چک 209 رب میں سیاسی اور سماجی آگاہی

چک 209 رب میں سیاسی اور سماجی آگاہی

Share

یہ پیج چکنمبر 209 رب اکال گڑھ کے تمام ووٹرز اور عوام کی سیاسی، سماجی اور معاشرتی آگاہی کے متعلق ہے۔ شکریہ۔

09/02/2024

پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کو بہت بہت مبارکباد جن کی انتھک کوششوں اور محنت کی بدولت
NA 99 اور PP 106
سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے۔

12/02/2021

چک 209 رب میں پانی والی ٹینکی اور جانور ہسپتال کے اردگرد موجود سرکاری رقبہ، ہر امیر و غریب کی شادی بیاہ وغیرہ کی تقاریب کیلئے گلی محلوں کی نسبت بہترین اور صاف ستھری جگہ بن سکتا ہے۔

05/02/2021

ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا ممبر بننے والا محترم اپنے خاص حکومتی تعلقات کا فائدہ نہ صرف اپنی ذات اور اپنے محلے تک محدود رکھے بلکہ گاؤں بھر کے تمام پسماندہ محلوں کو بھی برابر فائدہ پہنچائے۔

29/01/2021

چک 209 رب میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ان صاحبان کا منہ چڑا رہے ہیں، جنہوں نے گاؤں کو میونسپل کمیٹی میں شامل کروانے کا کریڈٹ تو بہت زیادہ لیا مگر سہولتیں و حقوق بحال کروانے میں دلچسپی نہ لی ہے۔

20/01/2021
12/01/2021

چک 209 رب میں سیوریج کی نکاسی کیلئے موجود نالیوں کی صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس مسئلے کا حل مستقبل کی اہم ضرورت ہے۔ موثر تنظیم سازی کیلئے تمام اہل دیہہ کو کوشش کرنی ہوگی۔

05/01/2021

چک 209 رب میں ترقیاتی گرانٹ کی منظوری کی مبارکبادیں وصول کرنے والے صاحبان سے گزارش ہے کہ بارش کے بعد ایک مرتبہ ٹبہ آبادی سے ضرور گزریں۔ شائد ضمیر بیدار ہو ہی جائے۔

03/01/2021

"چک 209 رب اور سیوریج کی نکاسی"
مستقبل قریب میں یہ مسئلہ تمام اہلِ دیہہ کیلئے بہت زیادہ مشکلات پیدا کرنے والا ہے۔ اس سے گاؤں کی رہی سہی خوبصورتی بھی متاثر ہو گی۔

31/12/2020

"مثبت سوچیئے"
ان دو الفاظ پر عمل کرنے سے سال2021 ہی نہیں، بلکہ آپ کی پوری زندگی خوش و خرم اور کامیاب گزر سکتی ہے۔ ان الفاظ کی حقیقت کو سمجھئے اور عمل کیجئے۔

30/12/2020

سردیوں کے موسم میں اپنے اردگرد موجود غرباء میں گرم کپڑوں کی تقسیم کا اہتمام لازمی کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی کی عزت نفس بھی مجروح نہ ھو۔

27/12/2020

کچھ روز قبل چک 209 رب کے مختلف چوراہوں میں ترقیاتی گرانٹ کی منظوری کے بینرز لگائے گئے۔ پوچھنا ہے کہ یہ گرانٹ صرف بینرز تک اور مبارکبادیں وصول کرنے تک ہی محدود رہےگی؟ ٹبہ آبادی منتظر۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Faisalabad