روم کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ شکیب سرور بھی ہمراہ

کمشنر نے شہری شکایات کے فوری ازالے کے نظام کا جائزہ لیا

کمشنر نے شہریوں سے ٹیلی فون پر براہ راست فیڈبیک لیا

شہریوں کا صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

“ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی سرگرمیاں تیز

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Dera Ghazi Khan
32500

Opening Hours

Monday 10:00 - 15:00
Tuesday 10:00 - 15:00
Wednesday 10:00 - 15:00
Thursday 10:00 - 15:00
Friday 10:00 - 13:00
Saturday 10:00 - 15:00