05/10/2026
سلام ٹیچر ڈے ، سب ڈویژن واڑی
حکومتِ خیبر پختونخوا کی احکامات ڈپٹی کمشنر دیر بالا جناب منظور احمد کی ہدایات کی روشنی میں 5 اکتوبر، عالمی یومِ اساتذہ (سلام ٹیچر ڈے) کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی کے دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران سب ڈویژن واڑی کے ان اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سلامی دی گئی جنہوں نے 100 فیصد حاضری اور بہترین تعلیمی نتائج کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا۔
اس موقع پر مجموعی طور پر 10 اساتذہ کرام، جن میں 3 خواتین اور 7 مرد اساتذہ شامل ہیں، کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں سلامی پیش کی گئی۔
اعزاز حاصل کرنے والے اساتذہ کرام:
1. شہید اللہ — PST، GPS واڑی
2. احمد ذادہ — PSHT، کدی خیل
3. فضل الرحمان — SST، GHS اصوڑی
4. سلیم اللہ — SST، کاڑک بنج
5. عمیر علی خان — CT، GHS سپیرکو
6. نسیم — جی جی ایس اخگرام
7. نصیحت — PST، GGPS ناسافہ
8. پروین یعقوب — SST، GGPS چاپر
9.ناحید ذادہ جی پی ایس قاصم آباد
10.یاسین خان پی ایس ٹی کاکڈ پائیں
اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور ذمہ داری کا اعتراف دراصل تعلیم کے شعبے کی حوصلہ افزائی ہے۔
سلام اُن تمام اساتذہ کرام کو جو قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔