02/09/2026
🚨 اہم اعلانِ حمایت 🚨
✊ عوامی نیشنل پارٹی دیر بالا نے جماعت اسلامی کی جانب سے کل ہونے والی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
عوامی نیشنل پارٹی دیر بالا عوام کو درپیش بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم لیوی اور دیگر معاشی مشکلات کے خلاف عوام اور تاجروں کی جائز آواز کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں عوام اور تاجروں کے مسائل کا فوری حل ضروری ہے۔ عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے خلاف ہر پُرامن اور جمہوری جدوجہد میں عوامی نیشنل پارٹی دیر بالا عوام کے شانہ بشانہ رہے گی۔
📢 تمام عوام، تاجروں اور کارکنوں سے اپیل ہے کہ کل ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
عوامی حقوق کی جدوجہد میں ہم سب ایک ہیں! ✊✌️
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی دیر بالا