گومل یونیورسٹی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن جنرل کیمپس صدر حارث خان کے قیادت میں میانی ایجوکیشن سمینار میں شرکت۔۔
Insaf Students Federation Gomal University Di Khan
Our aim is to fight for students right
10/04/2026
خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی سہیل افریدی کا بہت بڑا فیصلہ دیر ایا درست ایا محکمہ اعلیٰ تعلیم (Higher Education Department)، خیبر پختونخوا حکومت نے تمام وائس چانسلرز کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام انتظامی اسامیاں جو اس وقت اساتذہ کے پاس ہیں، انہیں فوری طور پر خالی کرایا جائے۔
ان سیٹوں کو ریگولر ایڈمنسٹریٹو افسران سے پُر کیا جائے۔
اگر افسران دستیاب نہیں ہیں، تو نئی بھرتی کا عمل فوراً شروع کیا جائے۔ ڈیڈ لائن (15 دن)
تمام یونیورسٹیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائیں کہ انہوں نے کتنی سیٹیں اساتذہ سے واگزار کرائیں اور کیا ایکشن لیا۔ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔
استاد کا کام پڑھانا ہے، انتظامیہ چلانا نہیں۔ اب خیبر پختونخوا کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو یہ سیٹیں خالی کرنی ہوں گی۔ اس سے دو بڑے فائدے ہوں گے:
1. اساتذہ واپس اپنی ریسرچ ،تحقیق اور کلاس رومز میں جائیں گے۔2. ایڈمنسٹریٹو کیڈر کے افسران، جو اپنے حق سے محروم تھے، انہیں اپنے عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔
سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ISF کیبنٹ، ویلڈن ٹائیگرز ❤️😘
08/04/2026
صوبائی جنرل سیکٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اظہر خان غزنوی پر پنجاب پولیس کی طرف سے بد ترین تشدد ۔
ایک پی ایچ ڈی سکالر پر پنجاب پولیس کی جانب سے ایسے گٹھیا اور بدترین تشدد کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے لیڈرز نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ہم ظلم اور ظالم کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔
ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ✊🏻🇧🇫
07/04/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ایسے ظلم کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
جنرل کیمپس صدر حارث حان نے کہا ہے کہ فارم 47 کی جعلی حکومت اور پنجاب پولیس خوش میں آئے ، ظلم کے ضابطے زیادہ دیر تک چلنے والے نہیں ۔
ریاست گردی انتہا تک پہنچ چکی ہے اور پنجاب پولیس اب بھیڑیوں کی طرح بن چکی ہے ۔
ہم اپنے صوبائی صدر مشرف آفریدی اور جنرل سیکریٹری اظہر غزنوی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ✊🏻🇧🇫.
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے جنرل کیمپس صدر حارث خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد غفور ترجمان امیر سلطان چیرمین فواد جان نے جمیعت طلباء اسلام کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔۔
05/04/2026
گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے ساتھ عجیب مذاق بنا رکھا ہے۔ کبھی ایک دفتر سے نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے اور کبھی دوسرے دفتر سے، جس سے طلبہ شدید کنفیوژن کا شکار ہیں۔ ہمیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کون سا نوٹیفکیشن اصلی ہے اور کون سا جعلی۔
پورے پاکستان کی دیگر بڑی یونیورسٹیاں کھل چکی ہیں، مگر گومل یونیورسٹی تاحال بند ہے، جو کہ قابلِ تشویش ہے۔ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور ان کے تعلیمی مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اگر کل دوپہر تک یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے واضح اور حتمی نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا، تو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے آئینی حق کے تحت سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایک مستند اور واضح اعلان جاری کیا جائے تاکہ طلبہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی جنرل کیمپس صدر حارث حان
28/03/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان
آن لائن کلاسز کے باوجود یونیورسٹی ہاسٹلز کو بند رکھنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے
یہ فیصلہ نہ صرف طلبہ کے تعلیمی حقوق کے خلاف ہے بلکہ خاص طور پر اُن طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے جن کا تعلق دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے ہے، جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسے حالات میں ہاسٹل ہی واحد سہولت ہے جس کے ذریعے طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ، حکومت خیبر پختونخوا، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، اور وزیرِ تعلیم سے پُرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور طلبہ کے بہتر مفاد میں ہاسٹلز کو فی الفور کھولنے کے احکامات جاری کریں۔
بصورتِ دیگر طلبہ کو شدید تعلیمی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔
شکریہ
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان
27/03/2026
ترجمان آئی ایس ایف گومل یونیورسٹی امیر سلطان خان نے Imran Khan کی رہائی کے لیے منعقدہ امن موومنٹ کی تقریب میں شرکت کی۔
InshAllah Next District President ISF🇧🇫Dera Ismail Khan Abubakr Khan Gandapur
16/03/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر امجد علی شاہ صاحب، صوبائی صدر مشرف آفریدی صاحب اور صوبائی جنرل سیکرٹری اظہر غزنوی کے مطابق ڈسٹرکٹ صدر پر اسکا انتخاب کیا جائے گا جو ڈسٹرکٹ کابینہ اور یونیورسٹی یا کالج میں سے جو میرٹ پر ہوگا اسکا انتخاب کیا جائے گا ۔۔۔
لہذا ابوبکر خان گنڈاپور گومل یونیورسٹی لاء کالج گومل یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ ہے۔۔اور ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان سے اور یونیورسٹیوں اور ڈگری کالجوں سے متفقہ طور پر واحد تنظیمی امیدوار ہے اور تمام سابقہ ڈسٹرکٹ صدوروں کی سپورٹ حاصل ہے ۔۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی پیراشوٹروں کو یا بھتہ خوروں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔۔کیونکہ یہ ہمارے لیڈر جناب عمران خان صاحب کی نظریہ کی خلاف ورزی ہوگیا۔اور تنظیمی اصولوں کے خلاف فیصلہ ہوگا۔
ابوبکر خان گنڈاپور اپنی محنت، لگن، جزبہ، اور قربانیوں کی وجہ سے اس مقام تک پہنچا ہے اور انشاءاللہ اپنی تنظیم کیلئے قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا۔۔
انشاءاللہ ڈسٹرکٹ صدر ابوبکر خان گنڈاپور
منجانب ۔۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان
15/03/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے سینیئر رہنما اور سابقہ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ابوبکر خان گنڈاپور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ڈی ائی خان کے لئے مضبوط امیدوار ہے تمام سابقہ صدور اور آئی ایس ایف گومل یونیورسٹی کا حمایت یافتہ امیدوار ہے ۔
ابوبکر خان گنڈاپور نے پچھلے ایک سال سے جنرل سیکرٹری کی عہدہ کو بطورے زمہ داری قبول کیا۔۔کبھی اپنی ذات کو نظریہ پر ترجیح نہیں دی ۔۔
ابوبکر خان گنڈاپور نے ہمیشہ حان کی نظری پہ کام کیا ہے اور آئی ایس ایف کے ہمیشہ فرنٹ لائن پہ کھڑا رہا ہے انشاءاللہ جب تک سانسیں ہونگی عمران خان صاحب اور اسکے نظریہ کا وفادار رہیگا۔۔
ایسے مخلص اور پرعزم نوجوان رہنما کسی بھی تنظیم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی طرح نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انصاف اور خدمت کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں
انشاءاللہ ڈسٹرکٹ صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Dera Ismail Khan
