Udas Shayri - اُداس شاعری

Udas Shayri - اُداس شاعری

Share

Feeling down? Feeling hopeless? Feeling cheated? No worry about all these,we assure you to spam your wall by the best motivated pictures and quotes. T.y :)

04/07/2023

اگر میں مر گیا تو کیا کرو گی؟
کچھ ایسا کر گیا تو کیا کرو گی؟

یہ دل تم بن جو اب لگتا نہیں ھے
تمہیں سے بھر گیا تو کیا کرو گی؟

ابھی تو جا رہے ہیں رشتے ناتے
جو مال و زر گیا تو کیا کرو گی؟

مقدر جو تمہارے گھر ھے رہتا
وہ ہو بے گھر گیا تو کیا کرو گی؟

دیا امید کا جو جل رہا ہے
ہوا سے ڈر گیا تو کیا کرو گی؟

چلو اتنا بتاؤ سوچ کر تم
میں سچ میں مر گیا تو کیا کرو گی؟

ہماری موت کا الزام آخر
تمہارے سر گیا تو کیا کرو گی؟
ع ر

10/06/2023

زندگی کا گیت ہے سارے کا سارا غمزدہ
دھن ہماری غمزدہ لہجہ ہمارا غمزدہ

اُس کے جانے کی خبر کچھ اسطرح سے تھی ملی
ہو گیا اِک بار پھر سے غم کا مارا غمزدہ

ایک لمحے کو گیا وہ لوٹ کر آیا نہیں
میں کھڑا ہوں راستے میں بے سہارا غمزدہ

لکھ دیا ہے کاتبِ تقدیر کیا تقدیر میں
پڑھ کے جس کو ہو گیا قسمت کا تارہ غمزدہ

کون اپنی تشنگی میں ڈوب کر جاں سے گیا
دکھ میں ڈوبا ہے سمندر ہے کنارہ غمزدہ

مدتوں کے بعد تھی امید خوشیوں کی بندھی
کر دیا اک شخص نے عامر دوبارہ غمزدہ

عامر رضا

24/05/2023

موت کھڑی چنگھاڑ رہی ہے
اپنے پنجے گاڑ رہی ہے
شیرنی جیسے ہرن کے پیچھے
بھاگ رہی ہے دھاڑ رہی ہے
ع ر

05/01/2022

یہ زحمت چھوڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے

کہ خواہش زیست کی رکھنا
حماقت چھوڑ دی ہم نے

سماعت پر توجہ ہے
بصارت چھوڑ دی ہم نے

کئی بے نام رشتوں کی
رفاقت چھوڑ دی ہم نے

علاوہ اپنے، اوروں سے
عداوت چھوڑ دی ہم نے

تعلق رکھ لیا دکھ سے
کہ راحت چھوڑ دی ہم نے

کسی سے بحث کرنے کی
جسارت چھوڑ دی ہم نے

کہ اب بس ظلم سہنا ہے
بغاوت چھوڑ دی ہم نے

سنیں گے جھوٹ چپ کرکے
صداقت چھوڑ دی ہم نے

برا کس کو کہیں عامر
یہ عادت چھوڑ دی ہم نے

عامر رضا

24/05/2021
12/01/2021

جیون تھوہر پھُلاں دی ڈَل اے
جینا اج تے مرنا کل اے

پھُلاں تے کلیاں دا ہاسا
جسراں جوبن پل دی پل اے

سِر دی پَنڈ اسمانوں بھاری
عشق دا پینڈا مارُوتھل اے

تیہ آکھے بس پانی! پانی!
کیہ زمزم کیہ گنگا جَل اے

پَیراں نیں نئیں مٹی چھڈی
سِر توں بھانویں اُچی چھَل اے

جھوٹھ اندر دا جین نہ دیوے
سچ آکھاں تے لہندی کھَل اے

اوہناں نوں مُڑ بھر بھر دیوو
جھوک تہاڈی جنہاں وَل اے

(حضرت شام)

03/09/2020

محبت روٹھ جاتی ہے تو دکھ محسوس ہوتا ہے
جب اس کی یاد آتی ہے تو دکھ محسوس ہوتا ہے

ہر اک کھٹکا مجھے اس شخص کی دستک سا لگتا ہے
ہوا کھڑکی بجاتی ہے تو دکھ محسوس ہوتا ہے

عامر رضا

Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Sarfraz Colony
Faisalabad
38000