07/10/2026
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ:2026-10-07
*ڈی پی او ڈیرہ کا ٹریفک پولیس جوانوں سے خطاب، فرائض کی انجام دہی اولین ترجیح ہے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی*
♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کا اعجاز شہید پولیس لائن میں ٹریفک جوانوں سے میٹنگ کا انعقاد ۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر جلیل عمران غلزئی ،ڈی ایس پی ٹریفک چن شاہ انچارج ٹریفک عمر اقبال اور ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔
اس دوران ڈی پی او ڈیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ،تمام ٹریفک اہلکار ڈیوٹی کے دوران ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹ کا لازمی استعمال کریں۔
مزید کہا کہ ٹریفک پولیس شہر میں امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی لاپرواہی، سستی، غیر حاضری یا کوتاہی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
ڈی پی او ڈیرہ نے واضح کیا کہ اردگرد کے حالات پر نظر اور حفاظتی تدابیر کو اولین ترجیح دیں۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس کے جوانوں کی حاضری، ڈیوٹی اور حفاظتی اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔
ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ فرض شناسی کے ساتھ عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*