سے لیکر آج تک جمعیت علمائے اسلام نے ہر مشکل وقت میں اپنے قوم کا ساتھ دیا ہیں 💯🥀❣️
جمعیت ڈیجیٹل میڈیا سیل حلقہ محسود
یہ پیج سوشل میڈیا ٹیم جمعیت علمائے اسلام (اپر وزیرستان) حلقہ محسود کے تحت چل رہا ہے
27/01/2025
مرحبا خوش آمدید ۔ ❣️
امیر جمعیت علماء اسلام اپر وزیرستان حلقہ محسود مولانا محمد جمال الدین صاحب نے مولانا عبد الرشید صاحب کی جماعت میں واپسی کے دوران عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے ، تمام ناراض ساتھیوں کو دستوری طریقہ کار کے ذریعے جماعت میں واپس آنے کی دعوت دیدی۔۔!!
اللہ کرے ہمارے باقی ساتھیوں کو بھی اللہ پاک واپسی کی توفیق دے اور اللہ گلشن کو دوبارہ آباد رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
جمعیت علماء اسلام اپر وزیرستان ( حلقہ محسود )
Maulana Muhammad Jamal uddin
محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ: جنوبی وزیرستان اپر کے مسائل کے حل کے لیے 5 نکاتی مطالبات پیش
جنوبی وزیرستان( محسود پریس کلب)ٹانک میں محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پانچ اہم قومی مطالبات لیکر قومی جرگہ آئی جی ایف سی ساؤتھ سے ملاقات کرے گا اور اپنے مسائل پیش کرے گا۔ یہ فیصلہ آئی جی ایف سی کی جانب سے دعوت موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔
جرگے میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے بے دخل عوام کو فوری طور پر گھروں کو واپس بھیجا جائے، کسی بھی نئے آپریشن کا آغاز نہ کیا جائے، آبادی والے علاقوں میں مارٹر گولوں کی فائرنگ بند کی جائے، جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکی جائے، اور جرگہ اراکین کے خلاف درج بے بنیاد ایف آئی آرز کو فوری ختم اور گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔
جرگے نے اس بات پر زور دیا کہ محسود قبائل کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ جرگہ ممبران نے اپنے مطالبات کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
#ٹانک
10/12/2024
طارق جان محسود کو جمعیت علماء اسلام اپر وزیرستان کا ڈیجیٹل میڈیا ک کوارڈینیٹر مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
.
منجانب: ڈیجیٹل میڈیا سیل اپر وزیرستان
11/11/2024
06/11/2024
//
جمعیت علمائے اسلام حلقہ محسود کے نو منتخب امیر مولانا جمال الدین صاحب کے حکم پر تمام نو منتخب تحصیل و حلقہ جات کے امراء نظماء کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جلد از جلد اپنے کابینہ جات مکمل کرکے ان کے نام ،،ولدیت،،شناختی کارڈ نمبرز اور واٹس ایپ نمبرز کی مکمل تفصیلات 20 نومبر 2024 تک ضلعی ناظم عمومی مفتی احمد شیر صاحب کے ساتھ جمع کریں تمام ذمہ داران اس پر جلد از جلد کام مکمل کرکے تفصیلات 20 نومبر تک بروقت جمع کریں
منجانب: مفتی احمد شیر صاحب
ضلعی ناظم عمومی جمعیت علمائے اسلام حلقہ محسود
Maulana Muhammad Jamal uddin
M***i Ahmad Sher
03/11/2024
جمعیت علمائے اسلام حلقہ محسود انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل ۔۔
آئندہ پانچ سالوں کے لئے مولانا محمد جمال الدین صاحب کو امیر اور مفتی احمد شیر صاحب کو ناظم عمومی بھاری اکثریت سے منتخب کرلیا گیا ہے
اللہ پاک جماعت کے لئے خیر اور اتحاد و اتفاق کا سبب بنائے ۔۔
تمام عمومی کے اراکین کو بہترین ماحول میں انتخابات کا عمل مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
جاری کردہ:
شعبہ نشرو اشاعت جمعیت حلقہ محسود
ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ۔۔
جس کے نتیجے میں مولانا محمد جمال الدین صاحب امارت پر اور مفتی احمد شیر صاحب ناظم عمومی کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیاب
سب کو بہت بہت مبارک ہو
02/11/2024
کل ان شاءاللہ 👇👇
25/10/2024
سابق ایم این اے و امیر کل
قبائل مولانا جمال الدین صاحب کی جانب سے منظورکردہ چینکے ٹو سپینہ میلہ روڈ کا آج باقاعدہ افتتاح مولانا جمال الدین صاحب نے کر دیا گیا۔
جس میں جمعیت علماء اسلام حلقہ محسود کے ناظم عمومی مفتی احمد شیر ،مولانا نور بادشاہ اور تحصیل لدھا کے امیر مولانا فخر الدین بھی ہمراہ تھے۔
جس میں علاقے کے مشرانوں اور جوانوں نے بھر پور شرکت کی ۔
لوگوں کی جانب سے مولانا جمال الدین،جمعیت علماء اسلام حلقہ محسود اور ٹھیکیدار عصمت گل بھائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر قوم ایمار خیل کے تینوں شاخوں کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں قوم ایمار خیل کے مشر ملک نیک محمد نے مولانا جمال الدین اور ٹھکیدار عصمت گل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
قوم ایمار خیل کے مشران جسمیں مشر محمد نواز اور ملک داؤد رحیم نے جمعیت کے مشرانوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئی۔
قوم ایمار خیل کے تینوں شاخوں کی جانب سے سالار عصمت گل کو ان کے بہتری کام کے اعتراف میں بطور تحفہ پگڑی پہنائی گئی۔
اس موقع پر علاقے کے مشرانوں نے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر مولانا جمال الدین اور جمعیت علماء اسلام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Maulana Muhammad Jamal uddin
22/10/2024
//
جمعیت علماء اسلام حلقہ محسود کی جانب سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے کی جانے والی تاریخی اور کامیاب کوششوں کے بعد اس میں اسلامی دفعات خاص طور پر سود کے خلاف اپنے دفعات ترمیمی مسودے میں شامل کرنا ،مدارس کی رجسٹریشن کے درینہ مسئلہ کا حل اور اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید تقویت بخشنا اور ان تمام امور میں کلیدی کردار ادا کرنے پر خراج عقيدت و خراج تحسن پیش کرتے ہیں ۔۔اللہ پاک قائد جمعیت کو ہر قسم کے شرور سے محفوظ رکھے آمین ثمہ آمین
منجانب: جمعیت علماء اسلام حلقہ محسود
جاری کردہ: صلاح الدین محسود ایڈووکیٹ
ضلعی پریس سیکرٹری
جمعیت علمائے اسلام حلقہ محسود
//
آج بروز سوموار ڈسٹرکٹ بار جنوبی وزیرستان کے وکلاء ہال میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی کنوینر برائے جمعیت لائیرز فورم صلاح الدین محسود ایڈووکیٹ کی زیر صدارت جمعیت لائیرز فورم کے وکلاء کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا ۔۔
جس میں اتفاق رائے سے جناب احسان اللہ محسود ایڈووکیٹ کو صدر اور جنید خان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری جمعیت لائیرز فورم منتخب کیا گیا ۔۔
اس موقع پر وکلاء برادری کے علاوہ ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت حلقہ محسود مفتی احمد شیر صاحب ،،میئر سب ڈویژن لدھا حاجی تاج ملوک صاحب ،،ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت ضلع ٹانک جناب مولانا نادر خان صاحب اور ضلعی امیر ختم نبوت مولانا نور محمد صاحب بھی اس پروقار تقریب میں شریک تھے ۔۔
میئر حاجی تاج ملوک صاحب نے نو تشکیل جمعیت لائیرز فورم کے لئے نقد 50 ہزار روپے مالی مدد کرنے کا اعلان کیا اور مفتی احمد شیر صاحب نے اس تنظیم کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کیا اور ضلعی کنوینر جناب صلاح الدین محسود ایڈووکیٹ کو اس فورم کی پہلی دفعہ بنیاد رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ڈسٹرکٹ کورٹس کوٹانک سے ڈیرہ تبدیل کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور وکلاء برادری کے ہر جہدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔۔
نو منتخب عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں بہت بہت مبارک ہو اور اللہ صحیح معنوں میں اس عہدے کی لاج رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
SWTD
Dera Ismail Khan
