H/Dr Sumaira Lodhi

H/Dr Sumaira Lodhi

Share

اگر آپکو کسی قسم کا مرض ہے جس کا علاج کرکر تھک چُکیں ہیں تو مشورے کے لیے کمنٹ میں بتاٸیں اللہ شفادیگا

21/04/2026
13/04/2026

Serum for glowing skin ...

Photos from H/Dr Sumaira Lodhi's post 13/04/2026
07/04/2026

ہومیوپیتھک علاج میں کیس ٹیکنگ
(Case Taking)
سب سے اہم مرحلہ ہے۔ اس کا مقصد صرف بیماری کا نام جاننا نہیں ہوتا بلکہ مریض کی پوری شخصیت کو سمجھنا ہوتا ہے تاکہ اس کے لیے موزوں ترین دوا کا انتخاب کیا جا سکے۔
​ہومیوپیتھک ڈاکٹر کیس ٹیکنگ کے دوران ان اہم پہلوؤں پر غور کرتا ہے:
​ذہنی اور جذباتی علامات
(Mental & Emotional State)
​ہومیوپیتھی میں مریض کے دماغی مزارج کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر آپ سے پوچھ سکتا ہے کہ:
​آپ کا مزاج کیسا ہے؟ (غصہ جلدی آتا ہے یا آپ نرم مزاج ہیں؟)
​آپ کو اکیلے رہنا پسند ہے یا محفلوں میں؟
​کیا آپ کو کسی چیز سے ڈر لگتا ہے؟ یا کوئی پرانی ذہنی پریشانی ہے؟
جسمانی عادات
(Physical Generals)
​اس میں آپ کے جسم کی عام ضروریات اور عادات کا جائزہ لیا جاتا ہے:
​کھان پان: آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟ (میٹھا، نمکین یا کھٹا؟) پیاس کتنی لگتی ہے؟
​نیند: آپ کی نیند کیسی ہے؟ سوتے وقت جسم کی پوزیشن کیا ہوتی ہے؟
​موسم کا اثر: آپ کو گرمی زیادہ ستاتی ہے یا سردی؟
​موجودہ بیماری کی تفصیل
(Chief Complaints)
​آپ کو جو تکلیف ہے، اس کی باریکیاں نوٹ کی جاتی ہیں:
​درد یا تکلیف کس وقت شروع ہوتی ہے؟ (مثلاً صبح کے وقت یا رات کو؟)
​تکلیف کس چیز سے بڑھتی ہے اور کس چیز سے آرام ملتا ہے؟ (مثلاً چلنے پھرنے سے آرام ملتا ہے یا لیٹنے سے؟)

​ خاندانی اور پرانی ہسٹری
(Past & Family History)
​آپ کو ماضی میں کون سی بڑی بیماریاں رہی ہیں؟
​آپ کے خاندان میں کون سی بیماریاں چلی آ رہی ہیں؟ (مثلاً شوگر، بلڈ پریشر یا دمہ وغیرہ)
​کیس ٹیکنگ کیوں ضروری ہے؟
​ہومیوپیتھی کا اصول ہے کہ "بیماری کا نہیں بلکہ بیمار کا علاج کیا جائے"۔
​اگر ایک ہی گھر کے دو افراد کو نزلہ ہو، تو ہومیوپیتھی میں ان دونوں کی علامات اور مزاج مختلف ہونے کی وجہ سے دونوں کی ادویات الگ ہو سکتی ہیں۔ اس لیے کیس ٹیکنگ کے دوران ڈاکٹر کو ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بتانا ضروری ہوتا ہے
تاکہ وہ صحیح سکے تک پہنچ سکے۔
ڈاکٹر محمد شفیق ایک مریض کی کیس ٹیکنگ کرتے ہوئے ۔۔۔
PART 1...

06/02/2026

یہ نظم آج سے 40 سال قبل حکیم سعید صاحب نے لکھی تھی

جہاں تک کام چلتا ہو *غذا* سے
وہاں تک چاہیے بچنا *دوا* سے

اگر *خوں* کم بنے، *بلغم* زیادہ
تو کھا *گاجر، چنے ، شلغم* زیادہ

*جگر کے بل* پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا *پپیتا*

*جگر* میں ہو اگر *گرمی* کا احساس
*مربّہ آملہ* کھا یا *انناس*

اگر ہوتی ہے *معدہ* میں گرانی
تو پی لی *سونف یا ادرک* کا پانی

تھکن سے ہوں اگر *عضلات ڈھیلے*
تو فوراََ *دودھ گرما گرم* پی لے

جو دکھتا ہو *گلا نزلے* کے مارے
تو کر *نمکین* پانی کے *غرارے*

اگر ہو درد سے *دانتوں* کے بے کل
تو انگلی سے *مسوڑوں* پر *نمک* مَل

جو *طاقت* میں *کمی* ہوتی ہو محسوس
تو *مصری کی ڈلی ملتان* کی چوس

شفا چاہیے اگر *کھانسی* سے جلدی
تو پی لے *دودھ میں تھوڑی سی ہلدی*

اگر *کانوں* میں تکلیف ہووے
تو *سرسوں* کا تیل پھائے سے نچوڑے

اگر *آنکھوں* میں پڑ جاتے ہوں *جالے*
تو *دکھنی مرچ گھی* کے ساتھ کھا لے

*تپ دق* سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے *گّنا چوس* بھائی

*دمہ* میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
*کھٹائی* چھوڑ کھا دریا کی *مچھلی*

اگر تجھ کو لگے *جاڑے* میں سردی
تو استعمال کر *انڈے کی زردی*

جو *بد ہضمی* میں تو چاہے افاقہ
تو *دو اِک وقت* کا کر لے تو *فاقہ*

یہ پیغام پیاروں تک پہنچائیں
جزاک اللّہ عزوجل

15/09/2023

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته...

خوبصورت الفاظ کا ذخیرہ سب ڈاکٹرز کے پاس ہے ۔کوٸی ایلو تو کوٸی ہومیوپھیتک کو ترجیح دیتا ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سونے چاندی جیسے الفاظ کیا آپ کے مریض کو اتنا صحت یاب کر سکتے ہیں ؟
بالکل ڈاکٹر کا first impression اسکا confidence ہے ۔آپ اپنے مریض کو اپنے اخلاق اور معلومات سے اپنا گرویدہ کرتے ہیں کہ آدھی بیماری تو مریض کی ایسے ہی ٹھیک ہو جاتی ہے ۔۔۔ ایک اور بات ڈاکٹر بننا ایک ایسا شعبہ ہے جس میں اچھا اور ایماندار انسان دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوارتا ہے وہ کیسے ؟
وہ ایسے کے اگر مریض آپ پر یقین کرتا ہے تو اس کے لیے اچھی دوا کا انتخاب کریں اگر آپ کے پاس knowledge کم ہے تو اپنے کسی اچھے دوست جس کو اس شعبہ میں آپ سمجھتے ہیں کہ اچھا طریقہ علاج بتا سکتا ہے تو ان سے مشورہ کریں ۔ اور اگر کوٸی مریض خود چل کر آپ کے پاس نہیں آ سکتا اور وہ آپ سے ہی علاج کروانا چاہتا ہے تو دس ہزار فیس مریض کی مالی حالت دیکھ کر چارج کریں ورنہ ثواب کی نیت سے صرف دوا کے پیسے لیں ۔ یہ دنیا میں جتنا ممکن ہو ایمانداری سے فلاحی کاموں میں حصہ لیں ۔ جب انسان اللّہ کی رضا کے لیے کچھ کرتا ہے تو اللّہ شفاء بھی عطا کرتاہے ۔۔۔
اللّہ ہم سب ڈاکٹرز کو نیکی کی نیت سے اچھا معالج بننے اور رہنے کی توفیق دے آمین

✏ہومیو ڈاکٹر سمیرالودھی

Want your business to be the top-listed Government Service?

Website