07/05/2026
وعدوں سے تکمیل تک کا سفر ✨
فیز1 شیخ یوسف چوک سے مندراں تک روڈ کی ڈوئلائزیشن پر تیزی سے کام جاری۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان اور ایم این اے فیصل امین خان اور سٹی میئر عمر امین خان کی خصوصی کاوشوں سے یہ اہم منصوبہ پایۂ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
امین برادرز کی خصوصی ہدایات پر فوکل پرسن نواز خان نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے روڈ کی کشادگی اور بہتری کے کام کا باقاعدہ آغاز کروا دیا ہے تاکہ عوام کو جدید، محفوظ اور بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
پہلے فیز میں شیخ یوسف چوک سے مندراں تک دو رویہ روڈ یہ منصوبہ نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی لائے گا بلکہ علاقائی ترقی، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی آسانیوں میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
اس منصوبے کی تکمیل سے آئے روز ہونے والے حادثات سے بھی نجات ملے گی اور شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
عوامی خدمت، عملی اقدامات اور ترقیاتی وژن کی ایک روشن مثال — امین برادرز ایک بار پھر عوام کے دل جیتنے میں کامیاب۔ 🚧✌️

06/05/2026
05/05/2026