03/06/2026
محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللّٰہ نے ضلعی پولیس افسر ضیا الدین احمد کے ہمرہ ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں شیعہ و سنی مذہبی اکابرین و علماء کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا۔
اجلاس میں انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے طے شدہ امور پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تمام علماء اور اکابرین سے اپیل کی کہ وہ روایتی مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے ایک فول پروف اور جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ عزاداروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
30/05/2026
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث اور عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ریونیو فیلڈ اسٹاف ڈیرہ اسماعیل خان نے شہر بھر کے بس ٹرمینلز کے دورے کیے۔
اس دوران سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ساتھ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے سے متعلق شکایات پر بھی بس ڈرائیورز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ سرکاری کرایہ نامہ کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
مزید برآں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف دکانوں کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں نرخ ناموں کی دستیابی، زائد المیعاد اشیاء کی روک تھام، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور عوام الناس کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔
30/05/2026
ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیش نظر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے مختلف روٹس کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجران کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اس سلسلے میں زائد کرایہ وصول کرنے اور زائد سواریاں بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف آر ٹی اے مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف اڈا جات اور روٹس پر کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر بھاری جرمانے عائد۔
30/05/2026
عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران 99 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس
ڈیرہ اسماعیل خان: عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کے دوران ریسکیو 1122 کے اہلکار ہائی الرٹ رہے اور ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ایمرجنسی کور فراہم کی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے مجموعی طور پر 99 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو مدد فراہم کی۔
ان ایمرجنسیز میں
70 میڈیکل،
21 روڈ ٹریفک حادثات،
05 آگ لگنے کے واقعات،
01 ریکوری آپریشن،
01 دھماکہ اور
01 گولی لگنے کا واقعہ شامل تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو ٹیموں نے تمام ایمرجنسیز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ضرورت کے مطابق قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ عید کے موقع پر عیدگاہوں، مویشی منڈیوں، تفریحی مقامات اور اہم شاہراہوں پر ریسکیو اہلکاروں، ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کو تعینات رکھا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ خدمات اور بروقت ریسپانس کے باعث عیدالاضحیٰ کے دوران ضلع بھر میں ایمرجنسی مینجمنٹ کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا گیا۔
30/05/2026
صفائی کے بعد کے مناظر 🌿
آئیں اس صفائی کو قائم رکھیں — یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
29/05/2026
صبح سویرے WSSC ڈیرہ اسماعیل خان کے Cleaning Heroes کی جانب سے بھرپور سویپنگ آپریشن کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہیں صاف ستھری اور خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔
شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملہ صفائی دن رات اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہا ہے۔
28/05/2026
Assistant Commissioner Mr. Dil Nawaz Khan inspected Cantonment General Bus Stand and Rehman Bus Terminal while various passengers buses were checked on D.I.Khan to Peshawar / Rawalpindi / Karachi road to ensure government notified fares. Fines imposed on violators.
28/05/2026
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری.
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں متحرک رہے اور مختلف مقامات پر عوامی سہولیات اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو افتخار احمد کی سربراہی میں شہر بھر کے بس ٹرمینلز کا دورہ کیا گیا، جہاں ٹرانسپورٹرز کو سرکاری کرایہ نامے پر من و عن عملدرآمد کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر مسافروں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ صرف سرکاری مقررہ کرایہ ادا کریں اور زائد وصولی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔
علاوہ ازیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف بازاروں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا گیا۔ دکانداروں اور کاروباری حضرات کو سرکاری نرخ نامہ نمایاں رکھنے، اشیائے ضروریہ کی دستیابی برقرار رکھنے اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
دوسری جانب شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں، چمڑے اور باقیات کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے صفائی آپریشن بھی تسلسل سے جاری ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیمیں گلی محلوں، شاہراہوں اور رہائشی علاقوں سے آلائشیں اٹھا کر مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صفائی ستھرائی برقرار رکھنے، سرکاری نرخ ناموں اور کرایہ ناموں پر عملدرآمد میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں بہترین شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔