05/01/2026
فیصل آباد: ڈاکٹروں کا معجزہ، ڈھائی سالہ بچے کے گلے میں پھنسا تالا نکال کر زندگی بچا لی۔
فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈھائی سالہ بچے کے گلے میں پھنسا ہوا تالا نکال کر اس کی زندگی بچا لی۔
واقعے کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق ڈھائی سالہ معصوم بچہ چار روز قبل کھیل کود کے دوران غلطی سے چھوٹا تالا نگل گیا تھا۔ تالا بچے کی سانس کی نالی کے قریب پھنس جانے کے باعث اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی اور اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔
کامیاب آپریشن اور طبی امداد
بچے کو فوری طور پر چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایچ او ڈی ڈاکٹر نگینہ شہزادی کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر معائنہ کیا۔ ڈاکٹر نگینہ شہزادی کے مطابق جب بچے کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس کی سانس بند ہو رہی تھی۔ تالا گلے کے ایسے مقام پر پھنسا ہوا تھا جہاں سے جان جانے کا شدید خطرہ موجود تھا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد تالا نکال کر بچے کی زندگی محفوظ بنا لی۔
والدین کے لیے انتباہ
ڈاکٹروں نے اس موقع پر والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور گھروں میں ایسی چھوٹی اشیاء (سکے، تالے، بیٹریاں) بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں جنہیں وہ آسانی سے نگل سکتے ہیں، کیونکہ ایسی غفلت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید معلومات: بچہ اب خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈاکٹر نگینہ اور ان کی ٹیم کی اس بروقت کارروائی کو بھرپور سراہا ہے۔
18/03/2020
مورخہ 14 مارچ 2020ء کو ستیانہ روڈ پر واقع رچنا ٹاؤن (نمبر 2) کا مین روڈ سیوریج پائپ پھٹنے کے باعث بیٹھ گیا اور مین روڈ میں کئی فٹ گہرا کھڈا بن گیا۔ جس مقام سے سیوریج لائن پھٹی ہے وہاں دونوں طرف کیمیکل فیکٹریاں موجود ہیں جو رہاشی آبادی میں زہر باٹ رہی ہیں۔ کسی کو قیمتی انسانی جانوں کی کوئی پروا نہیں۔ تبدیلی حکام بھی کسی کی نہیں سن رہے۔ مقامی رہائشیوں کی میڈیا سے نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق رچنا ٹاؤن (نمبر 2)، گلشن رحمٰن، شادمان ٹاؤن اور آس پاس کا سارا علاقہ ستیانہ روڈ سے جوڑنے والے اس واحد راستے کے کٹ جانے کی وجہ سے نہ صرف شہر سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، بلکہ سارا علاقہ جوہڑ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کورونا سے تو شاید بچ جائیں مگر ملیریا سے نہیں بچ سکیں گے۔ سارا علاقہ سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب چکا ہے۔ پچھلے چار دن سے علاقہ مکین پریشان ہیں اور ان کا کوئی پرتسانِ حال نہیں۔ پھٹی ہوئی سیوریج لائن کو ٹھیک کرنے کیلئے واسا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ مسلسل اتنے دونوں سے سڑکوں پر گٹروں کا پانی تعفن پھیلا رہا ہے۔
02/05/2017
House Portion is available for Sale in Faisalabad
Call for visit 0301-7079151
17/07/2016
کچہری بازار کی ایک یادگار تصویر :)
11/05/2016
دیکھیے میاں صاحب نے الیکشن کے دوران فیصل آباد کے لوگوں سے کیا کیا وعدے کر ڈالے۔۔ کہا کوئلے کی کانوں پر جا کر خود بیٹھ جاؤں گا، شوگر ملوں سے بجلی لوں گا
دیکھیے میاں صاحب نے الیکشن کے دوران فیصل آباد کے لوگوں سے کیا کیا وعدے کر ڈالے۔۔ کہا کوئلے کی...
Promises of Mian sb during elections-Faisalabad.....کیا ہوا تیرا وعدہ (ٖفیصل آباد) میاں صاحب
29/10/2015
یہ ہیں آپ کے پیارے جن کو آپ آئے روز فرمائشیں کرتے ہیں کہ فلاں کمپنی کا نیا موبائل فون آیا ہے وہ تو بھیج دیں۔
پلیز پردیس میں رہنے والوں کی قدر کریں آپ لوگ نہیں جانتے کہ ایک پردیسی کیسے پردیس میں رہ رہا ہے وہ جیسے بھی مشکل حالات میں ہو آپ لوگوں کو نہیں بتاتا کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھوڑیں ان سب باتوں کو بس یہ تصویر آپ کو بہت کچھ بتا دے گی۔
●═◄ Must Like ✔ Comment ✔ Share ✔ ►═●
●═◄ www.fb.com/ClockTowerCity ►═●
19/09/2015
آئیر فورس بیس پر حملہ میں شہید ہونے والے فیصل آباد کے شان شوکت کی آخری آرام گاہ کے مناظر
●═◄ Must Like ✔ Comment ✔ Share ✔ ►═●
●═◄ www.fb.com/ClockTowerCity ►═●
26/05/2015
●═◄ Must Like ✔ Comment ✔ Share ✔ ►═●
●═◄ www.fb.com/ClockTowerCity ►═●