District Zakat Chairman Lower Dir

Website

District Zakat Chairman Lower Dir Official page District Zakat & Ushr Chairman Dir Lower.

بانی چیئرمین عمران خان کے وژن، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زکوٰۃ، عشر، سوشل ویلفیئر ملک لیاقت علی خان کی خصوصی ...
29/09/2026

بانی چیئرمین عمران خان کے وژن، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زکوٰۃ، عشر، سوشل ویلفیئر ملک لیاقت علی خان کی خصوصی پالیسیوں اور صوبائی زکوٰۃ چیئرمین امتیاز خان کی ہدایات کی روشنی میں۔

تیمرگرہ: ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین دیر لوئر جناب عمران جان نے آج ایک اہم دورے کے سلسلے میں معروف دینی درسگاہ جامعہ عالیہ احیاء العلوم بلامبٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر جناب شاہی روم خان، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک ضیاء الحق، اور ضلعی زکوٰۃ آفس کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔

جامعہ انتظامیہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ انتظامیہ نے چیئرمین صاحب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ جامعہ عالیہ احیاء العلوم بلامبٹ اب باقاعدہ طور پر محکمہ زکوٰۃ خیبر پختونخواہ اور ضلعی زکوٰۃ آفس دیر لوئر کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکا ہے، جو کہ ادارے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین جناب عمران جان نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا بغور معائنہ کیا، جس میں جامعہ کا لنگر خانہ جہاں روزانہ سینکڑوں طلباء کے لیے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے، جدید لائبریری، طلباء و طالبات کے درسگاہیں، رہائشی ہاسٹلز اور سٹاف کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین صاحب نے اعلان کیا کہ ان شاء اللہ بہت جلد جامعہ کے مستحق اور نادار طلباء و طالبات کے لیے محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے خصوصی وظائف (سکالرشپ) کا اجراء کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی طالب علم مالی مشکلات کی وجہ سے دینی تعلیم سے محروم نہ رہے۔

آخر میں جامعہ کے مہتمم اور انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین جناب عمران جان، ڈسٹرکٹ آفیسر شاہی روم خان اور ان کی پوری ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Malak Liaqat Ali Khan
Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department, Khyber Pakhtunkhwa

ضلعی زکوٰۃ و عشر چیئرمین دیر لوئر عمران جان کی ضلعی زکوٰۃ آفس تیمرگرہ، دیر لوئر میں مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں سے م...
29/09/2026

ضلعی زکوٰۃ و عشر چیئرمین دیر لوئر عمران جان کی ضلعی زکوٰۃ آفس تیمرگرہ، دیر لوئر میں مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں سے ملاقاتیں۔

District Zakat Chairman Lower Dir
Imran Jaan

📢 اہم اعلانوزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدیسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میںچکدرہ تشریف لا رہے ہیں۔📅 27 ستمبر🕒 بوقت 3 بج...
26/09/2026

📢 اہم اعلان

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا
سہیل خان آفریدی

سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں
چکدرہ تشریف لا رہے ہیں۔

📅 27 ستمبر
🕒 بوقت 3 بجے
📍 مقام: چکدرہ

عمران جان
ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین، دیر لوئر

🏥 زکوٰۃ اسپیشل ہیلتھ کیئر پروگرام — لوئر دیر کے مستحقین کے لیے اہم پیش رفت ❤️عمران خان کے وژن، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...
22/09/2026

🏥 زکوٰۃ اسپیشل ہیلتھ کیئر پروگرام — لوئر دیر کے مستحقین کے لیے اہم پیش رفت ❤️

عمران خان کے وژن، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زکوٰۃ و سوشل ویلفیئر ملک لیاقت علی خان کی پالیسیوں، صوبائی زکوٰۃ چیئرمین امتیاز خان کی کاوشوں اور ضلعی زکوٰۃ چیئرمین دیر لوئر عمران جان کی سربراہی میں مستحقینِ زکوٰۃ تک صحت کی سہولیات کی رسائی بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

صوبائی زکوٰۃ چیئرمین امتیاز خان کی جانب سے زکوٰۃ فنڈ کے تحت اسپیشل ہیلتھ کیئر پروگرام کو ملاکنڈ ڈویژن تک وسعت دینے کے سلسلے میں مختلف معیاری ہسپتالوں کو زکوٰۃ ہیلتھ کیئر پینل میں شامل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

زکوٰۃ ہیلتھ کیئر پینل میں شامل زیادہ تر ہسپتال پشاور میں واقع ہونے کے باعث ملاکنڈ ڈویژن، بالخصوص لوئر دیر کے مستحق مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز سفر کرنا پڑتا ہے۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر گل رنگ انٹرنیشنل ہسپتال ضلع ملاکنڈ کے دورے کے بعد عبیر سعید ہسپتال چکدرہ، لوئر دیر کا بھی تفصیلی دورہ کیا گیا۔

زکوٰۃ ڈیپارٹمنٹ کی فراہم کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق ضلع زکوٰۃ افسر لوئر دیر شاہی روم خان کی سربراہی میں آڈٹ آفیسر ارشاد صاحب، فوکل پرسن تحصیل ادینزئی نجیم خان، فوکل پرسن ضلع لوئر دیر اظہار خان اور دیگر زکوٰۃ ٹیم کے ارکان نے ہسپتال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ہسپتال میں موجود طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات، مریضوں کے علاج کے انتظامات، ضروری طبی آلات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے بعد ضلعی زکوٰۃ دفتر کی جانب سے مکمل رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کی جائے گی۔ تمام محکمانہ مراحل، قواعد و ضوابط اور ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد عبیر سعید ہسپتال کو زکوٰۃ اسپیشل ہیلتھ کیئر پینل میں شامل کرنے کے معاملے پر متعلقہ حکام کی منظوری کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

اگر ہسپتال پینل میں شامل ہوتا ہے تو اس سے لوئر دیر سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن کے مستحق افراد کو اپنے علاقے کے قریب علاج کی سہولیات میسر آنے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ پشاور یا دیگر دور دراز علاقوں کے سفر کی ضرورت بھی کم ہو سکتی ہے۔

زکوٰۃ ہیلتھ کیئر پینل کے تحت مستحق مریضوں کو بیماری اور علاج کی نوعیت کے مطابق، متعلقہ قواعد و ضوابط اور مجاز منظوری کے تحت علاج کے اخراجات میں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

ضلع زکوٰۃ و عشر چیئرمین دیر لوئر عمران جان سے رحمان اللہ، لوکل زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین نے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران...
22/09/2026

ضلع زکوٰۃ و عشر چیئرمین دیر لوئر عمران جان سے رحمان اللہ، لوکل زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین نے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران زکوٰۃ سے متعلق امور اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

District Zakat Chairman Lower Dir

ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر چیئرمین دیر لوئر عمران جان اور تحصیل خال صدر اشفاق منیر کی سربراہی میں تحصیل خال کی مختلف ویلج کونسلز...
21/09/2026

ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر چیئرمین دیر لوئر عمران جان اور تحصیل خال صدر اشفاق منیر کی سربراہی میں تحصیل خال کی مختلف ویلج کونسلز کے زکوٰۃ چیئرمینان کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حال ہی میں موصول ہونے والے زکوٰۃ فنڈ، مستحقین تک فنڈز کی شفاف اور بروقت فراہمی، مختلف زکوٰۃ مدات میں فنڈز کے مؤثر استعمال اور محکمہ زکوٰۃ و عشر کے امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

زکوٰۃ چیئرمینان نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جبکہ مستحق افراد تک زکوٰۃ کی سہولیات بہتر انداز میں پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے دوران 27 ستمبر کے حوالے سے بھی لائحہ عمل اور ضروری امور پر مشاورت کی گئی۔

District Zakat Chairman Lower Dir

ضلعی زکوٰۃ چیئرمین دیر لوئر عمران جان نے سابق ایم پی اے حاجی بہادر خان سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر...
17/09/2026

ضلعی زکوٰۃ چیئرمین دیر لوئر عمران جان نے سابق ایم پی اے حاجی بہادر خان سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین 🤲

District zakat chairman lower dir

ضلعی زکوٰۃ و عشر چیئرمین دیر لوئر عمران جان کی تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس میں انصاف یوتھ ونگ کے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی۔ District ...
16/09/2026

ضلعی زکوٰۃ و عشر چیئرمین دیر لوئر عمران جان کی تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس میں انصاف یوتھ ونگ کے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی۔

District Zakat Chairman Lower Dir

Address

Add: District Zakat Office Rest House Road Near Police Station Timergara & Rest House Timergara
Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Zakat Chairman Lower Dir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share