Deputy Commissioner DIKhan

Call Directions Website Contact the organization

Deputy Commissioner DIKhan Official page of Deputy Commissioner Dera Ismail Khan. Presently, Mr. Hakmat Ullah (PMS-KP) is serving as DC DIKhan.

For updates follow our official WhatsApp Channel:

https://whatsapp.com/channel/0029Va9OLIR4yltPTIwymx3z

09/10/2026
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کی زیر نگرانی فلائی اوور زون میں بجلی کی ننصیبات سمیت دیگر حائل رکاوٹیں دور، محکمے کو کام مکمل کرنے کا...
09/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کی زیر نگرانی فلائی اوور زون میں بجلی کی ننصیبات سمیت دیگر حائل رکاوٹیں دور، محکمے کو کام مکمل کرنے کا نوٹس جاری

ٹانک اڈہ فلائی اوور منصوبے پر کام کی سست روی کا باعث بننے والے ڈرین ورک میں حائل بجلی کے کھمبوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واپڈا حکام سے رابطہ کرکے متعلقہ ٹیموں کے ذریعے ہٹوا دیا گیا ہے، جس سے تعمیراتی کام میں درپیش اہم رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فلائی اوور کی تعمیر کا کام دن رات جاری رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کیا جائے، تاکہ ڈرین ورک کی تکمیل کے ساتھ سروس روڈز کی پختگی کا کام بھی شروع کیا جا سکے۔ ان اقدامات سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

08/10/2026
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرووا محمد عدیل خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پرووا اور سو...
06/10/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرووا محمد عدیل خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پرووا اور سول ویٹرنری ہسپتال پرووا کا تفصیلی دورہ کیا۔
‎
‎ٹی ایچ کیو ہسپتال پرووا کے دورے کے دوران انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری چیک کی گئی اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ مریضوں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں اور طبی سہولیات فوری بنیادوں پر فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے عملے کو صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے تاکید کی گئی۔
‎
‎بعد ازاں سول ویٹرنری ہسپتال پرووا کا دورہ کیا گیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹر اور تمام عملے کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت جاری کی گئی کہ مویشی پال حضرات کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے فیلڈ ایکٹیویٹیز کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے، جبکہ جانوروں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجے کے امور کو بہتر بنایا جائے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔
‎
‎

Salam Teachers’ Day Celebrated at Government College No. 1, Dera Ismail KhanSyed Arsalan, Additional Deputy Commissioner...
06/10/2026

Salam Teachers’ Day Celebrated at Government College No. 1, Dera Ismail Khan

Syed Arsalan, Additional Deputy Commissioner (ADC), Dera Ismail Khan, visited Government College No. 1, Dera Ismail Khan, on the occasion of Salam Teachers’ Day to pay tribute to the teaching community and express his respect and appreciation for the noble profession of teaching.

During his visit, he appreciated the role and efforts of Principal Syed Abid Shah in promoting quality education and maintaining a positive academic environment at the college.

To mark the occasion, students presented beautiful cards and gifts to their teachers as a token of love, gratitude, and respect.

The event reflected the strong bond between teachers and students and highlighted the vital role of teachers in shaping the future of our nation.

ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد بچیوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقر...
05/10/2026

ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد بچیوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ کے زیر صدارت ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسینیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو ایچ پی وی وائرس، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سرویکل کینسر، ویکسینیشن کی اہمیت، اہداف اور مہم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کی 100 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں، جن میں بعض اقسام خواتین میں سرویکل کینسر سمیت مختلف سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ اس بیماری کی ممکنہ علامات میں غیر معمولی بلیڈنگ، بھوک میں کمی سمیت دیگر علامات شامل ہو سکتی ہیں، جبکہ بیماری کی تشخیص کے بعد مریض کی حالت اور کینسر کے سٹیج کے مطابق علاج کیا جاتا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر سرویکل کینسر ایک اہم طبی مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کیلئے بروقت ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق ہر منٹ میں سرویکل کینسر کا ایک نیا کیس تشخیص ہو رہا ہے جبکہ اس مرض کے باعث ہونے والی اموات بریسٹ کینسر کے مقابلے میں بھی نمایاں طور پر زیادہ بتائی گئی ہیں۔

اسی تناظر میں عالمی سطح پر اس مرض کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2030 تک سرویکل کینسر کے خاتمے کے عالمی ہدف کے تحت اس مرض کے کیسز کو ایک لاکھ آبادی میں انتہائی کم سطح تک لانا مقصود ہے، جبکہ اس مقصد کے حصول کیلئے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو HPV ویکسین لگانا انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ سال 2028 کے بعد HPV ویکسین کو روٹین امیونائزیشن پروگرام کا بھی حصہ بنا دیا جائے گا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ HPV ویکسین سنگل ڈوز ویکسین ہے، جبکہ دنیا کے 162 ممالک میں یہ ویکسین قومی ویکسینیشن شیڈول کا حصہ ہے اور مختلف ممالک میں اس کی ویکسینیشن کا عمل سال 2006 سے جاری ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں HPV ویکسینیشن مہم کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار 243 بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے حصول کیلئے موبائل، فکسڈ اور آؤٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مجوزہ طور پر ویکسینیشن مہم 2 نومبر سے 14 نومبر تک منعقد کرنے کی تجویز ہے، تاہم نومبر میں انسداد پولیو مہم بھی شیڈول ہونے کے باعث حتمی تاریخ میں ردوبدل ممکن ہے۔اس موقع پر ڈیٹا کلیکشن کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ بعض سکولوں اور مدارس کی جانب سے مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جو سکول یا مدارس مہم کے سلسلے میں تعاون کا مظاہرہ نہیں کر رہے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ نے کہا کہ HPV ویکسینیشن مہم ایک قومی مقصد ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں، تعلیمی اداروں، مدارس اور دیگر شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون یقینی بنائیں تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو مہمات کے دوران متعلقہ اداروں اور ٹیموں نے جس جذبے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے کہ HPV ویکسینیشن مہم میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے مقررہ ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات سے بھی اپیل کی کہ وہ بچیوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کیلئے HPV ویکسینیشن مہم میں بھرپور تعاون کریں۔

ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر بغیر این او سی قائم کالونیوں / سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت...
02/10/2026

ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر بغیر این او سی قائم کالونیوں / سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ کے احکامات پر تحصیل پروا میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں / سوسائٹیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تحصیل پروا میں قائم بغیر این او سی تمام غیر قانونی کالونیوں / سوسائٹیز کو سیل کر دیا گیا۔

ان کالونیوں کے پاس متعلقہ اداروں سے این او سی اور نقشہ کی منظوری موجود نہ تھی، جس پر انہیں موقع پر سیل کر کے ہر قسم کے تعمیراتی کام اور خرید و فروخت سے روک دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ بغیر این او سی کسی بھی غیر قانونی کالونی کی خرید و فروخت سے گریز کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے غیر منظور شدہ اور بغیر این او سی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 ہاؤس...
02/10/2026

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے غیر منظور شدہ اور بغیر این او سی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات مسمار۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات پر غیر منظور شدہ، غیر قانونی اور بغیر این او سی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے تحصیل میونسپل آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان، لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے ہمراہ تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا۔

آج کی کاروائی کے دوران CRBC روڈ، بنوں روڈ اور دیال روڈ پر واقع غیر منظور شدہ اور بغیر این او سی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کالونیوں کی چار دیواریاں، مرکزی گیٹس اور سوسائٹیز کے مین اپروچ راستے مسمار کر دیے گئے، جبکہ غیر قانونی طور پر قائم دیگر تعمیرات کو بھی ہٹایا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے شہریوں کو غیر قانونی طور پر پلاٹس کی خرید و فروخت اور سرمایہ کاری سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر منظور شدہ، غیر قانونی اور بغیر این او سی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی خرید و فروخت یا سرمایہ کاری سے مکمل گریز کریں۔

شہری کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت، منظوری اور متعلقہ این او سی کی مکمل تصدیق کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خرید و فروخت، انتقالات اور دیگر متعلقہ لین دین پر پابندی عائد ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی اور بغیر منظوری ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ قوانین اور حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا ڈسٹرکٹ ریونیو ریکارڈ روم کا تفصیلی دورہ، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا جائزہ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسما...
01/10/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا ڈسٹرکٹ ریونیو ریکارڈ روم کا تفصیلی دورہ، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا جائزہ۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ڈسٹرکٹ ریونیو ریکارڈ روم کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکارڈ روم کی بحالی، تحفظ اور ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (DRMS) کے تحت جاری پیش رفت کا خود تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈائریکٹر ایس ڈی سی اور تحصیلدار ایس ڈی سی سمیت متعلقہ ریونیو افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریکارڈ روم میں 30×40 فٹ پر مشتمل اضافی ہال کی مکمل تزئین و آرائش کی جا چکی ہے، جس میں ریکارڈ کے محفوظ اندراج کے لیے نئی میٹل شیلفز کی تنصیب اور پرانی شیلفوں کی مرمت کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر کی تمام 402 مسلِ حقیقت (Misal-e-Haqiat) کی اسکیننگ کا عمل سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ماڈل تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کی مکمل کیٹلاگنگ اور روزنامچہ جات کی اسکیننگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹیم اور عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ضلع کی باقی ماندہ تحصیلوں بشمول پروآ، کلاچی، درابن اور پہاڑپور میں بھی اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق بلا تاخیر مکمل کیا جائے تاکہ سائلین کو ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں مزید شفافیت اور آسانی پیدا ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ نے امن میلہ درازندہ سانحے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ریسکیو اہلکار امتیاز ش...
30/09/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ نے امن میلہ درازندہ سانحے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ریسکیو اہلکار امتیاز شہید کی رہائش گاہ جا کر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہید کے بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے معصوم بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا۔ انہوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون اور امداد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہید ریسکیور امتیاز کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہید کے اہلِ خانہ انتظامیہ کے لیے قابلِ فخر اثاثہ اور امانت ہیں، حکومت دکھ کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر سطح پر ان کی کفالت جاری رکھی جائے گی۔

Address

Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923009097758

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner DIKhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner DIKhan:

Shortcuts

Share