05/04/2026
"آوارہ خیالات "
کچھ لوگ بغیر پڑھے یا چند کتابیں پڑھنے کے بعد بیسیوں کتابوں کا ملغوبہ مارکیٹ کی نذر کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ہزاروں کتابیں پڑھ کر ایک آدھ کلاسک کتاب لکھتے ہیں ۔ مؤخر الذکر اصحاب میں Rashid Yousafzai کو نمایاں مقام حاصل ہے۔
رشید صاحب نے 2009 میں سی ایس ایس پاکستان بھر میں ٹاپ کیا۔
آپ نے درسِ نظامی ، حفظ کے ساتھ ساتھ 2000 احادیث بھی از بر کی ہیں۔
آج کل سات سمندر پار ذہین باشندوں کی سر زمین کیبک پر بسیرا کیے ہوئے ہیں۔ایک درجن کے قریب مختلف زبانوں پر دسترس حاصل ہے۔
آپ کا میدان فرنچ، انگریزی ،عربی،اور فارسی لٹریچر ہے۔
آپ جمود کے مخالفت کرتے ہیں ، سوال کو نیام سے تلوار کی طرح نکال کر دنیا کے سامنے رکھنے ہنر جانتے ہیں، ان کے بے تحاشہ مطالعے کا عکس ان کی تحریروں میں فلسفہ ، تاریخ، منطق ، استدلال اور صرف و نحو وغیرہ کی شکل میں سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اپ روایت کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ منفردیت کا درس دیتے ہیں۔
جمود مخالف اور استدلال کے رسیا طلبہ و طالبات پر یہ کتاب پڑھنا فرضِ عین ہے۔
امید ہے کتاب سوموار تک موصول ہو جائیگی۔ کتاب پڑھ کر اس پر سیر حاصل گفتگو کی جائیگی ۔
اسامہ

23/07/2025
28/04/2025
20/04/2025
20/04/2025
20/04/2025
20/04/2025
16/11/2024
16/11/2024
24/07/2024