21/03/2026
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!*
*«تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ»*
*"اللہ تعالیٰ آپ کے اور ہمارے نیک اعمال قبول فرمائے۔"*
*میری طرف سے آپ کواور آپکی فیملی کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک ہو۔*
*منجانب* *ڈاکٹر محمد یعقوب بلوچ*
*ضلعی نائب امیر جمعیت علماء اسلام ڈیرہ اسماعیل خان*
22/01/2026
*نہیں ہے مرتبہ اتنا کہ دوں تکلیف شرکت کی*
*مگر مہماں فقیروں کے ہوئے ہیں تاجدار اکثر۔*
*کل ان شاء اللہ*
*بروز: جمعہ*
*بوقت: تین بجے سہ پہر*
*بمقام: بگوانی جنوبی*
ایک عظیم الشان *جلسۂ عام* کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
🔹 *مہمانِ خصوصی:*
*حضرت مولانا لطفُ الرحمن صاحب* ہوں گے
تمام معزز اراکینِ جمعیت علماء اسلام اور اہلِ علاقہ سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے
*منجانب*
*ڈاکٹر محمد یعقوب بلوچ*
*ضلعی نائب امیر*
*جمعیت علماء اسلام ڈیرہ اسماعیل خان*
10/12/2025
ڈیرہ اسماعیل خان
جلیبی چوک، ناصر باغ کی پشتون برادری کی جانب سے جلیبی
چوک سے بکوانی جنوبی تک روڈ کی تعمیر و مرمت کروانے پر جمعیت علمائے اسلام کی ضلعی قیادت اور خصوصاً ضلعی نائب امیر جناب ڈاکٹر محمد یعقوب بلوچ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مولانا سعید اللہ حقانی صاحب کے مدرسے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو کہ ایک عوامی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔
اہلِ علاقہ نے ڈاکٹر محمد یعقوب بلوچ اور ان کے ساتھ آنے والے مہمانوں کا پُرجوش انداز میں استقبال کیا۔
پشتون برادری کے مشران نے ڈاکٹر محمد یعقوب بلوچ کو روایتی لنگی پہنائی، ان کی خدمات کو سراہا اور دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یعقوب بلوچ نے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی اہلِ علاقہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے اور علاقے کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے—ان شاءاللہ۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری سخی جناب بلال جھدڑہ صاحب، جناب سعید اللہ احسان بلوچ، حاجی یاسین بلوچ، امیر اللہ عرف رحان وزیر، حاجی ثناء اللہ تریالی، شفقت اللہ بلوچ، جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا کے رکن مسافر وزیر، رئیس خان محسوس، سید شاہ محسوس، محمد رؤف خان وزیر، علاقے کے دیگر معززین اور اہلِ علاقہ کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مولانا سعید اللہ حقانی صاحب نے دعا کروائی اور جمعیت علمائے اسلام کی علاقائی خدمات کو سراہا۔