Parks and Horticulture Authority Faisalabad

Parks and Horticulture Authority Faisalabad

Share

Horticulture Agency Faisalabad is striving to make the city Greener and more Beautiful...!!

Photos from Parks and Horticulture Authority Faisalabad's post 29/05/2026

City illuminated by
Horticulture Agency Faisalabad
During Eid-ul-Azha

27/05/2026
Photos from Parks and Horticulture Authority Faisalabad's post 22/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جنرل محترمہ عطیہ عنایت نے معزز کمشنر فیصل آباد ڈویژن کی ہدایات پر آج گلستان ٹاؤن میں واقع محمدی پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پارک کی مجموعی صورتحال، باغبانی اور سول ورک کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے پارک کی بہتری، خوبصورتی اور عوام کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

Photos from Parks and Horticulture Authority Faisalabad's post 21/05/2026

پاک چین مثالی اور لازوال دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد (HAF) کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس خاص تقریب میں ڈویژنل کمشنر فیصل آباد محترمہ مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) ندیم ناصر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران دونوں معزز مہمانوں نے پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے اور اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جس کے احترام اور آداب میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں، پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مہمانانِ خصوصی اور ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد کے افسران نے مل کر کیک بھی کاٹا۔

Photos from Parks and Horticulture Authority Faisalabad's post 20/05/2026

ایڈیشنل کمشنر جنرل محترمہ عطیہ عنایت نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے کے ہمراہ گلستان کالونی کے پارکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارکس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی، خوبصورتی، شجرکاری اور عوام کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Photos from Parks and Horticulture Authority Faisalabad's post 18/05/2026

Rehabilitation of Malik pur parks
Gulistan Town
Horticulture Agency Faisalabad

18/05/2026

Jinnah Bag
Faisalabad

Photos from Parks and Horticulture Authority Faisalabad's post 14/05/2026

فیصل آباد: شدید آندھی اور طوفان کے بعد ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد کا فیلڈ میں ہنگامی دورہ

شدید آندھی اور طوفان کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد (HAF) خود فیلڈ میں موجود رہے اور شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

ایم ڈی صاحب نے متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے شہر بھر سے گرے ہوئے درختوں، ٹوٹی شاخوں اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد کی ٹیمیں رات گئے تک مختلف شاہراہوں، پارکس اور گرین بیلٹس میں آپریشن میں مصروف رہیں۔ ایم ڈی نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا گرے ہوئے درخت کی اطلاع متعلقہ حکام کو فوری دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Near Commissioner Office
Faisalabad
36000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00