Assistant Commissioner Duki

Call Directions Contact the organization

Assistant Commissioner Duki Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Duki, Government Official, AC Road, Duki.

ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمان کبدانی کی ہدایت پر تجاوزات اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی، متعدد دکانیں سیلڈپٹی کمشنر دکی فض...
17/10/2026

ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمان کبدانی کی ہدایت پر تجاوزات اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی، متعدد دکانیں سیل

ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمان کبدانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم خان حریفال نے شہر کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں کا دورہ کیا، جہاں تجاوزات، غیر قانونی طور پر کھڑی ریڑھیوں اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران دکانوں کے سامنے اضافی سامان رکھ کر عوامی راستوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں، جبکہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، تجاوزات سے گریز کریں اور اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فروخت کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور بازاروں میں نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ دکی نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

میٹنگ بابت پرائس کنٹرول کمیٹی دکی ۔
14/10/2026

میٹنگ بابت پرائس کنٹرول کمیٹی دکی ۔

میٹنگ بابت لوکل سرٹیفکیٹ مورخہ 13 اکتوبر 2026 بروز منگل
09/10/2026

میٹنگ بابت لوکل سرٹیفکیٹ
مورخہ 13 اکتوبر 2026 بروز منگل

عوامی آ گاہی نوٹس
06/10/2026

عوامی آ گاہی نوٹس

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ماہانہ سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریفال ک...
05/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ماہانہ سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔

اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ماہانہ سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع دُکی میں بالخصوص کوئلہ کانوں کے سکیورٹی و حفاظتی انتظامات، سابقہ ہدایات پر عملدرآمد اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی ایس پی پولیس علی حسن لاشاری، مائنز انسپکٹر غلام قادر مری،گل نصیر خان کے علاوہ کوئلہ کانوں کے مالکان، منیجرز اور دیگر متعلقہ نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کوئلہ کانوں میں سکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، رات کے اوقات میں حفاظتی انتظامات، روشنی اور نگرانی کے نظام، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و فعالیت، کانوں کی حدود اور اہم مقامات کی سکیورٹی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے کوئلہ کان مالکان اور منیجرز پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی کانوں میں سکیورٹی انتظامات کو مؤثر اور عملی بنائیں اور سابقہ اجلاسوں میں جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانوں میں کام کرنے والے افراد، خصوصاً غیر مقامی مزدوروں سے متعلق مطلوبہ معلومات اور متعلقہ دستاویزات کو مکمل اور مرتب رکھا جائے تاکہ ضرورت کے وقت ریکارڈ دستیاب ہو۔

اجلاس میں 28 ستمبر 2026ء کو منعقدہ ضلعی امن و امان کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کوئلہ کان مالکان اور نمائندگان کو ہدایت کی گئی کہ اپنی اپنی کانوں سے متعلق تازہ ترین سکیورٹی معلومات، مزدوروں کی تفصیلات اور سابقہ اجلاسوں میں طلب کردہ ریکارڈ مقررہ طریقہ کار کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی، سکیورٹی خدشے یا غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ پولیس، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور کوئلہ کان انتظامیہ کے درمیان باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اجلاس کے اختتام پر سابقہ ہدایات پر عملدرآمد، سکیورٹی انتظامات میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران اور کوئلہ کان مالکان کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کا پولیو مہم کے کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ24 ستمبر 2026اسسٹنٹ کمشنر دُکی محم...
24/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کا پولیو مہم کے کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ

24 ستمبر 2026

اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریفال نے جاری انسدادِ پولیو مہم کے کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گھر گھر پولیو مہم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف گھروں کی ڈور مارکنگ چیک کی جبکہ پولیو ٹیموں کی جانب سے بچوں کی انگلیوں پر پولیو ویکسین پلائے جانے کی تصدیق کے لیے فنگر مارکنگ/فنگر چیک بھی کیا۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے اور رہ جانے والے بچوں کو کیچ اَپ ڈے کے دوران لازمی طور پر کور کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ گھر گھر سروے، ڈور مارکنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ میں مکمل شفافیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے اور کسی بھی رہ جانے والے بچے کی فوری نشاندہی کرکے اسے پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔

ضلعی انتظامیہ دُکی نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، کیونکہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت کول مائنز کمپنی مالکان و نمائندگان کا اجلاس.اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریف...
24/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت کول مائنز کمپنی مالکان و نمائندگان کا اجلاس.

اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ضلع دُکی میں کول مائنز کمپنیوں کے مالکان، منیجرز اور مجاز نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئلہ کانوں کے حفاظتی انتظامات، موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ضروری حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مائنز انسپکٹر قادر خان مری، نائب تحصیلدار اکرام اللہ خان ترین اور مختلف کول مائنز کمپنیوں کے مالکان، منیجرز اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے کہا کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں، عملے اور کانوں کی تنصیبات کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے تمام کول مائنز انتظامیہ اپنی اپنی کانوں کے حفاظتی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لے کر موجودہ سیکیورٹی تقاضوں کے مطابق ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

اجلاس میں کانوں کی مجموعی سیکیورٹی، سیکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کی دستیابی و تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کے کنٹرول، رات کے اوقات میں نگرانی اور روشنی، کانوں کی حدود اور اہم مقامات کا تحفظ، مشینری و دیگر حساس تنصیبات کی حفاظت، CCTV کیمروں کی دستیابی و فعالیت سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر کان مالکان اور منیجرز کو ہدایت کی گئی کہ اپنی اپنی کانوں میں سیکیورٹی انتظامات میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں فوری طور پر دور کریں اور سیکیورٹی عملے کی مؤثر تعیناتی کو یقینی بنائیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر غیر ضروری اور غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت پر نظر رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دینے پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں ہنگامی صورتحال کی صورت میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کے طریقۂ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کان انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ ہنگامی رابطہ نمبرز اور ذمہ دار افراد کی معلومات ہر وقت اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن ہو۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے واضح کیا کہ حفاظتی انتظامات محض رسمی کارروائی تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان پر عملی طور پر مؤثر انداز میں عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور کول مائنز انتظامیہ پر زور دیا کہ کانوں میں حفاظتی اقدامات کو مسلسل بہتر بنایا جائے اور نشاندہی کی جانے والی خامیوں کا بروقت ازالہ کیا جائے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ مائنز، پولیس اور کول مائنز انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون کے ذریعے کانوں کے حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور حفاظتی اقدامات کی نگرانی و جائزہ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر دکی جناب فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریفال نے شہریوں کی سہولت، شفافیت اور لوکل...
22/09/2026

ڈپٹی کمشنر دکی جناب فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریفال نے شہریوں کی سہولت، شفافیت اور لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کو مزید آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک نیا Tracking Number اور QR Code پر مبنی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست گزار کو تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کرکے درخواست جمع کرانی ہوگی، جس کے بعد ہر درخواست کے لیے ایک منفرد Tracking Number جاری کیا جائے گا۔ درخواست گزار اسی ٹریکنگ نمبر کے ذریعے اپنی درخواست کی پیش رفت سے باخبر رہ سکے گا۔

اس نظام کے ذریعے بالخصوص طلبہ کو سہولت فراہم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے خواہشمند طلبہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ بروقت جمع کرا سکیں گے اور Tracking Number کے ذریعے درخواست کی پیش رفت سے باخبر رہ سکیں گے، تاکہ تعلیمی اداروں میں داخلے یا دیگر ضروری امور کے لیے انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریفال نے کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل میں شفافیت، سہولت، تیزی اور شہریوں کے وقت کی بچت کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جدید Tracking نظام کے ذریعے درخواست گزاروں کو اپنی درخواست کے بارے میں بروقت معلومات حاصل ہوں گی اور غیر ضروری دفتری چکر کم ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوکل سرٹیفکیٹ کے لیے مکمل دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کروائیں، اپنا Tracking Number محفوظ رکھیں اور QR Code کی سہولت سے استفادہ کریں۔

"نہ انتظار، نہ چکر، نہ پریشانی — اپنا Tracking Number سنبھالیں اور اپنی درخواست کی پیش رفت گھر بیٹھے جانیں۔"

عوامی آگاہی نوٹس
21/09/2026

عوامی آگاہی نوٹس

*اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس**17 ستمبر 2026*دکی: ڈپٹی کمشنر دُکی فض...
18/09/2026

*اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس*

*17 ستمبر 2026*

دکی: ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دُکی منصور احمد بزدار، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع دُکی میں جاری PSDP اور BSDI ترقیاتی اسکیمات کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ سرکاری محکموں میں افسران و اہلکاروں کی حاضری، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کیے گئے اقدامات، لائن ڈیپارٹمنٹس کی فعالیت، تجاوزات اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں سمیت دیگر اہم انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر مؤثر نگرانی برقرار رکھتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے، قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ عوامی سہولیات کو ترجیح دی جائے اور مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں۔

Address

AC Road
Duki

Telephone

+92824666388

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Duki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Duki:

Shortcuts

Share