Cadet Zafar Abbas

Directions Website

Cadet Zafar Abbas Always be grateful to ALLAH.
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔

Cadet Zafar Abbas with DSP Syed Parvez Shah
11/10/2026

Cadet Zafar Abbas with DSP Syed Parvez Shah

07/10/2026

Welcome to Paharpur, DSP Shareef Ullah Khan

ڈی ایس پی سید پرویز شاہ صاحب کے تبادلے کے موقع پر الوداعی ملاقاتڈی ایس پی سید پرویز شاہ صاحب کے تبادلے کے موقع پر ان سے ...
07/10/2026

ڈی ایس پی سید پرویز شاہ صاحب کے تبادلے کے موقع پر الوداعی ملاقات

ڈی ایس پی سید پرویز شاہ صاحب کے تبادلے کے موقع پر ان سے الوداعی ملاقات ہوئی۔ آپ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔ آپ کی خوش اخلاقی، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ رویہ قابلِ قدر ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو جہاں بھی رہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے، آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور ہر قدم پر کامیابی و عزت عطا فرمائے۔ نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات۔

اللہ حافظ، خوش رہیں، کامیاب رہیں۔ 🤲
Cadet Zafar Abbas

02/10/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ:2026-09-30
*پہاڑپور ڈویژن کی کامیاب کاروائی سی پیک روٹ اور مضافات میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کاسر غنہ گرفتارجبکہ TMAپہاڑپور ڈکیتی کیس کا مرکزی ملزم بھی گرفتار ،4 عدد موٹرسائیکل اور 3 لاکھ روپے موبائل فونز ATM CARD برآمد*
♦️ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ کی زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور پرویز شاہ و ایس ایچ او پہاڑپور کیڈٹ ظفر عباس جبکہ ڈی ایس پی پنیالہ سردار عالمگیر خان و ایس ایچ او پنیالہ آفتاب عالم بلوچ کی ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کاروائی ایس ایچ او پنیالہ کی کامیاب کاروائی CPEC روٹ پر مسافروں کو لوٹنے اور مضافات میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ ملزم امیر عبداللہ ولد سعید خان قوم لوہارسکنہ عبدالخیل کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جس کے قبضے سے 2 عدد موٹر سائیکل 1 عدد ہنڈا 125 اور 1 عدد CD 70 ، جبکہ مسافروں سے چھینے گئے موبائل فونز 2 عدد ATM CARD، تین عدد بٹوے اور 3عدد سمزبرآمد
پہاڑپور کی حدود کچھ عرصہ قبل TMA اہلکار سے رقم چھیننے والا ڈکیت ملزم شہریار ولد دلبر خان قوم کنڈی سکنہ وانڈہ بلوچ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جسکے قبضے سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے 1 عدد ہنڈا 125
اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ہنڈا 125 بھی برآمد دونوں ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ کا کہنا ہے کہ پہاڑپور ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر چوروں ڈکیتوں کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور پہاڑپور کے امن اور CPEC روٹ کو مسافروں کے لئے محفوظ بنانے کے لیے ڈی ائی خان پولیس ہر ممکن اقدمات اٹھائے گی۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

29/09/2026
*عوام دوست پولیس آفیسر، ایس ایچ او پہاڑپور کیڈٹ ظفر عباس کی کامیاب کاروائی. چوری,منشیات میں ملوث ملزمان گرفتار جبکہ  قما...
28/09/2026

*عوام دوست پولیس آفیسر، ایس ایچ او پہاڑپور کیڈٹ ظفر عباس کی کامیاب کاروائی. چوری,منشیات میں ملوث ملزمان گرفتار جبکہ قمار باز کی محفل پے چھاپہ. چوری شدہ موٹر سائیکل, منشیات اور داؤ پہ لگی رقم برآمد*

♦️ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ کی زیر قیادت، ڈی ایس پی پہاڑپور پرویز شاہ اور ایس ایچ او پہاڑپور کیڈٹ ظفر عباس کی کامیاب کاروائیاں۔ چوری میں ملوث ملزم محمد صبیح اسد ولد محمد عمران قوم مروت سکنہ پہاڑپور جبکہ منشیات میں ملوث شفقت علی ولد نذیر حسین قوم درکھان سکنہ شاہداؤ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا، جنکے قبضے سے 1 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 521 گرام چرس برآمد۔ جبکہ دوسری کاروائی میں قمار بازی کی محفل پے چھاپہ، جس میں ملزم ثناءاللہ ولد جیون قوم جائی سکنہ کوٹجائی،محمد اشرف ولد عبد العزیز قوم بلوچ سکنہ رنگپور ،ملازم ولد اللہ بخش قوم بلوچ سکنہ دولت پور، محمد عمیر ولد عارف قوم چڑوہا سکنہ رمگپور شمالی ،شوکت اللہ ولد نور محمد قوم بوہنہ سکنہ شاہداؤ حال کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جنکے قبضے سے داؤمنی 27500 روپے اور عدد بٹیر برآمد تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔


Cadet Zafar Abbas

🚨 ون ویلنگ: جان لیوا شوق، یا مستقل پچھتاوا؟ 🚨⚠️ والدین اور نوجوان متوجہ ہوں!ون ویلنگ کوئی کرتب یا بہادری نہیں، بلکہ اپنی...
16/09/2026

🚨 ون ویلنگ: جان لیوا شوق، یا مستقل پچھتاوا؟ 🚨
⚠️ والدین اور نوجوان متوجہ ہوں!
ون ویلنگ کوئی کرتب یا بہادری نہیں، بلکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کے ساتھ خطرناک کھیل ہے۔ ایک لمحے کی لاپرواہی اور سنسنی آپ کو ہسپتال کے آئی سی یو، یا پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا سکتی ہے۔
ضلعی پولیس نوجوانوں کو قانون شکنی اور خوفناک حادثات سے بچانے کے لیے مکمل متحرک ہے۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
والدین سے اپیل:
اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، انہیں موٹر سائیکل کی تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے روکیں اور ان کی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
سفر کو محفوظ بنائیں، قانون کی پاسداری کریں۔
منجانب:
کیڈٹ ظفر عباس
ایس ایچ او، تھانہ پہاڑ پور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
خیبر پختونخوا پولیس 🇵🇰

عوام دوست پولیس آفیسر، ایس ایچ او پہاڑ پور کیڈٹ ظفر عباس کی شجرکاری مہم میں عملی شرکت 🌱ایس پی پہاڑپور محمد اقبال بلوچ، ڈ...
16/09/2026

عوام دوست پولیس آفیسر، ایس ایچ او پہاڑ پور کیڈٹ ظفر عباس کی شجرکاری مہم میں عملی شرکت 🌱

ایس پی پہاڑپور محمد اقبال بلوچ، ڈی ایس پی پہاڑپور سید پرویز شاہ، ایس ایچ او پہاڑپور کیڈٹ ظفر عباس نے معہ دیگر پولیس افسران و اہلکاران ستمبر کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں تھانہ پہاڑپور اور ایس پی دفتر پہاڑپور میں پودے لگائے۔

🌿 شجرکاری ایک خوبصورت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ درخت نہ صرف ہمارے ماحول کو صاف اور خوشگوار بناتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک محفوظ اور سرسبز مستقبل کی ضمانت ہیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ ہر فرد اپنے حصے کے کم از کم دو پودے ضرور لگائے، ان کی حفاظت اور آبیاری کرے اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

🌳 آئیں! آج ایک پودا لگائیں، کل کے لیے بہتر ماحول بنائیں۔ 🇵🇰🌿

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cadet Zafar Abbas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share