ٹانک
صوبائی صدر Pakistan Tehreek-e-Insaf اور پارٹی اکابرین کی ہدایات کیمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور مہنگائی کیخلاف پارٹی کارکنان کا ٹانک پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
Dawar Khan kundi
Welcome to our official page, Dawar Khan kundi. I'm PhD Scholar, elected representative MNA from southern KPK.
Join us as we advocate for the rights of people in Tank and DIK, fight for fair resource distribution and promote local employment opportunities
03/04/2026
دوستو وطن عزیز اسوقت دو غیرمعمولی بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ ایک سیاسی بحران جسکی وجہ سے ہمارا جمہوری مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے دوسرا سیکیورٹی کا ایشو جس کیوجہ سے پورے ملک میں ایک بحرانی کیفیت ہے۔ اس بحران نے معیشت، معاش اور معاشرے کو بری طرح مفلوج کر رکھا ہے۔
بدقمسمتی سے ملک کی مقبول ترین سیاسی قیادت اور جماعت کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ اگرچہ ان کرداروں میں کچھ ہمارے بے ترتیب سپوٹرز، چند مفاد پرست سیاستدان، کچھ غیرمنتخب طاقتیں اور زبردستی کے خیرخواہ یوٹیوبرز بھی شامل ہیں۔
ان لوگوں نے اپنی ذاتی خواہشات، مفادات اور وقتی فوائد کیلیئے پارٹی کے بنیادی نظریہ (جمہوری، سیاسی، معاشی اور سماجی تبدیلی) کو ہائی جیک کرکے ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کیسامنے لاکھڑا کیا ہے۔
جب ایک مخلص اور سمجھدار نظریاتی ورکر Imran Khan کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھتا ہے تو اسکے ذہن میں یہ طوفانی سوال ابھرتا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ وہی عمران خان جو اس قوم کی امید، خواب اور تبدیلی کا استعارہ تھا، پاکستانی عوام کو اس پر اندھا اعتماد تھا، وہ نوجوانوں کا ایک کرشماتی لیڈر تھا، پھر یہ کیسے ممکن ہوا کہ اتنا بڑا عوامی لیڈر غیروں کے علاوہ اپنے ہی قریبی ساتھیوں کے ہاتھوں بھی استعمال ہوا؟
سچ اور حقیقت یہ ہے کہ اس سازشی کہانی میں سب سے زیادہ کردار ان کا ہے جو ایکطرف عمران خان کے نام پر سیاست کر رہے اور دوسری طرف ریاست اور اسٹیبلشمنٹ کیخلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زہر اگل کر ہمیں مذید مشکلات میں ڈالتے جا رہے ہیں۔
یہی نام نہاد انقلاب Pakistan Tehreek-e-Insaf کیلیئے مشکلات کی جڑ ثابت ہوئے ہیں۔ ان لوگوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کو ایک جمہوری جماعت کی بجائے ایک انتہاپسند اور بے ترتیب ریوڑ بنا ڈالا ہے تاکہ اس پر ریاست اور قانونی شکنجہ مزید سخت ہو اور پارٹی بدنامی کیساتھ ساتھ قیمتی مخلص کارکنان سے بھی محروم رہے۔
اسوقت جو بھی اندرونِ ملک یا بیرونِ ملک بیٹھکر ریاست، فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف بیانیہ گھڑ رہے ہیں وہ عمران خان اور تحریکِ انصاف کے قطعی طور پر خیرخواہ نہیں۔ یہ لوگ پارٹی کو ایک متنازع راستے پر ڈالکر اسے سیاست سے مکمل طور پر باہر کرنے کے خواہاں دکھائی دے رہے ہیں۔
آج جب ملک بیک وقت شدید سیکیورٹی، سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں کا شکار ہے تو قوم کو متحد کرنے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بحال کرنے کیلیئے مقبول عوامی لیڈر کی اشد ضرورت محسوس کیجارہی ہے اور یہ کردار اسوقت صرف عمران خان ہی ادا کر سکتا ہے۔ انکے علاوہ اسوقت جو قیادت ملک میں موجود ہے وہ اپنی سیاسی اور عوامی ساکھ کھو چکے ہیں۔ اسلیئے عمران خان کو رہا کروا کر ایک آزاد اور منصفانہ سیاسی عمل میں واپس لانا ناگزیز ہوگیا ہے۔
عمران خان، فوج اور ریاست تینوں لازم و ملزوم ہیں۔ اگر ان میں سے کسی ایک کو بھی کمزور کیا گیا، تو اسکا نقصان پورے ملک کو ہوگا۔ اسلیئے ہمیں مصالحت اور سیاسی دانشمندی کا راستہ اپنانا ہوگا۔ عمران خان کو ایک مضبوط قومی لیڈر کے طور پر دوبارہ میدان میں لانے کیلیئے اپنی موجودہ پالیسیوں پر ازسرنو غور کرنا ہوگا اور ایک ایسی حکمت عملی اپنانی ہوگی جو پارٹی، ریاست اور عوام کے بہترین مفاد میں ہو۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں اور ایک متوازن اور دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کریں، پارٹی کو ایک حقیقت پسند اور موثر حکمت عملی کیطرف لیجائیں تاکہ ایکطرف عمران خان کی باعزت رہائی اور سیاسی میدان میں واپسی ممکن ہو تو دوسری طرف ملک موجودہ بحرانوں سے نکل کر ترقی اور خوشحال کیطرف گامزن ہو۔
یہی وقت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، جذباتی نعروں کی بجائے مثبت حکمت عملی اپنائیں جو نہ صرف عمران خان کی آزادی بلکہ پاکستان کے جمہوری، سیاسی اور معاشی استحکام کی ضمانت بنے۔
داور خان کنڈی MNA
شکریہ برادر سردار Ali Amin Khan Gandapur، ٹانک کو روایتی قابضین سے واگزار کرا کر اسے تعمیر و ترقی کی راہ پر ڈالنے پر ہم آپ کے مشکور رہیں گے۔
30/03/2026
Pakistan Tehreek-e-Insaf , Imran Khan ✌️
30/03/2026
انعام اللہ خان ناصر
گل امام جلسے کا منتظم، میزبان اور اصل ھیرو 🫡
گل امام جلسہ
صحافی برادری اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں اپنی پرخلوص محنت کی بدولت Pakistan Tehreek-e-Insaf کا پیغام لوگوں تک پہنچایا
شکریہ اہلیان ضلع ٹانک
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Kundi Flour Mills
Dera Ismail Khan
