04/06/2026
🚨 روڈ ٹریفک حادثہ
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈھکی کے مقام پر موٹر سائیکل اور سکول بس کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سکول بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں:
1۔ امیر حمزہ عمر تقریباً 19 سال، سکنہ شیخ یوسف، ڈیرہ اسماعیل خان۔
2۔ احمد، عمر تقریباً 14 سال، سکنہ شیخ یوسف، ڈیرہ اسماعیل خان۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، صورتحال کا جائزہ لیا اور ضروری کارروائی کے بعد دونوں افراد کی جسد خاکی اسپتال منتقل کر دیں۔
03/06/2026
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
بتاریخ: 03 جون 2026
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسٹیشن ہاؤس انچارج درازندہ نے فارسٹ آفیسر درازندہ کے ساتھ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اور مؤثر کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: میٹنگ میں جنگلاتی آگ کے خطرات، ممکنہ وجوہات، بروقت رسپانس، باہمی رابطہ کاری اور آگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنگلاتی علاقوں میں آگ لگنے کی صورت میں فوری کارروائی، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو 1122 اور محکمہ جنگلات کے حکام نے جنگلاتی آگ کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
01/06/2026
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
بتاریخ: 01 جون 2026
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف سوئمنگ پولز کا دورہ کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: دورے کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے سوئمنگ پول مالکان اور انتظامیہ کو آبی حادثات سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر سوئمنگ پولز میں لائف جیکٹس، لائف رنگز، ریسکیو پولز، فرسٹ ایڈ کٹس اور دیگر واٹر سیفٹی آلات کی دستیابی اور مؤثر استعمال پر خصوصی زور دیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو ٹیموں نے سوئمنگ پول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام حفاظتی سامان ہر وقت قابلِ استعمال حالت میں موجود رکھا جائے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کو بنیادی ریسکیو اور فرسٹ ایڈ کی تربیت بھی فراہم کی جائے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو 1122 کی جانب سے مختلف تفریحی مقامات اور سوئمنگ پولز پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے اور آبی حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
31/05/2026
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ اسماعیل خان: محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کی پیشگوئی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 نے پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان: عیدالاضحیٰ کے پانچویں روز بھی بعد از عید خصوصی ایمرجنسی ڈپلائمنٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار دریائے سندھ کے کناروں، تفریحی مقامات اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: دریائے سندھ کے مختلف حساس مقامات پر ریسکیو پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں، کشتیوں اور ضروری ایمرجنسی آلات کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر رسپانس یقینی بنایا جا سکے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
31/05/2026
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
بتاریخ: 31 مئی 2026
ڈیرہ اسماعیل خان: چشمہ روڈ لاڑ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کا برقع موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمی مرد کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون بھی حادثے میں زخمی ہوئیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہاڑپور منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
30/05/2026
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
بتاریخ: 30 مئی 2026
روڈ ٹریفک حادثہ
کھتی کے قریب حادثہ دو افراد جاں بحق جبکہ 05 زخمی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: کھتی چیک پوسٹ کے قریب چنگ چی رکشہ اور ایل پی جی ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں حادثہ۔
ڈیرہ اسماعیل خان: اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد متاثر ہوئے جن میں 5 افراد زخمی جبکہ 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
30/05/2026
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
بتاریخ: 30 مئی 2026
عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران 99 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر نگرانی عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کے دوران ریسکیو 1122 کے اہلکار ہائی الرٹ رہے اور ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ایمرجنسی کور فراہم کی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے مجموعی طور پر 99 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو امداد فراہم کی۔
ان ایمرجنسیز میں
70 میڈیکل،
21 روڈ ٹریفک حادثات،
05 آگ لگنے کے واقعات،
01 ریکوری آپریشن،
01 دھماکہ اور
01 گولی لگنے کا واقعہ شامل تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو ٹیموں نے تمام ایمرجنسیز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ضرورت کے مطابق قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ عید کے موقع پر عیدگاہوں، مویشی منڈیوں، تفریحی مقامات اور اہم شاہراہوں پر ریسکیو اہلکاروں، ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کو تعینات رکھا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ خدمات اور بروقت ریسپانس کے باعث عیدالاضحیٰ کے دوران ضلع بھر میں ایمرجنسی مینجمنٹ کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا گیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
27/05/2026
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان
بتاریخ: 27 مئی 2026
عیدالاضحیٰ کے حوالے سے خصوصی ایمرجنسی انتظامات
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی خصوصی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیرِ نگرانی عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان: عید کے دنوں میں شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ ڈائیونگ اسٹاف دریائے سندھ اور دیگر نہری و آبی مقامات کے کناروں پر بھی خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ نہانے، کشتی رانی یا دیگر سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو 1122 کے اہلکار عید کے ایام میں 24/7 الرٹ رہیں گے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں عمل میں لائیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عید کے اجتماعات اور تفریحی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، غیر ضروری اوور اسپیڈنگ سے گریز کریں اور دریاؤں و نہروں میں نہانے سے احتیاط برتیں۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان