Cadet Zafar Abbas

Cadet Zafar Abbas

Share

Always be grateful to ALLAH.
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔

Photos from Cadet Zafar Abbas's post 21/04/2026
19/04/2026

معتبر علاقہ ڈاکٹر رحمت اللہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں
Cadet Zafar Abbas SHO Gomal University

19/04/2026
Photos from Cadet Zafar Abbas's post 19/04/2026

*ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی کیڈٹ ظفر عباس کی ڈی ایس پی پروا محمد سلیم بلوچ کی قیادت میں بہترین کاروائی, چوری شدہ ٹرالی (مالیاتی 15 لاکھ) چند دنوں میں برآمد، عوام کا خراج تحسین:

ڈی ایس پی پروا سرکل محمد سلیم خان بلوچ کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی کیڈٹ ظفر عباس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ٹرالی (مالیتی تقریباً 15 لاکھ روپے) برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی۔

اس موقع پر ٹرالی مالکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور ڈی ایس پی محمد سلیم ، ایس ایچ او کیڈٹ ظفر عباس اور ان کی ٹیم کو ہار پہنا کر شکریہ ادا کیا۔

ایس ایچ او کیڈٹ ظفر عباس کا کہنا تھا کہ عوام کے مال و جان کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

19/04/2026

*ایس ایچ او یونیورسٹی کیڈٹ ظفر عباس کی ڈی ایس پی پروا محمد سلیم بلوچ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں: اغوا, ڈکیتی اورمنشیات میں ملوث ملزمان گرفتارمغوی بازیاب منشیات برآمد*

♦️ڈی ایس پی پروا سرکل محمد سلیم خان بلوچ کی زیر نگرانی ایس ایچ او یونیورسٹی کیڈٹ ظفر عباس کی کامیاب کاروائیاں کوٹلہ قائم شاہ سے اغوا ہونے والا 14 سالہ بچہ محمد فیاض ولد محمد رمضان بازیاب جبکہ ملزم عبداللہ ولد رحمت خان قوم بھٹنی سکنہ نواب کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا جبکہ 3 دن پہلے چوری کی گئی ٹریکٹر ٹرالی جسکی مالیت15 لاکھ روپے ہے برآمد کرا کے مالکان کے حوالے کی گئی جبکہ منشیات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار عبدالرحمن ولد مراد سکنہ چھجڑی ،،فدا حسین ولد خدا بخش سکنہ حال مظفر گڑھ جنکے قبضے سے 950 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر کے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا
ایس ایچ او کیڈٹ ظفر عباس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں
جبکہ بازیاب ہونے والے بچے کے والدین اور ٹرالی مالکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی پروا محمد سلیم خان بلوچ اور ایس ایچ او یونیورسٹی کیڈٹ ظفر عباس کو ہار پہنائے اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

15/04/2026

*عوام دوست پولیس افیسر، ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی کیڈٹ ظفر عباس کامیاب کاروائی دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمد*

♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر زیر قیادت ایس پی سٹی محمد نعمان و ڈی ایس پی پروا محمد سلیم خان بلوچ ہمراہ ایس ایچ او یونیورسٹی کیڈٹ ظفر عباس نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے سرچ اینڈ سٹرائیک کے دوران 4 ملزمان اورنگزیب ولد گل محمد قوم گھنیرا سکنہ بھڑکی سے 1عدد پسٹل 30 بور معہ 5 عدد کارتوس برآمد ،محمد طارق ولد مٹھو قوم بلوچ سکنہ روڑہ ،ملزم شیر خان ولد شیر عجم قوم محسود سکنہ وزیرستان حال نواب سے 1 عدد 9mm پسٹل معہ 5 عدد کارتوس ملزم محمد ایوب ولد احمد خان قوم بھٹنی سکنہ عمر اڈا حال نواب کے قبضہ سے 410 گرام چرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔
ایس ایچ او کیڈٹ ظفر عباس کا کہنا ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔
Cadet Zafar Abbas

































Photos from Cadet Zafar Abbas's post 15/04/2026

تھانہ گومل یونیورسٹی :
عوام دوست پولیس افیسر، ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی کیڈٹ ظفر عباس نے معززینِ علاقہ اور مصالحتی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد کی۔

میٹنگ میں پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے، باہمی اعتماد کو فروغ دینے اور مکمل تعاون کو یقینی بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر کیڈٹ ظفر عباس نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ایس ایچ او نے معززینِ علاقہ کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے فوری و منصفانہ حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت اور انصاف پر مبنی رویہ ہی پولیس کی اصل پہچان ہے۔

اجلاس کے اختتام پر معززینِ علاقہ نے کیڈٹ ظفر عباس کے ساتھ تصاویر اور سلفیاں بنا کر اپنی محبت اور اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

آخر میں علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
Cadet Zafar Abbas

























15/04/2026

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ۔۔۔۔۔۔🌹🌹 مشکلات کو زندگی کا الارم سمجھ کر قبول کرنا چاہیے جو انسان کو غفلت کی نیند سے بیدار کرنے اور سمت درست کرنے کے لئے ہوتی ہیں کہ کہیں ہم غلط راستے پر تو نہیں جا رہے۔
اللہ پاک آپ کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے اور ہمیشہ صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یا رب آلعالمین

14/04/2026

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ۔۔
خود احتسابی کا عمل بہترین حکمت ہے"
اپنی غلطی تسلیم کرنا ہدایت کی پہلی سیڑھی ہے اور اپنی غلطی کے حق میں جواز بنانا گمراہی کی طرف پہلا قدم ہے اپنی غلطی تسلیم کیے بغیر کوئی بھی شخص ہدایت حاصل نہیں کرسکتا
اللہ پاک ہمیں خود کا احتساب کرنے غلطیوں کوتاہیوں کو تسلیم کرنے معافی مانگنے اور معاف کر دینے کی توفیق عطا فرمائے
امین یا رب العالمین

13/04/2026

Cadet Zafar Abbas

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Dera Ismail Khan