Upper Dir Police

Call Directions Website Contact the organization

Upper Dir Police The Official page of Upper Dir Police

دیر بالا پولیس*دیر بالا میں امن و امان کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری۔۔۔*دیر بالا:...
09/10/2026

دیر بالا پولیس
*دیر بالا میں امن و امان کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری۔۔۔*

دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دیر بالا پولیس اور ایلیٹ فورس کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ اور حساس مقامات کی نگرانی کی گئی۔

ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا کنٹرول روم دیر بالا 0944880493 پر دیں۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

دیر بالا پولیس*ڈی ایس پی سیکیورٹی کا سب جیل دیر کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔۔۔*دیر بالا: ڈی پی او دیر بال...
09/10/2026

دیر بالا پولیس
*ڈی ایس پی سیکیورٹی کا سب جیل دیر کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔۔۔*

دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سیکیورٹی نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اور سپرنٹنڈنٹ سب جیل دیر بالا کے ہمراہ سب جیل دیر کا دورہ کیا اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور نائٹ ویژن آلات کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، ضلع دیر بالا پولیس*

دیر بالا پولیس*ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ پرامن ماحول میں ادا، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔۔۔*دیر بالا: ڈی پی او د...
09/10/2026

دیر بالا پولیس
*ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ پرامن ماحول میں ادا، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔۔۔*

دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی سیکیورٹی اور ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں پولیس افسران و جوان تعینات رہے، جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعےحساس مسجدوں میں مسلسل نگرانی بھی کی گئی۔

پولیس اہلکار مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہے۔ مؤثر سیکیورٹی انتظامات کے باعث ضلع بھر میں نماز جمعہ پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

دیر بالا پولیس*ضلع بھر میں رات گئے ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ، سیکیورٹی مزید سخت۔۔۔*دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نوا...
08/10/2026

دیر بالا پولیس
*ضلع بھر میں رات گئے ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ، سیکیورٹی مزید سخت۔۔۔*

دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ضلع بھر میں رات گئے ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر پولیس نفری تعینات کرکے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

یہ اقدامات جرائم کی روک تھام، مشکوک عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

دیر بالا پولیس*ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔۔۔*دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PS...
08/10/2026

دیر بالا پولیس
*ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔۔۔*

دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان کی زیر صدارت سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور محرران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں جرائم کی صورتحال، امن و امان، ٹریفک مسائل اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشی، بھتہ خوری، ٹمبر اسمگلنگ، اسلحہ کی نمائش اور اشتہاری مجرمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نے دوران ڈیوٹی غفلت و لاپرواہی سے گریز، عوام کے جان و مال کے تحفظ، سائلین سے خوش اخلاقی، ہر وقت الرٹ رہنے اور بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے لازمی استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

08/10/2026
08/10/2026
ہمارا عزم منشیات سے پاک دیر بالا۔۔۔
08/10/2026

ہمارا عزم منشیات سے پاک دیر بالا۔۔۔

دیر بالا پولیس*ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کا اے ایس آئی عمرا خان کے ورثاء سے اظہار یکجہتی، 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک حو...
07/10/2026

دیر بالا پولیس
*ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کا اے ایس آئی عمرا خان کے ورثاء سے اظہار یکجہتی، 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک حوالہ۔۔۔*

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے اے ایس آئی عمرا خان کے بیٹے سے ملاقات کی، ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور شدہ 3 لاکھ روپے کا امدادی کراس چیک ان کے حوالے کیا۔

ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ شہداء کے ورثاء، غازیوں اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور خیبرپختونخوا پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

دیر بالا پولیس*ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدا...
07/10/2026

دیر بالا پولیس
*ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت۔۔۔*

دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکل وائز جرائم، کرائم چارٹس اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او دیر بالا نے آئی جی خیبر پختونخوا اور آر پی او ملاکنڈ کی ہدایات کی روشنی میں کرپشن، منشیات بالخصوص آئس، بھتہ خوری، سود، ٹمبر اسمگلنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایت کی۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائی، اشتہاری مجرمان و غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، سنگین مقدمات کی بروقت معیاری تفتیش اور حساس مقامات کی روزانہ چیکنگ یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

ڈی پی او دیر بالا نے سیٹیزن پورٹل اور PAS پر موصول شکایات کے فوری ازالے، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، شہریوں و سیاحوں سے خوش اخلاقی اور دوران ڈیوٹی مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ غفلت یا جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Upper Dir Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Upper Dir Police:

Shortcuts

Share