Faisalabad Development Authority,

Call Directions Website Contact the organization

Faisalabad Development Authority, Faisalabad Development Authority established on 20th October 1976 under the Punjab Development of Ci

08/10/2026

فیصل آباد (8 اکتوبر 2026) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف چوہدری نے جمعرات 15 اکتوبر کو منعقد ہونے والی مختلف کمرشل پلاٹس اور دیگر جائیدادوں کی نیلامی کے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف، منظم اور میرٹ کے مطابق بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیلام عام کی کارروائی کی نگرانی آکشن کمیٹی کرے گی جبکہ تمام مراحل مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے نیلام عام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو انتظامی امور، شرکاء کے لئے سہولیات، نیلامی کے طریقہ کار اور دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-I جنید حسن منج نے ڈی جی ایف ڈی اے کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کے لئے منتخب کئے گئے ایف ڈی اے کے ملکیتی پلاٹس، ان کے محل وقوع، رقبہ، متوقع قدر و قیمت، نیلامی کی شرائط اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نیلام عام میں احمد نگر کی 99 محلہ شاپس، کمرشل سنٹر کی 46 دکانیں، ملت ٹاؤن اے بلاک کی 23 محلہ شاپس اور کمرشل سنٹر کی 13 دکانیں جبکہ علامہ اقبال کالونی سی بلاک کی 2 دکانیں فروخت کے لئے پیش کی جائیں گی۔ اسی طرح 212 سر سید ٹاؤن III میں تقریباً 14 مرلہ رقبہ پر مشتمل کمرشل پلاٹ اور مدینہ ٹاؤن ایکسٹینشن میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ نمبر 27 بھی نیلامی کا حصہ ہوں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہاکی اسٹیڈیم سے ملحقہ 9.43 کنال اور 3.2 کنال رقبہ کے دو پلاٹس 19 سالہ لیز پر دینے کے لئے نیلام کئے جائیں گے، جبکہ گلستان پلازا ملت روڈ کے مختلف فلورز پر واقع دکانیں بھی کرایہ پر دینے کے لئے نیلامی میں پیش کی جائیں گی۔
مزید برآں مختلف علاقوں میں قائم 110 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں اور 16 ایف ڈی اے کے زیرِکنٹرول رہائشی کالونیوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لئے مختص مختلف رقبہ جات پر مشتمل پلاٹس بھی نیلام عام کے ذریعے پیش کئے جائیں گے، تاکہ ان مقامات پر عوامی ضروریات سے متعلق سہولیات کے قیام کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-I نے بتایا کہ نیلام عام کے شیڈول اور مختلف پلاٹس کی تفصیلات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے وسیع پیمانے پر تشہیری مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں اہم شاہراہوں پر سٹیمرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ نمایاں مقامات پر بل بورڈز بھی نصب کر دئیے گئے ہیں، تاکہ ممکنہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کو نیلامی کے حوالے سے بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے تمام انتظامات کو شفافیت کے تقاضوں کے مطابق مکمل کرنے اور نیلامی میں حصہ لینے والے افراد کو طریقہ کار، شرائط و ضوابط اور متعلقہ جائیدادوں کی مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی مرحلے پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں کی نیلامی کا مقصد ادارے کے وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا اور آمدن میں اضافہ کرنا ہے، لہٰذا نیلامی کے عمل میں مکمل شفافیت، غیر جانب داری اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

08/10/2026
08/10/2026
فیصل آباد ایف ڈی اے  ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے  گزشتہ نو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 836 درخواست گزاروں کو مختلف شعبہ جات س...
08/10/2026

فیصل آباد ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے گزشتہ نو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 836 درخواست گزاروں کو مختلف شعبہ جات سے متعلق ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ 58 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیرِ کارروائی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-I جنید حسن منج، ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن اور افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 تک ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے اسٹیٹ مینجمنٹ-I سے متعلقہ 635 درخواستیں، ٹاؤن پلاننگ-II کی 99 درخواستیں، ٹاؤن پلاننگ-I کی 54 درخواستیں جبکہ کچی آبادی سے متعلقہ 48 درخواستوں پر تیز رفتار کاروائی مکمل کی گئی۔درخواست گزاروں کو جن معاملات میں ریلیف فراہم کیا گیا، ان میں جائیدادوں کی منتقلی، کمرشلائزیشن کی منظوری، جائیدادوں کے وراثتی انتقالات، عدالتی ڈگریوں پر عملدرآمد، اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور ٹاؤن پلاننگ رپورٹس کا اجراء، ہاؤسنگ سکیموں سے متعلقہ امور اور مختلف نوعیت کے این او سیز کا اجراء شامل ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک ہی چھت تلے سہولتوں کی فراہمی ایف ڈی اے کی ترجیح ہے اور درخواست گزاروں کو غیر ضروری دفتری تاخیر، بار بار دفاتر کے چکر اور غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے ون ونڈو سروس کو مزید فعال بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ کارروائی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں اور ہر درخواست کی پیش رفت کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت، میرٹ اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ مختلف شعبوں کے مابین بہتر رابطہ کاری کے ذریعے درخواستوں کے بروقت فیصلوں کو یقینی بنایا جائے۔

فیصل آباد (6 اکتوبر 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر محکمانہ امور اور شعبہ جاتی کارکردگی کا جائ...
06/10/2026

فیصل آباد (6 اکتوبر 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر محکمانہ امور اور شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت اور سروس ڈیلیوری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ون ونڈو کاؤنٹر، ای خدمت مرکز، "ای بز" پنجاب پورٹل اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے درخواستوں کی نوعیت، زیر التواء کیسز اور ان پر ہونے والی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے افسران اور متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل کی جائے اور غیر ضروری تاخیر سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کو بلاوجہ زیر التواء رکھنے کی بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری طور پر نمٹانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ون ونڈو کاؤنٹر، ای خدمت مرکز اور ای بز پنجاب پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور ہر درخواست کی پراگریس کو متعلقہ ریکارڈ میں بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے۔ افسران اپنے متعلقہ شعبوں میں درخواستوں کے نمٹانے کے عمل کی خود نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ قیصر عباس رند نے کہا کہ ایف ڈی اے میں سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر، شفاف اور شہری دوست بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔ آن لائن پورٹلز اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے درخواستوں کی وصولی اور مانیٹرنگ کا مقصد شہریوں کو آسان، تیز اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات اور درخواستوں کے ازالے کو اولین ترجیح دی جائے اور کسی بھی سطح پر غفلت یا غیر ضروری تاخیر کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے افسران جنید حسن منج،اسماء محسن، عاصم محمود، یاسر اعجاز چٹھہ، عدنان شہزاد۔ افضال انصاری، عبداللہ نور، عثمان رامے، خوشنود احمد، محمد بلال اور متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔

فیصل آباد (5 اکتوبر 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر قانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعم...
05/10/2026

فیصل آباد (5 اکتوبر 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر قانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈجکوٹ اور سمندری روڈ کے مختلف علاقوں میں خلاف ورزیوں کی مرتکب تین ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ متعلقہ دفاتر اور گیٹس کو سیل کر دیا گیا جن میں دو غیر قانونی اضافی آبادیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو اسماء محسن کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد یاور، انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم گجر اور دیگر متعلقہ سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران چک نمبر 263 ڈجکوٹ کی اراضی پر قائم دو غیر قانونی اضافی آبادیوں کے خلاف کارروائی کی۔ ٹیم نے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا جبکہ داخلی گیٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ اسی طرح سمندری روڈ پر نیاموآنہ کے قریب گلشن حرم ہاؤسنگ سکیم میں رہائشی پلاٹس کو بغیر منظوری کمرشل استعمال میں تبدیل کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاں تعمیر کی گئی دکانوں کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ ایف ڈی اے ٹیم نے واضح کیا کہ رہائشی علاقوں میں غیر مجاز کمرشل سرگرمیوں اور منظور شدہ نقشہ و لینڈ یوز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایف ڈی اے انتظامیہ نے ڈویلپرز اور متعلقہ افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قانون شکنی سے باز رہیں، منظور شدہ پلان اور متعلقہ قوانین و ضوابط کی مکمل پابندی کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف ڈی اے کی جانب سے شہریوں کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت، منظوری اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کی مکمل تصدیق ضرور کریں تاکہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات میں سرمایہ کاری سے محفوظ رہ سکیں۔ اس سلسلے میں شہری ایف ڈی اے کے متعلقہ شعبہ سے رابطہ کرکے مطلوبہ معلومات حاصل اور قانونی حیثیت کی تصدیق کر سکتے ہیں.

Address

FDA Faisalabad, Mall Road
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923412245666

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Development Authority, posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Faisalabad Development Authority,:

Shortcuts

Share