Divisional Information Cell Faisalabad

Call Directions Website

Divisional Information Cell Faisalabad PPP Information Cell Division Faisalabad Join us our struggle for the betterment of energetic and passionate youth of Faisalabad.

The Pakistan Peoples Party is the only Federal, democratic and equal opportunity providing Party that can guarantee to our great people a great future. The PPP worker is selfless and committed to the values of Faith, freedom, fundamental human rights, family values and a wholesome society based on the rule of law and human dignity. People's Youth Organisation is the platform for young people to come forward and polish your leadership for filling the future gaps of leadership in country. This is the only official page of Information Department PYO Division Faisalabad.

Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - PPP
21/09/2026

Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - PPP

17/09/2026
مزاحمت، مفاہمت اور جمہوریت کا امتحان Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari PYO Centr...
08/09/2026

مزاحمت، مفاہمت اور جمہوریت کا امتحان
Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari PYO Central Punjab Official

ڈویژن فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹی کو عوامی سطح تک فعال بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جار...
07/09/2026

ڈویژن فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹی کو عوامی سطح تک فعال بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری

جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا نیا مرحلہپاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کی قیادت نے 6 ستمبر کو جڑانو...
06/09/2026

جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا نیا مرحلہ

پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کی قیادت نے 6 ستمبر کو جڑانوالہ میں تحصیل کی نئی تنظیم کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ، جنرل سیکرٹری رانا بلال فاروق، انفارمیشن سیکرٹری محترمہ امائمہ عظیم شیخ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز طلحہ سلیم ایڈووکیٹ اور ارشد نیاز شریک ہوئے۔ تقریب کی میزبانی ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہ جہاں اور ضلعی کابینہ نے کی۔
نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم کو یونین کونسل اور بنیادی سطح تک مزید فعال بنایا جائے گا، عوام سے براہِ راست رابطہ بڑھایا جائے گا اور ان کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت و پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

رانا بلال فاروق خاں نے نئے عہدیداران کو پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور عوامی رابطہ مہم کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

محترمہ امائمہ عظیم شیخ نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخی جدوجہد، عوامی خدمات اور جمہوری میراث کو جدید سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے۔

عوام کی حاکمیت تک— پیپلز پارٹی کا سفر جاری رہے گا۔

Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari

ہم اپنے شہداء، غازیوں اور افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیوں نے وطن کے دفاع کی تاریخ رقم کی۔آج ک...
05/09/2026

ہم اپنے شہداء، غازیوں اور افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیوں نے وطن کے دفاع کی تاریخ رقم کی۔
آج کے دن ہمارا عہد ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام، جمہوریت اور قومی یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
شہداءِ پاکستان پائندہ باد!

پیپلز پارٹی سمندری کی تنظیم نو، نوٹیفیکیشنز تقسیم، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا عزمسمندری: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سمند...
05/09/2026

پیپلز پارٹی سمندری کی تنظیم نو، نوٹیفیکیشنز تقسیم، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا عزم

سمندری: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سمندری اور سٹی سمندری کی تنظیمی نوٹیفیکیشن تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب رانا فاروق سعید، صدر پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن سید عنایت علی شاہ، سینئر نائب صدر فیصل آباد ڈویژن رانا فاروق خان، جنرل سیکریٹری فیصل آباد ڈویژن رانا بلال فاروق، انفارمیشن سیکریٹری فیصل آباد ڈویژن امائمہ عظیم شیخ، صدر ضلع فیصل آباد چودھری اعجاز اور جنرل سیکریٹری ضلع فیصل آباد رائے شاہ جہاں کھرل نے شرکت کی۔

تقریب میں تحصیل سمندری اور سٹی سمندری کے تمام عہدیداران میں تنظیمی نوٹیفیکیشنز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے، کارکنان کو متحرک کرنے اور عوامی رابطہ مہم کو یونین کونسل کی سطح تک مؤثر انداز میں لے جانے پر خصوصی زور دیا گیا۔

ڈویژنل ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طلحہ سلیم نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان پر ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پارٹی کے جمہوری، آئینی اور عوام دوست مؤقف کو مدلل انداز میں عوام تک پہنچانا اور منفی سیاسی ماحول میں پارٹی کے بیانیے کا مؤثر دفاع وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی مضبوط سیاسی جدوجہد کی بنیاد ہے، اس لیے تحصیل، سٹی اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنا کر عوام کے ساتھ براہِ راست رابطہ مزید مضبوط کیا جائے گا۔

طلحہ سلیم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ مشکل سیاسی حالات میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور آج بھی پارٹی کارکنان قیادت کے اصولی مؤقف کے ساتھ متحد اور ثابت قدم ہیں۔

تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مزید مضبوط، متحرک اور منظم کیا جائے گا اور عوامی مسائل و حقوق کے لیے بھرپور سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمدپاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کے صدر سید عنایت علی شاہ، جن...
04/09/2026

پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد
پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کے صدر سید عنایت علی شاہ، جنرل سیکرٹری رانا بلال فاروق، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری امائمہ عظیم شیخ اور ڈویژنل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری طلحہ سلیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی دورہ کیا اور ضلعی تنظیم کی جانب سے منعقدہ تنظیمی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چاروں تحصیلوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، کمالیہ اور پیر محل کے تنظیمی عہدیداران میں نوٹیفیکیشنز تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر عاطف کھرل، سرشار چیمہ، طلال ذوالفقار سمیت ضلعی کابینہ اور تحصیل تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی تنظیموں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ہمیں پارٹی کے منشور، نظریے، جمہوری مؤقف اور عوامی حقوق کے پیغام کو ہر سطح تک پہنچانا ہے اور کارکنوں کے ساتھ رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مضبوط تنظیم — مضبوط کارکن — مضبوط پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا اہم تنظیمی اجلاسپاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا اہم اجلاس آج ڈویژنل صدر سی...
29/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا اہم تنظیمی اجلاس

پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا اہم اجلاس آج ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ اور ڈویژنل سیکرٹری جنرل رانا بلال فاروق کی زیرِ صدارت، ڈویژنل سینئر نائب صدر رانا فرخ محمود کی رہائش گاہ سنت سنگھ والا میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈویژنل باڈی کے عہدیداران، فیصل آباد ڈویژن بھر کے ضلعی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز، انفارمیشن سیکرٹریز، ونگز کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سینئر کارکن حاجی یاسین صاحب نے حاصل کی۔ ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ نے اجلاس کے اغراض و مقاصد اور ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فیصل آباد ڈویژن بھر میں مزید متحرک، منظم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقہ جات میں سیاسی و عوامی سرگرمیاں بڑھانے اور کارکنان سے بھرپور رابطہ رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر میں فیصل آباد میں ایک بڑا ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں پنجاب پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔ کنونشن کی حتمی تاریخ قیادت سے مشاورت کے بعد ڈویژنل صدر کی جانب سے جلد اعلان کی جائے گی۔

ڈویژن بھر کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے اور بھرپور شرکت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ نے فیصل آباد ڈویژن کے ہر جیالے کارکن کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کارکن کسی بھی وجہ سے نالاں یا ہم سے دور ہے تو ہم اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلکہ گھر گھر جا کر اس سے رابطہ کریں گے اور اسے دوبارہ پارٹی کے کارواں میں شامل کریں گے۔

کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، اور ہر جیالا ہمارا اپنا ہے۔

Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari

Address

Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Divisional Information Cell Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share