27/03/2025
بحکم جناب ظفر الاسلام کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان آج مورخہ 27/03/2025 کو شوکت اقبال سیکرٹری آر۔ٹی۔اے ڈیرہ اسماعیل خان نے عوام الناس کی سہولت کے لیے تمام بس اسٹینڈذ پر تمام کوچز اور بسوں کے لیے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایہ نامے پینا فلیکس پر تیار کرا کے ہر اڈا کے فرنٹ پر آ ویزں کروائے۔ عید سے پہلے، دوران عید و عید کے بعد تک کے لیے ہر اڈا کے لیے کرایہ کی اوور چارجنگ کے خلاف علیحدہ علیحدہ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیں، اس کے علاوہ ہر اڈا پر واش رومز، انتظار گاہ، مسجد کی صفائی اور پانی کی موجودگی وغیرہ کو یقینی بنایا۔
