Commissioner DIKhan Division

Commissioner DIKhan Division

Share

Official page of Commissioner DIKhan Division

06/05/2026

ڈیرہ اسماعیل خان، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن داؤد خان کی زیر صدارت آبپاشی حقوق اور غاشہ سندھ کے مقام پر پختہ اسپِل ویز (Spillways) کی تعمیر سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)، ڈائریکٹر جنرل اسمال ڈیمز کے نمائندے، اسسٹنٹ ٹو کمشنر (پولٹیکل اینڈ ڈولپمنٹ) سجاد بلوچ، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، سی آر بی سی، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، فلڈ ڈویژن، رود کوہی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تحصیل کلاچی کے علاقہ رود لونی کے زمینداروں کے آبپاشی حقوق پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جبکہ غاشہ سندھ کے مقام پر مختلف اسپِل ویز کی تعمیر کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر داؤد خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ کسانوں کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ رود کوہی علاقوں میں بارشی پانی کے بہاؤ کو مؤثر انداز میں منظم کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ نہ صرف زرعی اراضی کو نقصان سے بچایا جا سکے بلکہ پانی کو زیادہ سے زیادہ زرعی مقاصد کے لیے استعمال میں بھی لایا جا سکے۔ انہوں نے اسپِل ویز کی بروقت اور معیاری تعمیر کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سیلابی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مختلف محکموں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کو فروغ دیا جائے تاکہ جاری اور مجوزہ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کریں اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں فوری طور پر اعلیٰ حکام کو مطلع کیا جائے۔مزید برآں، کمشنر داؤد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی آبادی اور کاشتکاروں سے مسلسل رابطہ رکھیں تاکہ ان کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکیں اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر مختلف امور پر عملدرآمد کے لیے واضح ٹائم لائنز بھی مقرر کی گئیں۔

04/05/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے لیے صوبے کے عوام کے نام خصوصی پیغام!

24/04/2026

*IMPORTANT: Last Day of INTERVIEWS*

Health Department Recruitment | MOs & Dental Surgeons
​Candidates who applied for vacant positions in DIKhan Divison but remained absent during the scheduled interviews from 20th to 23rd April 2026 are hereby given a final opportunity to appear before the DIKhan Division selection committee.

​🗓️ Final Date: April 24, 2026, 09:00Am to 04:00pm.

🏢 Venue: Commissioner Office, DIKhan Cantt.

​Failure to appear on this date will result in automatic disqualification.

23/04/2026

*IMPORTANT: FINAL CALL FOR INTERVIEWS*

Health Department Recruitment | MOs & Dental Surgeons
​Candidates who applied for vacant positions in DIKhan Divison but remained absent during the scheduled interviews from 20th to 23rd April 2026 are hereby given a final opportunity to appear before the DIKhan Division selection committee.

​🗓️ Final Date: April 24, 2026, 09:00Am to 04:00pm.

🏢 Venue: Commissioner Office, DIKhan Cantt.

​Failure to appear on this date will result in automatic disqualification.

Photos from Commissioner DIKhan Division's post 23/04/2026

از طرف محمد ریحان
ڈیرہ اسماعیل خان:محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح پر میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی بھرتی کیلئے کمشنر ڈیرہ دائود خان کی سربراہی میں قائم ڈویژنل سلیکشن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ وائز انٹرویوز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،تیسرے مرحلے میں ضلع ڈیرہ و ٹانک سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے کمشنر ڈیرہ آفس میں آکر کمیٹی کے روبرو انٹرویوز دیے۔ انٹرویوز کے دوران امیدواروں کے لیے بہترین اور منظم انتظامات کیے گئے ہیں ۔امیدواروں کی سہولت کے لیے آرمی چیک پوسٹ پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ کمشنر آفس پہنچنے کے بعد امیدواروں کو کمشنر کانفرنس روم میں بٹھانے کا موثر بندوبست کیا گیا تھا۔مزید برآں امیدواروں کے لیے منرل واٹر ، شکنجی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ پی ایم ڈی سی (PMDC) رجسٹریشن کی سہولت و دیگر متعلقہ رہنمائی کے لیے بھی خصوصی دیسک قائم کیا گیا ہے ۔انٹرویوز میں شرکت کے لیے دیگر اضلاع سے آنے والے امیدواروں نے بہترین انتظامات پر خیبرپختونخواہ حکومت اور خصوصا کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان، ایڈیشنل کمشنر کشمیر خان، سٹاف آفیسر سجاد بلوچ اور انکی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامی اقدامات کو سراہا۔

Photos from Commissioner DIKhan Division's post 22/04/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح پر میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی بھرتی کے لیے کمشنر ڈیرہ دائود خان کی سربراہی میں قائم ڈویژنل سلیکشن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ وار انٹرویوز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے آغاز کر دیا ہے. تیسرے مرحلے میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان و ٹانک سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے کمشنر ڈیرہ آفس میں آکر کمیٹی کے روبرو انٹرویوز دیے۔ انٹرویوز کے دوران امیدواروں کے لیے بہترین اور منظم انتظامات کیے گئے ہیں ۔امیدواروں کی سہولت کے لیے آرمی چیک پوسٹ پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ کمشنر آفس پہنچنے کے بعد امیدواروں کو کمشنر کانفرنس روم میں بٹھانے کا موثر بندوبست کیا گیا تھا۔مزید برآں امیدواروں کے لیے منرل واٹر ، شکنجی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ پی ایم ڈی سی (PMDC) رجسٹریشن کی سہولت و دیگر متعلقہ رہنمائی کے لیے بھی خصوصی دیسک قائم کیا گیا ہے ۔انٹرویوز میں شرکت کے لیے دیگر اضلاع سے انے والے امیدواروں نے بہترین انتظامات پر خیبرپختونخواہ حکومت اور خصوصاً کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان، ایڈیشنل کمشنر کشمیر خان، سٹاف آفیسر سجاد بلوچ اور انکی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامی اقدامات کو سراہا۔واضح رہے کہ انٹرویوز کا سلسلہ جمعرات تک جارہی رہے گا

MO DS DIK.pdf 21/04/2026

*AN IMPORTANT UPDATE*

HEALTH DEPARTMENT | RECRUITMENT OF MEDICAL OFFICERS & DENTAL SURGEONS (ON FIXED-PAY BASIS)

📢 INTERVIEW SCHEDULE UPDATE

🗓️*DISTRICT DERA ISMAIL KHAN: STARTING FROM Wednesday April 22, 2026 for Dental Surgeon Candidates*

*ATTENTION*
📌 Keeping in view the numbers of Dental Surgeon and Medical Officer Candidates, the competent authority has decided to interview

*Dental Surgeon* Candidates on *Wednesday 22nd April 2026* who have selected health facilities located in District Dera Ismail Khan as their Top priority.

📌 *Medical Officer* Candidate, who have selected health facilities located in District Dera Ismail Khan as their Top priority will be interviewed from *Thursday 23 April 2026 onwards*

List is here 👇🏻
https://drive.google.com/file/d/16BBxZ3RUYmgLbliCUgO28j5m5cr43vHA/view?usp=sharingکمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی (فکسڈ پے کی بنیاد پر) بھرتیوں کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ درج ذیل ہے:

*اہم اطلاع: انٹرویو کے شیڈول میں تبدیلی* 📢

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان: بدھ، 22 اپریل 2026 سے ڈینٹل سرجنز کے امیدواروں کے لیے آغاز* 🏥

میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کے امیدواروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے، مجاز اتھارٹی نے درج ذیل فیصلے کیے ہیں:

**ڈینٹل سرجنز (Dental Surgeons):* وہ امیدوار جنہوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے طبی مراکز کو اپنی پہلی ترجیح (Top Priority) کے طور پر منتخب کیا ہے، ان کے انٹرویوز *بدھ، 22 اپریل 2026* کو منعقد ہوں گے۔

**میڈیکل آفیسرز (Medical Officers):** وہ امیدوار جنہوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے طبی مراکز کو اپنی پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کیا ہے، ان کے انٹرویوز *جمعرات، 23 اپریل 2026* سے شروع ہوں گے۔

**نوٹ: تمام امیدوار مقررہ وقت اور مقام پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔*

MO DS DIK.pdf

Photos from Commissioner DIKhan Division's post 21/04/2026

محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح پر میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی بھرتی کے لیے کمشنر ڈیرہ دائود خان کی سربراہی میں قائم ڈویژنل سلیکشن کمیٹی کے جاری انٹرویوز کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ضلع جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے کمشنر ڈیرہ آفس میں آکر کمیٹی کے روبرو انٹرویوز دیے۔ انٹرویوز کے دوران امیدواروں کے لیے بہترین اور منظم انتظامات کے گیے۔امیدواروں کی سہولت کے لیے آرمی چیک پوسٹ پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا تھا تاکہ آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ کمشنر آفس پہنچنے کے بعد امیدواروں کو کمشنر کانفرنس روم میں بٹھانے کا موثر بندوبست کیا گیا، امیدواروں کے لیے پانی، شکنجی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ پی ایم ڈی سی (PMDC) رجسٹریشن سے متعلق رہنمائی اور سہولت بھی مہیا کی گئی۔انٹرویوز میں شرکت کرنے والے امیدواروں نے بہترین انتظامات پر خیبرپختونخواہ حکومت اور خصوصاً کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن دائود خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامی اقدامات کو سراہا،واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ وائز انٹرویوز کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

21/04/2026

کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں میڈیکل آفیسرز اور
ڈینٹل سرجنز کی (فکسڈ پے کی بنیاد پر) بھرتیوں کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ درج ذیل ہے
*اہم اطلاع: انٹرویو کے شیڈول میں تبدیلی* 📢

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان: بدھ، 22 اپریل 2026 سے ڈینٹل سرجنز کے امیدواروں کے لیے آغاز* 🏥

میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کے امیدواروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے، مجاز اتھارٹی نے درج ذیل فیصلے کیے ہیں:

**ڈینٹل سرجنز (Dental Surgeons):* وہ امیدوار جنہوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے طبی مراکز کو اپنی پہلی ترجیح (Top Priority) کے طور پر منتخب کیا ہے، ان کے انٹرویوز *بدھ، 22 اپریل 2026* کو منعقد ہوں گے۔

**میڈیکل آفیسرز (Medical Officers):** وہ امیدوار جنہوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے طبی مراکز کو اپنی پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کیا ہے، ان کے انٹرویوز *جمعرات، 23 اپریل 2026* سے شروع ہوں گے۔

**نوٹ: تمام امیدوار مقررہ وقت اور مقام پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔*

21/04/2026

کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی (فکسڈ پے کی بنیاد پر) بھرتیوں کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ درج ذیل ہے:

*اہم اطلاع: انٹرویو کے شیڈول میں تبدیلی* 📢

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان: بدھ، 22 اپریل 2026 سے ڈینٹل سرجنز کے امیدواروں کے لیے آغاز* 🏥

میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کے امیدواروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے، مجاز اتھارٹی نے درج ذیل فیصلے کیے ہیں:

**ڈینٹل سرجنز (Dental Surgeons):* وہ امیدوار جنہوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے طبی مراکز کو اپنی پہلی ترجیح (Top Priority) کے طور پر منتخب کیا ہے، ان کے انٹرویوز *بدھ، 22 اپریل 2026* کو منعقد ہوں گے۔

**میڈیکل آفیسرز (Medical Officers):** وہ امیدوار جنہوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے طبی مراکز کو اپنی پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کیا ہے، ان کے انٹرویوز *جمعرات، 23 اپریل 2026* سے شروع ہوں گے۔

**نوٹ: تمام امیدوار مقررہ وقت اور مقام پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔*

Photos from Commissioner DIKhan Division's post 20/04/2026

20اپریل2026ء
ڈیرہ اسماعیل خان، کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کیلئے میڈیکل آ فیسر ز اور ڈینٹل سرجنز کی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کے آغاز کے حوالے سے فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، بھرتی کے عمل کے سلسلے میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن داؤد خان کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں ریجنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ساؤتھ، ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، اسسٹنٹ ٹو کمشنر (پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ) سجاد بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے جاری بھرتی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ عوام کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کی بہتری اور عوام کو بروقت صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دونوں کیٹیگریز میں بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کمشنر داؤد خان نے ہدایت کی کہ بھرتی کا تمام عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا جائے تاکہ اہل اور قابل امیدواروں کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پیشہ ور اور باصلاحیت افراد کی شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ درخواستوں کی وصولی، جانچ پڑتال اور شارٹ لسٹنگ کے مراحل کو بروقت مکمل کیا جائے۔حکام کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق جمع کروائیں جبکہ تمام ضروری دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ مزید برآں، درخواست دہندگان کو آگاہ کیا گیا کہ نامکمل یا تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ بھرتی کے عمل کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا شکایت کی گنجائش نہ رہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

DIKHAN
Dera Ismail Khan
190050