Insaf Students Federation Gomal University Di Khan

Insaf Students Federation Gomal University Di Khan

Share

Our aim is to fight for students right

Photos from Insaf Students Federation Gomal University Di Khan's post 02/06/2026

انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن گومل یونیورسٹی صدر حارث خان ،امیدوار ڈسٹرکٹ صدر ابوبکر گنڈپور ،چئیرمین فواد جان اور ترجمان امیر سلطان نے رجسٹرار گومل سر ظاہر شاہ صاحب اور ڈائریکٹر فائنانس ذکی اللہ گنڈپور کو پروموشن ملنے پر مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ انکی صلاحتیوں کے بدولت گومل یونیورسٹی کو ترقی کے راہوں پر گامزن کریں
امیر سلطان حان
ترجمان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی

27/05/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کی طرف سے تمام اہلِ وطن اور اہلِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ یہ عید پشتونخوا اور پورے پاکستان وطن میں امن، خوشحالی اور عافیت کا ذریعہ بنے۔ دعا ہے کہ یہ مبارک دن ہمارے معاشرے میں بھائی چارے، محبت اور سکون کو فروغ دے۔ آمین 🤲
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

25/05/2026

گومل یونیورسٹی میں حالیہ سلیکشن بورڈ کے انعقاد پر ہم گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ، معزز اساتذہ اور خصوصاً منسٹر مینا خان آفریدی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس اہم عمل کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
اس سارے عمل میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے صدر حارث خان نے بھی نہایت اہم اور مؤثر کردار ادا کیا اور اساتذہ و ملازمین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔
ہم گومل یونیورسٹی کے اُن تمام پروفیسرز اور ایڈمنسٹریشن اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہیں اس سلیکشن بورڈ کے ذریعے پروموشنز حاصل ہوئیں۔ امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی کی ترقی اور طلبہ کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
گومل یونیورسٹی کی بہتری، شفافیت اور تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ افراد کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
امیر سلطان خان مروت
ترجمان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

22/05/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے ضلعی امیدوار ابوبکر خان گنڈاپور، جنرل کیمپس کے جنرل سیکرٹری یعقوب شیرانی، ترجمان آئی ایس ایف امیر سلطان، سٹی کیمپس کے صدر امجد محسود اور آئی ایس ایف کے ٹائیگرز نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے چیئرمین عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر اسیران کی رہائی، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی اور گیس کے بحران کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی ریلی الامین ہاؤس سے نکالی گئی۔
پورے پاکستان کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔ شرکاء نے سیاسی قیدیوں کی رہائی، عوامی مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
امیر سلطان خان مروت
ترجمان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

21/05/2026

آج انگلش یونٹی کے نئے منتخب صدر رحیم بیٹنی اور اُن کے کابینہ ممبران کی جانب سے حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر حارث خان سمیت مختلف فیڈریشنز، سوسائٹیز اور یونٹیز کے صدور نے شرکت کی۔
اس موقع پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے صدر نے نومنتخب صدر رحیم بیٹنی کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کے جائز حقوق کے حصول کیلئے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے اُن کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
انشاءاللہ طلبہ کے مسائل کے حل اور اُن کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔

امیر سلطان حان
ترجمان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی

21/05/2026

گومل یونیورسٹی کے طلبہ مسائل کے حل اور یونیورسٹی کی بہتری کے لیے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے صدر حارث خان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔جب بھی حارث خان، منسٹر مینا خان کے ساتھ گومل یونیورسٹی کے مسائل، طلبہ کے حقوق اور یونیورسٹی کی ترقی کے حوالے سے ملاقات کرتے ہیں تو ہمیشہ مثبت اور حوصلہ افزا رسپانس سامنے آتا ہے۔

منسٹر مینا خان کی طلبہ دوست پالیسی اور حارث خان کی متحرک قیادت کی بدولت گومل یونیورسٹی کے مسائل اجاگر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کی جانب بھی پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔یہ مثبت رابطے اور سنجیدہ کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ نوجوان قیادت اور ذمہ دار نمائندے مل کر تعلیمی اداروں کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

امید ہے کہ اسی جذبے اور تعاون کے ساتھ گومل یونیورسٹی مزید ترقی کرے گی اور طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔

19/05/2026

19 مئی — شدید مذمت 🚨

انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان اسلام آباد 26 نمبر چونگی پر 19 مئی کو پُرامن سیاسی کارکنوں پر مبینہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتی ہے۔
نہتے شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال کسی بھی جمہوری معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔ ہر پاکستانی کو پُرامن احتجاج اور اظہارِ رائے کا آئینی حق حاصل ہے۔

ہم ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور زخمی کارکنان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

✊🏻 گولی سے آوازیں دبائی نہیں جا سکتیں۔
امیر سلطان خان مروت
ترجمان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

16/05/2026

میں یہ نہیں کہتا کہ مرا سر نہ ملے گا
لیکن مری آنکھوں میں تجھے ڈر نہ ملے گا
ISF GU Family

14/05/2026

انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے چئیرمین سید فواد جان اور مین کیمپس صدر شاہد خان نے کمپیوٹر سائنس میں اپنی گریجوشن مکمل کر لی ہم انکو مبارک باد پیش کرتے اور دعا کرتے اللّٰہ تعالیٰ آگے کی زندگی میں آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے 🫀

13/05/2026

ائی ایس ایف جنرل کیمپس صدر گومل یونیورسٹی کا متحدہ طلباء محاذ کی جانب سے بدامنی کے خلاف مظاہرے سے خطاب
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونویرسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Dera Ismail Khan