Addl: Commissioner Kaiser Rind

Call Directions Website

Addl: Commissioner Kaiser Rind Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Addl: Commissioner Kaiser Rind, Government Official, Faisalabad.

💚CSS/PMS mentor💚Believes in integrity, dedication, discipline and professionalism💚 Civil Service 🇵🇰
https://www.tiktok.com/?_r=1&_t=ZN-9A2Jrt1IiCU
http://instagram.com/kaiserrind_official

فیصل آباد (6 اکتوبر 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر محکمانہ امور اور شعبہ جاتی کارکردگی کا جائ...
06/10/2026

فیصل آباد (6 اکتوبر 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر محکمانہ امور اور شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت اور سروس ڈیلیوری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ون ونڈو کاؤنٹر، ای خدمت مرکز، “ای بز” پنجاب پورٹل اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے درخواستوں کی نوعیت، زیر التواء کیسز اور ان پر ہونے والی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے افسران اور متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل کی جائے اور غیر ضروری تاخیر سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کو بلاوجہ زیر التواء رکھنے کی بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری طور پر نمٹانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ون ونڈو کاؤنٹر، ای خدمت مرکز اور ای بز پنجاب پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور ہر درخواست کی پراگریس کو متعلقہ ریکارڈ میں بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے۔ افسران اپنے متعلقہ شعبوں میں درخواستوں کے نمٹانے کے عمل کی خود نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ قیصر عباس رند نے کہا کہ ایف ڈی اے میں سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر، شفاف اور شہری دوست بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔ آن لائن پورٹلز اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے درخواستوں کی وصولی اور مانیٹرنگ کا مقصد شہریوں کو آسان، تیز اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات اور درخواستوں کے ازالے کو اولین ترجیح دی جائے اور کسی بھی سطح پر غفلت یا غیر ضروری تاخیر کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے افسران جنید حسن منج،اسماء محسن، عاصم محمود، یاسر اعجاز چٹھہ، عدنان شہزاد۔ افضال انصاری، عبداللہ نور، عثمان رامے، خوشنود احمد، محمد بلال اور متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔

فیصل آباد (29 ستمبر 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں می...
29/09/2026

فیصل آباد (29 ستمبر 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں انفورسمنٹ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرشلائزیشن پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور رہائشی جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کی صورت میں مقررہ واجبات اور عائد کردہ جرمانوں کی وصولی کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
ان امور پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، افنان سعید سندھو، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کچی آبادیوں سمیت ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں جائیدادوں کی غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف جاری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رہائشی جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے معاملات کو قانونی دائرے میں رکھنے کے لیے محکمانہ اقدامات میں کسی قسم کی نرمی یا تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کو تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ درخواست گزاروں کو سہولت اور مکمل رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کا عمل بروقت مکمل کروا سکیں۔
قیصر عباس رند نے واضح کیا کہ غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ قانونی تقاضے پورے کرنے والے پراپرٹی مالکان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ایف ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ شعبوں کے مابین مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ درخواستوں کی جانچ پڑتال، واجبات کے تعین اور منظوری کے مراحل میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمرشلائزیشن پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والی جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے فیلڈ سروے اور مانیٹرنگ کا عمل مؤثر بنایا جائے اور خلاف ورزیوں کے مرتکب پراپرٹی مالکان کو قواعد کے مطابق نوٹسز جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمرشلائزیشن فیس، واجبات اور جرمانوں کی وصولی کے لیے متعلقہ افسران باقاعدہ فالو اَپ کریں اور وصولیوں کی پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں کمرشلائزیشن کے معاملات کو شفاف، منظم اور قانون کے مطابق بنانے کے لیے جاری اقدامات کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے ساتھ سرکاری واجبات کی وصولی بھی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

23/09/2026
23/09/2026

15/09/2026

Strengthening the CS e-Biz Portal and service delivery.

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے دفتری امور، نظم و ضبط، ملا...
14/09/2026

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے دفتری امور، نظم و ضبط، ملازمین کی حاضری اور سرکاری فرائض کی احسن انداز میں انجام دہی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی طور پر ورک مین سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے اجلاس سے خطاب کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر/ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-II سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر آئی ٹی/ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر سمیت دیگر افسران و اہلکار اور انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے میں کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری امور میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ادارے میں نظم و ضبط، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا اولین ترجیح ہے اور دفتری معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی یا غیر ذمہ داری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران و ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور مقررہ اوقات کار کی مکمل پابندی کریں۔ سرکاری ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر خدمات فراہم کریں اور اپنے فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افسران و سٹاف کی کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، غیر حاضر رہنے، فرائض میں غفلت برتنے یا دفتری امور میں بلاجواز تاخیر کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی اور حاضری کی مؤثر نگرانی کریں، سرکاری امور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے مثبت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات باہمی رابطے اور ٹیم ورک کے ذریعے ادارے کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ حکومت پنجاب کی پالیسیوں اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے.

فیصل آباد (7 ستمبر 2026) حکومت پنجاب کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) میں اعلیٰ نظم و ن...
07/09/2026

فیصل آباد (7 ستمبر 2026) حکومت پنجاب کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) میں اعلیٰ نظم و نسق، دفتری امور میں شفافیت اور شہریوں کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامی معاملات کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے ایک اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، سٹاف کی حاضری، دفتری نظم و ضبط اور شہریوں سے متعلقہ امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی/ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے کہا کہ ایف ڈی اے میں شفاف، ذمہ دار اور عوام دوست دفتری نظام کے قیام کو اولین ترجیح حاصل ہے، افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، فرض شناسی اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیں۔ فرائض سے پہلو تہی، غیر حاضری، دفتری امور میں غیر ضروری تاخیر، اختیارات کے ناجائز استعمال یا کسی بھی قسم کی بددیانتی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے جائز کاموں کے سلسلے میں ایف ڈی اے سے فوری اور شفاف خدمات کی توقع رکھتے ہیں، اس لیے کسی بھی افسر یا اہلکار کی غفلت کے باعث شہریوں کو غیر ضروری انتظار یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ تمام شعبہ جات میں زیر التوا کیسز کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے، دفتری امور میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے اور شہری درخواستوں پر بروقت کارروائی یقینی بنانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ کا نظام مزید فعال کیا جا رہا ہے۔ قیصر عباس رند نے افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر میں سٹاف کی بروقت حاضری، ڈیوٹی روسٹر، کارکردگی اور دفتری نظم و ضبط کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ افسران اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی کے ذمہ دار ہوں گے اور کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی کی صورت میں جوابدہی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایف ڈی اے میں بھی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، سٹاف کی حاضری، زیر التوا امور، شہری درخواستوں اور دفتری معاملات کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے شعبہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف ڈی اے میں میرٹ، شفافیت، قانون کی پاسداری اور بہترین انتظامی نظم و نسق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

07/09/2026

کھلی کچہری 07.09.2026

06/09/2026

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Addl: Commissioner Kaiser Rind posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share