24/06/2024
حضرت علی ؑ کی امامت کا اعلان ایک نظام کا اعلان ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ یوم غدیر تاریخ اسلام میںبے پناہ اہمیت رکھتا ہے ۔امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ولایت و امامت کا...
10/01/2024
اسلام آباد:
اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیلپز پارٹی کے مابین آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مفاہمت کے حوالے سے ہر دو جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری، سابق وزراء سید ناصر حسین شاہ اور مکیش کمار چاولہ جبکہ اسلامی تحریک کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید سکیندر عباس گیلانی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف کاظمی شامل تھے۔ دونوں جانب کے مذاکرات کاروں نے فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے مختلف حلقوں کا جائزہ لیا اور دونوں جماعتوں کے مابین دوطرفہ سیاسی امور طے پائے جبکہ مذید امور کی درستگی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے قائد سے مشورے کے بعد اگلے مرحلے میں معاملات کو حتمی شکل دئیے جانے پر اکتفاء کیا۔
01/01/2024
اسلامی تحریک کے مرکزی سیاسی سیل کے اجلاس میں سب احباب کے ھمراہ قائد محترم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا _
01/01/2024
اسلام آباد:
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کی اھم ترین میٹنگ شروع ھو گئی-
قائد محترم کی خصوصی شرکت
20/12/2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 175 رجسٹر سیاسی جماعتوں کا فہرست جاری کردیا قومی و ملی جماعت اسلامی تحریک پاکستان 28 وے نمبر میں شامل
انشاءاللہ اب کی بار دو تلوار
20/12/2023
اسلامی تحریک پاکستان
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا قائدملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اجلاس میں خصوصی شرکت
19/12/2023
اسلامی تحریک پاکستان نے خواہشمند امیدواروں سے کاغذات نامزدگی جمع کرواکر پارٹی ٹکٹ کی درخواستیں طلب کرلیں۔
تمام سیاسی آپشن کھلے ہیں نئی صورتحال میں حکمت عملی واضح کی جاتی رہے گی۔
(سیاسی سیل آئی ٹی پی)
19/12/2023
Election Commission Released the Schedule of Elections 2024
19/12/2023
ڈیرہ اسماعیل خان پام بیج ہوٹل کے سبزہ زار میں اسلامی تحریک ڈیرہ اورسول سوسائٹی ڈیرہ کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی.کانفرنس کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سےکیاگیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سینیئر صحافی ابوالمعظم ترابی نے سرانجام دیے۔
کانفرنس کے شرکاء نے اسرائیل و بھارتی کے فلسطین و بھارت کےمظلوم مسلمانوں پر کئی جانے والے مظالم کی بھر پور مذمت کی گئی۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔
کانفرنس میں علامہ محمد رمضان توقیر نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان ، ڈاکٹرعبداللہ ظفری رہنما مسلم لیگ ن ڈیرہ،انعام الحق غزنی خیل رہنما پیپلز پارٹی،میاں اللہ ڈتہ،ابوالمعظم ترابی سئینئرصحافی،قاری حیات اللہ اتحاد الائمہ و خطبا،چوہدری جمیل احمد مرکزی انجمن تاجران،عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ ایم کیو ایم،منظر محسود خٹک جماعت اسلامی،زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ڈیرہ امن کونسل ، محمد ریحان چیئر مین ورکرز فیڈریشن بنوں ریجن ، اسد جان ضلع جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ، محمد یعقو ب بابڑ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ، قیصر کامران وائس چیئر مین پاکستان ورکر بنوں ریجن، خرم کٹی خیل صدر انجمن عرائض نویسیاں ، عابد پرویز ڈیرہ ڈیولپمنٹ فورم ،سہیل احمد اعظمی مرکزی انجمن تاجران ، فدا حسین ڈویژنل صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ، بلال بلوچ چیئر مین ڈیرہ بلوچ اتحاد ، قیصر انور پرنسپل ، حاجی خالد ناز تاجر اتحاد،سید ریحان شاہ انجمن متولیان ڈیرہ ، جان محمد سروری صدر ریڑی بان یونین، محمد وسیم صدر کیبل ایسوسی ایشن ، رحمت اللہ عالم شاعر اورسیاسی، سماجی، مذہبی،تجارتی، صحافتی، ادبی اور مزدور تنظیموں کے عہدے داران نے شرکت کی۔ دیگر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
19/12/2023
اسلام آباد:
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی ، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ سمیت ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے اراکین نے شرکت کی۔