آواز جمعیت ڈیرہ

آواز جمعیت ڈیرہ

Share

Digital Media Cell JUI DIKhan

19/09/2025

عوامی مینڈیٹ ریوڑیاں نہیں کہ تم جسے چاہو بانٹ دو
اب ہماری ہتھیلیاں خارش کررہی ہیں کہ ہم آگے بڑھ کر اسلام آباد پر قبضہ کر لیں
عوام کے غیض و غضب کو مزید مت بڑھکاؤ
مولانا فضل الرحمٰن کا امن مارچ کراچی سے خطاب


17/09/2025

عـظیم الشـان ، فقید المثال
مـفـتی مـحـمـود رح کانفرنـس
16 اکـتوبر 2025 | بروز جمعرات | ڈیرہ اسماعیل خان


11/09/2025

📢 اہلِ ڈیرہ سے سوال! 🗣️

🏛️ وزیراعلیٰ اور گورنر صاحبان بتائیں!
آپ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو آخر کیا دیا؟

📌 یہ تاریخی سہولیات کس کے دور میں آئیں؟
✅ سوئی گیس – مولانا برادران کا کارنامہ
✅ سی آر بی سی نہر – ہماری جدوجہد کا ثمر
✅ گومل یونیورسٹی – ہماری عطا
✅ زرعی یونیورسٹی – ہماری محنت کا نتیجہ
✅ سی پیک – ہماری کاوشوں کا ثبوت
✅ ڈسٹرکٹ ہسپتال – ہماری خدمت
✅ مفتی محمود ہسپتال – ہماری تعمیر
✅ شاہراہیں اور سڑکیں – ہمارے ادوار کی دین

💡 حقیقت یہ ہے کہ ڈیرہ کی ترقی ہمیشہ مولانا برادران کی محنت کا ثمر رہی ہے۔

تو سوال یہ ہے:
❓ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
اور
❓ گورنر فیصل کنڈی
نے ڈیرہ کے عوام کے لیے کیا کیا؟

🔍 اہلِ ڈیرہ جواب مانگتے ہیں!
✊ ترقی ہمارا بنیادی حق ہے، اور اس حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں!

#ترقی

11/09/2025

از طرف محمد ریحان
ڈیرہ اسماعیل خان:جمعیت علمائے اسلام کی ڈیجیٹل میڈیا کمیٹی کے کوارڈینیٹر انجینئر مولانا ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ 16اکتوبر 2025کو ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گرائونڈ میں ''مفتی محمود کانفرنس ''میں ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام بھرپور شرکت کرکے مولانا مفتی محمود کی اسلام اور علاقے کیلئے خدمات کا حق ادا کرے گی،علی امین گنڈہ پور ڈمی اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کا وجود بے معنی ہے، لگتا نہیں کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے، ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں ، پی ٹی آئی کیلئے خیبرپختونخواہ میں مہربانو ں سے پہلے سے سودا کیا گیا، صوبے کا وزیراعلیٰ خود دہشتگردوں کو بھتے دیتاہے، یہ میں نہیں کہتا یہ وفاقی وزیر داخلہ کہتاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ے شورکوٹ میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو آئی کے تحصیل امیر کفیل احمد نظامی ، جنرل سیکرٹری قاری عمیر فاروقی ، حمود الرحمن و دیگر موجود تھے، انجینئر مولانا ضیاء الرحمن نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں گورننس نہیں ہے، صوبے میں اس کو گورننس کہنا گورننس کی توہین ہے، ترقیاتی سکیمیں کھلے عام بک رہی ہیں ، وزیراعلیٰ مہربانوں سے سودے کے بعد اپنے عہدے پر براجماں ہوئے اس وجہ سے عمران خان کی رہائی کی تحریک کامیاب نہیں ہوئی ، موصوف ان تحریکوں کو سوتاژ کررہے ہیں ، عمران خان کا اڈیالہ جیل سے منصوب بیان کے علی امین اور اسٹیبلپشمنٹ میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک پیج پر ہیں ، آج عمران خان اڈیالہ جیل میں جبکہ ان کی بہنیں تنہا کھڑی ہیں ، عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پہلے وہ سرکاری ملازمت پر تھے، اس وجہ سے سیاست سے دور تھے، لیکن اب سرکاری ملازمت نہ ہونے کے باعث وہ جماعت میں متحرک کردار ادا کررہے ہیں،میں نظریاتی کارکن ہوں جماعت جہاں جہاں کہے گی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا اور ، جماعتی فیصلوں کا پابند ہوں ، انجینئر مولانا ضیاء الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے میگا پراجیکٹس پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ جمعیت علمائے اسلام کے مرہون منت ہیں جن میں مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ، گومل میڈیکل کالج ، دینار کینسر ہسپتال ،گومل یونیورسٹی ، تمام تحصیل ہسپتال ، زرعی یونیورسٹی ، سی پیک روڈ، کالجز ٹیکنیکل کالج، بائی پاس روڈ، گیس ، ڈیرہ بورڈجیسے میگا پراجیکٹس شامل ہیں اسی طرح پی ٹی آئی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیوریج لائن کا منصوبہ شروع کیا لیکن ایک بارش میں اس کی کلی کھل کر رہ گئی ، ہر طرف دریا تھا،ٹرانسفارمر مر مت ، گھوڑے لگائے گئے اور فلائی اوور پر کام کا آغاز ہوا لیکن یہ منصوبہ بھی مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام باشعور ہے، اس بار عوام پی ٹی آئی کے کھوکھلے نعروںمیں نہیں آئے گی۔

08/09/2025

دوروں پر تنقید یا حقیقت پسندی؟

رپورٹ قیوم بلوچ

گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی علاقہ نائیویلہ میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں فاتحہ خوانی کے لیے آمد پر بعض حلقوں کی طرف سے تنقید سامنے آئی۔ حقیقت یہ ہے کہ اس تنقید کی بنیاد زیادہ تر تنگ نظری ہے، کیونکہ یہ دورہ محض ایک خاندانی اور سماجی تعلق کا عکاس تھا، نہ کہ انتخابی مہم یا سیاسی اجتماع۔

یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اس سے قبل مولانا عبید الرحمن اسی حلقہ سے الیکشن لڑ چکے ہیں، لہٰذا اس علاقے سے جے یو آئی کا سیاسی تعلق کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اگر مولانا فضل الرحمان نے وہاں سیاسی کمپین سے گریز کیا تو اس کی بنیادی وجہ علاقے کی سیکورٹی صورتحال ہے، جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ایسے حالات میں محض فاتحہ خوانی تک محدود رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ قیادت حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب، مولانا فضل الرحمان کا بعد ازاں بلوچ ہاؤس پروآ کا اچانک دورہ اس حقیقت کو بھی واضح کرتا ہے کہ وہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں، لیکن مخصوص روٹس اور حساس مقامات پر باقاعدہ اطلاع دے کر نہیں جا سکتے۔ یہ وہ پہلو ہے جو سیکورٹی تھریٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے آتا ہے۔

ایسے میں یہ کہنا کہ مولانا نے کسی علاقے کو نظر انداز کیا یا وہاں سیاسی سرگرمی کیوں نہیں کی، ایک غیر حقیقت پسندانہ رویہ ہے۔ دراصل ایسے فیصلے سیاسی مصلحت یا ترجیحات سے زیادہ سیکورٹی حالات کے تابع ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سمجھدار تجزیہ کار کے لیے ضروری ہے کہ وہ رائے دیتے وقت زمینی حقائق اور حالات و واقعات کو نظرانداز نہ کرے۔

04/09/2025

16 اکتوبر 2025 مفتی محمود کانفرنس ڈیرہ کے حوالے سے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ کا خصوصی انٹرویو

04/09/2025

جنابِ والا!
ہمیں معلوم ہے چیلنج والی بونگی ماری تھی تم نے۔ میدان میں اترنے کی نہ تم میں جرات ہمت و سکت ہے اور نہ ہی یہ تمہارے بس میں ہے۔ بیساکھی کے سہارے اور اجازت درکار ہوتی ہے رہی بات بلدیات تو گزشتہ الیکشن میں مفتی محمود کے فرزندان نے تمہارے مقابلہ میں سیاسی میدان میں ایک نیا نوجوان تاجر کفیل احمد نظامی لاکھڑا کیا تھا جو سیاست کے داؤ پیچ سے واقف نہیں تھا پھر بھی اس نے تگنی کا ناچ نچایا پوری حکومتی مشینری تمہیں اس وقت ڈیرہ لانا پڑی تھی اور جس طرز پر جیتے ہو تمہارے مقابل امیدوار کے بیٹے نے پریس کانفرنس میں چیخ چیخ کر بتایا تھا۔
تمہارا اختیار تو اتنا ہے میئربننے کے ڈھائی سال میں ابھی تک کوئی اجلاس نہیں بلا سکے۔ ہاں مفتی محمود کے چھوٹے فرزند اور پوتے نے یہ کمال دکھایا کہ تم میئرشپ میں باہر نمودار ہوئے ہو ورنہ تو پچھلے پانچ سال ڈیرہ وال اپنے تحصیل ناظم کو دیکھنے کو ترس گئے تھے معلوم بھی نہیں ہورہا تھا کہ تحصیل ڈیرہ کا تحصیل ناظم کون ہے

ڈیجیٹل میڈیا سیل جےیوآئی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

03/09/2025

میرے بھائی عوام 12سالہ صوبائی، پونے4 سالہ مرکزی، 5 سال تحصیل ناظم اور 3سال سے زیادہ عرصے مئیرشپ کی کارکردگی رپورٹ مانگتی ہے ھے آپ گھبرا جاتے ہو کہ عوام کو اپنی کرپشن کی تفصیل کیسے بتائیں۔ عوامی عہدوں پر چوری کے مینڈیٹ سے بیٹھو گے تو جواب تو عوام کودینا ہوگا۔ آپ یقین کریں عوام کو اپکے اندر کے جانورں سے کوئی غرض نہیں جب کارکردگی رپورٹ پیش کر دوگے تو خود ہی عوام کو اندزاہ ھو جائے گا کے کونسا جانور اندر ہے باقی سیاست میں وہ باتیں کرکے عوام کو نہ بہلائیں جن کو کسی زمانے میں پنجابی فلم کاویلن بھڑکیں مار کر واہ واہ وصول کرتا تھا
کارکردگی رپورٹ پیش کریں کارکردگی رپورٹ
چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Dera Ismail Khan