I S F Dunyapur

Directions Website

I S F Dunyapur ÎñSãF StÛdÊñT FêDéRåTîØn Dunyapur

سالگرہ مبارک ہو قوم کے فخر، پاکستان کے خان کو!
05/10/2026

سالگرہ مبارک ہو قوم کے فخر، پاکستان کے خان کو!

اہمجو جو ایم پی ایز، ایم این ایز یا پارٹی قائدین 4 اکتوبر کو پاکستان میں موجود نہیں ہوں گے، ان کا پاکستان تحریکِ انصاف س...
29/09/2026

اہم
جو جو ایم پی ایز، ایم این ایز یا پارٹی قائدین 4 اکتوبر کو پاکستان میں موجود نہیں ہوں گے، ان کا پاکستان تحریکِ انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ وہ اپنے لیے کوئی دوسری پارٹی بنا لیں۔
جنید اکبر

23/09/2026
انصاف یوتھ ونگ ضلع لودھراں  لانگ مارچ - حقیقی آزادی کی جانب ایک قدم قائد عمران خان کے ساتھ، ایک نئے پاکستان کی امید!کنور...
22/09/2026

انصاف یوتھ ونگ ضلع لودھراں
لانگ مارچ - حقیقی آزادی کی جانب ایک قدم قائد عمران خان کے ساتھ، ایک نئے پاکستان کی امید!
کنور آریان خلیل
جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع لودھراں

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنراولپنڈی میں پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ!تھانہ ریس کورس کے ڈی ایف سی غازی وحید...
16/09/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
راولپنڈی میں پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ!

تھانہ ریس کورس کے ڈی ایف سی غازی وحید کی مبینہ غفلت اور بدسلوکی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن اعجاز ستی کے گھر چھاپے کے دوران خواتین سے مبینہ بدسلوکی ہوئی، جس کے بعد اعجاز ستی کی طبیعت بگڑی۔ الزام ہے کہ انہیں بروقت اسپتال پہنچانے کے بجائے پولیس وین میں لے جایا گیا، جہاں مبینہ غفلت کے باعث ان کی جان چلی گئی۔

اعجاز ستی کی موت کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کا تعین ہو اور اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

*پریس ریلیز**موضوع: دنیاپور پبلک سکول میں اساتذہ کے ساتھ ظلم، جھوٹی انکوائری اور غیر قانونی ریٹائرمنٹ کا انکشاف**دنیاپور...
13/09/2026

*پریس ریلیز*

*موضوع: دنیاپور پبلک سکول میں اساتذہ کے ساتھ ظلم، جھوٹی انکوائری اور غیر قانونی ریٹائرمنٹ کا انکشاف*

*دنیاپور*
میں محمد صدیق، سابق سائنس ٹیچر، نے دنیاپور شہر میں الحمدللہ 21 سال تدریس کی خدمت انجام دی۔
2 سال ابن سینا پبلک سکول اور تقریباً 17 سال دنیاپور پبلک سکول میں بطور سائنس ٹیچر کام کیا۔ دنیاپور کے لوگ بہت اچھے اور ذہین ہیں لیکن بدقسمتی سے سکول انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے۔

*1. پرنسپل کا ظالمانہ رویہ*
دنیاپور پبلک سکول کے پرنسپل چودھری محمد امجد گجر سن 2007 سے اس عہدے پر ہیں۔ ان کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس ٹیچر کو نکالنا ہو اس پر جھوٹی تہمت، بہتان اور ہراسمنٹ کے الزامات لگا کر عزت اچھال کر سکول سے نکلوا دیتے ہیں۔ اس سے پہلے عبیداللہ سائنس ٹیچر کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا۔

*2. میرے ساتھ ناانصافی*
28 اکتوبر 2025 کو پرنسپل کے حکم پر وائس پرنسپل نے نائب قاصد محمد شہباز کے کہنے پر بغیر کسی وجہ کے میری تنخواہ کاٹ دی۔ جب میں نے پوچھا تو انتہائی توہین آمیز رویہ اپنایا گیا اور الٹا میرے خلاف ہراسمنٹ اور فزیکل اسالٹ کی جھوٹی درخواست دے دی گئی۔

*3. وائس پرنسپل کی بدسلوکی*
سکول کی وائس پرنسپل جو پیشے کے اعتبار سے پاک سٹڈی کی ٹیچر ہیں، اساتذہ کے ساتھ انتہائی بدسلوکی کرتی ہیں۔ اگر کوئی ٹیچر کلاس میں کام کر رہا ہو اور وہ داخل ہوں تو کھڑا نہ ہونے پر بچوں کے سامنے بے عزتی کرتی ہیں۔ ان کے رویے کی وجہ سے کئی اساتذہ مجبوراً سکول چھوڑ گئے اور جس کلاس کو انہوں نے پڑھایا اس کے بچے بھی سکول سے بھاگ گئے۔

*4. غیر قانونی ریٹائرمنٹ اور جھوٹی انکوائری*
مجھے 21 فروری 2026 کو زبردستی ریٹائر کر دیا گیا حالانکہ میری سروس میں ابھی 10 سال باقی تھے۔ CEO سراج الحق صاحب دو بار دنیاپور پبلک سکول آئے لیکن پرنسپل کو پہلے سے اطلاع دے دی گئی۔ پرنسپل نے جھوٹے گواہ تیار کروائے اور مجھے الزامات تک نہیں دکھائے گئے۔ اس کے بعد پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر جناب محمد اشرف صاحب کی ذہن سازی کر کے مجھے سکول سے نکلوا دیا۔

*مطالبہ:*
میں وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن، ڈپٹی کمشنر لودھراں اور DEO سکینڈری لودھراں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کی غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے۔ مجھے انصاف دیا جائے، بقایا جات اور 10 سال کی باقی سروس کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔

اساتذہ کی عزت قوم کی عزت ہے۔ اگر اساتذہ کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا تو تعلیم کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔

*محمد صدیق*
سابق سائنس ٹیچر، دنیاپور پبلک سکول
رابطہ: 03022608153

الحمدللہسب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اس قابل بنایا۔۔اُس کے بعد اپنی پارٹی قیادت خاص طور پر بڑے ب...
11/09/2026

الحمدللہ
سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اس قابل بنایا۔۔
اُس کے بعد اپنی پارٹی قیادت خاص طور پر بڑے بھائی ضلعی جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع لودھراں کنور آریان خلیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے انصاف یوتھ ونگ تحصیل دنیاپور کے انفارمیشن سیکرٹری کے طور پر منتخب کیا اور یہ زمہ داری سونپی۔
نوجوانوں کا نمایندہ ہونے کے ناطے میں چیئرمین عمران خان کے ویژن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔۔
ہم نوجوانوں کی آواز ہیں
نہ ہم جھکتے ہے
نہ بکتے ہیں
نہ ہار مانتے ہیں
یہ مشن جاری رہے گا اور ہمارا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا۔
میری طرف سے تمام نو منتخب عہدیداران کو بہت بہت مبارکباد
عمران خان زندہ باد
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع لودھراں راؤ طارق حنیف کی مشاورت کے بعد، ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع لودھراں کنور آریان خ...
10/09/2026

صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع لودھراں راؤ طارق حنیف کی مشاورت کے بعد،
ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع لودھراں کنور آریان خلیل نے انصاف یوتھ ونگ تحصیل لودھراں،دنیاپور، کہروڑ پکا کی کابینہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Congratulations all brothers 🇧🇫✌🏻

03/09/2026

لودھراں گٹر واقعے میں جاں بحق ہونے والے واسا ملازمین کے معاملے پر ایم پی اے نواب رضی اللہ خان نے اسمبلی میں بڑا مطالبہ کر دیا۔

Address

Dunyapur
0000

Opening Hours

Monday 11:00 - 12:00
Tuesday 11:00 - 12:00
Wednesday 11:00 - 12:00
Thursday 11:00 - 12:00
Friday 11:00 - 12:00
Saturday 11:00 - 12:00
Sunday 11:00 - 12:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I S F Dunyapur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share