Upper Dir Forest Division

Upper Dir Forest Division This is Official Page of Upper Dir Forest Division.

یومِ سیاہ کشمیر | 27 اکتوبر 2026ءڈپٹی کمشنر دیر بالا کی زیرِ نگرانی ریلی اور تقریب کا انعقاد۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ...
27/10/2026

یومِ سیاہ کشمیر | 27 اکتوبر 2026ء

ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی زیرِ نگرانی ریلی اور تقریب کا انعقاد۔

یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا دلنواز خان وزیر کی زیرِ نگرانی ڈپٹی کمشنر آفس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی اور تقریب منعقد کی گئی۔

ریلی میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ جنگلات ڈی ایف او عدنان علی، پولیس، محکمہ تعلیم، ریسکیو 1122، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سول ڈیفنس، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ دیر اور دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔
شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر دلنواز خان وزیر نے اس موقع پر کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیری تاریخ کا ایک المناک باب ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ضلعی انتظامیہ دیر بالا — کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ۔

بہترین خدمات کے اعتراف میں ڈی ایف او عدنان علی کو اعزازی شیلڈ سے نواز دیا گیاکمانڈنٹ دیر لیویز فورس و ڈپٹی کمشنر دیر بال...
27/10/2026

بہترین خدمات کے اعتراف میں ڈی ایف او عدنان علی کو اعزازی شیلڈ سے نواز دیا گیا
کمانڈنٹ دیر لیویز فورس و ڈپٹی کمشنر دیر بالا، ملک دلنواز خان وزیر نے ڈی ایف او عدنان علی کو نمایاں کارکردگی، بہترین خدمات اور فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔
اس موقع پر ڈی ایف او عدنان علی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت، لگن اور فرض شناسی کو سراہا گیا، جبکہ ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھنے کی امید ظاہر کی گئی۔

اپر دیر فارسٹ ڈویژن میں فارسٹ گارڈز کی بھرتی کا عمل مکمل، کامیاب امیدواروں میں تقرر نامے تقسیماپر دیر فارسٹ ڈویژن میں فا...
14/10/2026

اپر دیر فارسٹ ڈویژن میں فارسٹ گارڈز کی بھرتی کا عمل مکمل، کامیاب امیدواروں میں تقرر نامے تقسیم

اپر دیر فارسٹ ڈویژن میں فارسٹ گارڈز کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سلسلے میں ڈویژنل فارسٹ آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایف او دیر اپر جناب عدنان علی اور ڈی ایف او دیر کوہستان جناب عمیر نواز نے بھرتی ہونے والے امیدواروں میں تقرر نامے تقسیم کیے۔

اس موقع پر کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی گئی اور ان سے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ ادا کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کی بہتری اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپر دیر فارسٹ ڈویژن میں فارسٹگارڈ پوسٹ پر بھرتی کیلئے ایٹا کے ذریعے منعقدہ شدہ فزیکل اور سی بی ٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے درج...
13/10/2026

اپر دیر فارسٹ ڈویژن میں فارسٹگارڈ پوسٹ پر بھرتی کیلئے ایٹا کے ذریعے منعقدہ شدہ فزیکل اور سی بی ٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے درجہ ذیل امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی تعلیمی سرٹیفیکیٹس/ ڈی ایم سیز صرف (میٹرک اور ایف ایس سی) ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ ،رائلٹی ہولڈر سرٹیفیکیٹ اور قومی شناختی کارڈ کے تصدیق شدہ کاپیاں مورخہ 26/10/2026 تک ڈویژنل فارسٹ آفیسر اپر دیر فارسٹ ڈویژن کے دفتر میں برائے جانچ پڑتال جمع کروائ۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے کاغذات قابل قبول نہیں ہوگا۔

📢 اہم اطلاع — فارسٹ گارڈز انٹرویومحکمہ جنگلات، اپر دیر فارسٹ ڈویژن کی جانب سے ETEA تحریری ٹیسٹ میں کامیاب اور دستاویزات ...
02/10/2026

📢 اہم اطلاع — فارسٹ گارڈز انٹرویو

محکمہ جنگلات، اپر دیر فارسٹ ڈویژن کی جانب سے ETEA تحریری ٹیسٹ میں کامیاب اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انٹرویو کے لیے اہل قرار پانے والے امیدواروں کے لیے انٹرویو شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
📅 تاریخ: منگل، 06 اکتوبر 2026
🕘 رپورٹنگ ٹائم: صبح 09:00 بجے
🕙 انٹرویو: صبح 10:00 بجے
📍 مقام: ڈویژنل فارسٹ آفس، اپر دیر فارسٹ ڈویژن ڈوڈبا

📌 امیدوار اپنے اصل CNIC، تعلیمی اسناد/ڈگریاں، ڈومیسائل اور دیگر متعلقہ اصل دستاویزات لازمی ہمراہ لائیں۔

تمام اہل امیدوار بروقت پہنچ کر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

اپر دیر ڈویژن فاریسٹ آفس میں پروموشن کی تقریبدیر ڈویژن فاریسٹ آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں فاریسٹ گارڈز ...
01/10/2026

اپر دیر ڈویژن فاریسٹ آفس میں پروموشن کی تقریب
دیر ڈویژن فاریسٹ آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں فاریسٹ گارڈز خالق داد، محمد مسّی اور صاحبزادہ مراد حسین کو BPS-08 سے ترقی دے کر فاریسٹر BPS-10 پر پروموٹ کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عدنان علی، سٹینو بہادر زیب اور اکاؤنٹنٹ ناصر خان نے تینوں ملازمین کو پروموشن آرڈرز دیے اور ان کے کندھوں پر نئے عہدے کے اسٹارز بھی لگائے۔

Revised Pre-Interview Merit list of the Qualified Candidates for the post of Forest Guard...
24/09/2026

Revised Pre-Interview Merit list of the Qualified Candidates for the post of Forest Guard...

07/09/2026
Pre-Intetview merit list of Upper Dir Forest Division...
07/09/2026

Pre-Intetview merit list of Upper Dir Forest Division...

06/09/2026

*Upper Dir Forest Division*
*Date: 06/09/2026*
*Defence Day Mega Planting Event, Shahi*
A mega planting events was organized in the Eve of “Pakistan Defence Day” at Shahi Kandaw, Upper Dir Forest Division. The Event was honored by the Adnan Ali DFO Upper Dir, Shah Izzat Khan Chairman and focal person of PTI, Community members, students of Genius Public School, Barawal, Forest Staff and representative of Police Department. 67200 Number of Deodar and Kail saplings were Planted by the Participants to show solidarity with Defence Forces of Pakistan. This was the contribution in 1.0 Million Planting in Khyber Pakhtunkhwa for Pakistan Defence Day celebration

Address

Upper Dir
Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Upper Dir Forest Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share