Seeking Justice

Seeking Justice

Share

ملکی او علاقائی صورتحال سے آپ کو باخبر رکھنے کے لئے یہ پیج بنایا گیا ہے۔ اس کو فالو اور شیئر کریں۔ شکریہ
سب سے پہلے پاکستان

05/01/2026

پاکستان کا جدید “تیمور” ہتھیار کامیاب تجربہ — دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ
پاکستان نے اپنے جدید ترین ہتھیار “تیمور” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جسے ملکی دفاعی ماہرین ایک اہم اسٹریٹیجک پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس تجربے کا مقصد پاکستان کی ڈیٹرنس (Deterrence) صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔
تجربے کے دوران ہتھیار نے اپنے تمام مقررہ اہداف کامیابی سے حاصل کیے، جس کے بعد دفاعی اداروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق “تیمور” ہتھیار جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور مستقبل کی جنگی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
🔹 تیمور ہتھیار کی نمایاں خصوصیات (Specifications)
• جدید گائیڈنس سسٹم
• اعلیٰ درستگی (High Precision Strike Capability)
• جدید نیویگیشن ٹیکنالوجی
• مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت
• الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں مؤثر کارکردگی
• جدید دفاعی نظاموں کو چکمہ دینے کی صلاحیت
• تیز رفتار اور بہتر کنٹرول سسٹم
🛡️ دفاعی ماہرین کی رائے
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق “تیمور” ہتھیار کا کامیاب تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور جدید ٹیکنالوجی میں مسلسل پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے

05/01/2026

امریکہ کا وینزویلا پر حملہ — صدر گرفتار، زبردستی امریکہ منتقل!
ذرائع کے مطابق امریکی افواج نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر کو حراست میں لے لیا،
جس کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ عالمی ردِعمل کا خدشہ۔

13/12/2025

لاکھ دشمنیاں نبھانا مگر کسی کی روزی روٹی کے دروازے بند

کرنے کا سوچنا بھی نہیں کیونکہ اس معاملے میں اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے ۔شکریہ

09/12/2025

اطلاعات کے مطابق سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ 8 دسمبر 2025 کی صبح امریکی حکام نے تقریباً 45 ملین ڈالر نقد رقم ایک خاص پرواز کے ذریعے کابل منتقل کی۔ ان کے مطابق یہ تمام پیسے تازہ چھپے ہوئے نوٹوں کی صورت میں طالبان حکومت کے حوالے کیے گئے۔

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر ایسی خطیر رقم ایسے وقت میں افغانستان کیوں بھیجی گئی جب امریکی قومی سلامتی پالیسی میں افغانستان کا تقریباً کوئی ذکر موجود نہیں۔ کئی تجزیہ کار اس صورتحال کو تشویش ناک قرار دے رہے ہیں۔

مزید یہ کہ امریکہ میں گزشتہ سال ایک ایسا بل بھی پیش ہوا تھا جس کا مقصد تھا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ طالبان انتظامیہ تک نہ پہنچ سکے۔ وہ بل ایوانِ نمائندگان سے تو منظور ہو گیا تھا مگر ابھی مکمل قانون بننا باقی ہے۔ ایسے میں مبینہ طور پر نئی نقد ادائیگیوں کا معاملہ سامنے آنے سے امریکی سیاسی حلقوں اور علاقائی ماہرین کے سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔

08/12/2025

انڈین میڈیا کا ایک اور شاہکار… حقیقت سے دور، ڈرامے کے قریب!

انڈین میڈیا کو دیکھ کر کبھی کبھی لگتا ہے کہ وہ نیوز چینل نہیں، کسی پرانی بالی وُڈ فلم کا سیٹ ہے۔ جہاں اینکر مائیک نہیں پکڑتا، بلکہ ڈھول بجا کر خبر شروع کرتا ہے۔
وہاں خبر کم اور ایکٹنگ زیادہ ہوتی ہے—جیسے ہر رات 9 بجے ’نیوز روم کی جگہ اکھاڑا‘ لگا ہوتا ہے۔

ان کی بریکنگ نیوز بھی کمال ہے؛
"پاکستان نے ہوا میں سانس لیا، بڑی سازش بے نقاب!"
"کبوتر پکڑا گیا… پاکستانی جاسوس ہونے کا شبہ!"
"بادلوں کی گرج… پاکستان کا نیا خفیہ ہتھیار!"

یعنی اگر بارش بھی ہو جائے تو اسے بھی پاکستان پر ڈال دیتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے انڈین میڈیا کے پاس ہر مسئلے کا صرف ایک حل ہے:
"پاکستان کو دوش دو اور TRP بڑھاؤ!"

ان کے اینکر ایسے چیختے ہیں جیسے کوئی گھر کا بل نہ بھر پایا ہو۔
ہر بات میں ڈر، ڈھمکا، جنگ، میزائل، ایٹم بم… لیکن حقیقت؟
ہوا میں تحلیل!
ان کی رپورٹنگ دیکھ کر بندہ سوچتا ہے کہ شاید نیوز روم میں بیٹھ کر Red Bull کا ٹینک لگا رکھا ہے۔

اصل کمال تب ہوتا ہے جب اپنی ہی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کو villain بنا دیتے ہیں۔
پھر خود ہی سوال کرتے ہیں، خود ہی جواب دیتے ہیں… اور خود ہی پاکستان کو سزا بھی سنا دیتے ہیں۔
یعنی ایکٹر، ڈائریکٹر، پروڈیوسر — سب خود!

آخر میں:
انڈین میڈیا دنیا میں واحد جگہ ہے جہاں نیوز نہیں بلکہ "فکشن" بیچا جاتا ہے۔
پاکستان کے خلاف بول کر TRP بڑھتی ہے، ورنہ شاید ان کے چینلوں پر تالے لگ جائیں۔

30/07/2025

An 8.8‑magnitude earthquake struck Russia.


27/07/2025

*اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمد*بیرون ممالک ایکسپورٹ بھی ہوتا رہا
لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد
ترنول میں پچاس سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد کر لیا گیا
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بڑی کاروائی
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق موقع پر موجود
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم
فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے گوشت کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری
فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، تفتیش جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
شہر میں محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
#

19/07/2025

اگر آپ Type 2 ڈائیبیٹک ہو چکے ہیں اور ادویات اور انسولین لینے کے باوجود 350 سے کم شوگر نہیں آ رہی، کیونکہ آپ صبح دوپہر شام گندم کی روٹیاں کھا رہے ہیں۔ لیکن آپ کا ڈاکٹر کے آگے دعوی صرف یہ ہے کہ میں میٹھا نہیں کھا رہا۔۔تو یہ بے فضول ہے۔۔اصل شوگر تو آپ کی گندم کی روٹی ، چاول اور آلو بڑھا رہے ہیں۔

اس کی بجائے آپ صبح ناشتے میں جو white oats کا دلیہ کھائیں۔ اور دوپہر کو یہ تصویر میں نظر آ رہا ایک meal ہے۔ اس کو آپ سلاد نا بولیں۔ اس کے اجزاء، ابلا ہوا راجمہ(لال لوبیا)، کھیرا، ٹماٹر، پیاز، زیتون، حسب ذائقہ نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس ، یہ سب ملا کر آپ دوپہر کے لنچ کے طور ایک پلیٹ پیٹ بھر کے کھائیں۔

آپ لال لوبیے کی جگہ، سفید ابلے چنے، یا کالے چنے، سفید یا براون لوبیا ابال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو plant based پروٹین ، کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ بہترین antioxidant اور وٹامنز کے ساتھ محفوظ انرجی ملے گی۔

رات کو آپ ملٹی گرین آٹے کی 100 گرام کی پکی چپاتی کے ساتھ کوئی بھی ایسا سالن کھا سکتے ہیں جس میں آلو نا ہوں۔ چاول بھی آپ لے سکتے ہیں لیکن پکے ہوئے صرف 120 گرام۔

اس کے ساتھ سالن یا سلاد کی مقدار زیادہ رکھ لیں ، تا کہ پیٹ بھر جائے۔ رات کا یہ کھانا سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کھا لیں۔ اور کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد 30 سے 45 منٹ واک یا کوئی فزکل ایکٹیویٹی کریں۔

صرف دو دن میں آپ کی شوگر دھڑم سے نیچے آ گرے گی۔
آپ کو شوگر کی ادویات کم یا بالکل چھوڑنا پڑ جائیں گی۔

کیونکہ آپ کے لبلبے کے beta cells پر سے گندم کے ہیوی glycemic کا لوڈ انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔ beta cells ریلیکس ہوتے ہیں اور دوبارہ اتنی انسولین بنانا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ کی خوارک کو انرجی میں بدل کر آپ کے جسم میں دوبارہ پہنچنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ ایسا دو ماہ کر لیتے ہیں تو آپ کی diabetes ریورس ہو سکتی ہے۔ آپ ایک نارمل انسان کی طرح سو فیصد تندرست ہو جائیں گے۔

پاکستان diabetes میں بد ترین پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔۔لوگ 30 سال میں ہی ڈائیبیٹک ہو رہے ہیں۔۔اور کچھ پتا نہیں کیا کھانا ہے کیا نہیں اور 50 تک جاتے جاتے امراض دل و گردوں کے عارضوں میں مبتلا ہوکر فوت ہو جاتے ہیں۔

پری میچور ڈیتھ سے ایک پورا خاندان اجڑ جاتا ہے۔
اپنے اردگرد بہت سے لوگوں کو کھانے پینے کا لائف سٹائل دیکر ان کی جانیں بچائیں ہیں۔ جو اپنے taste buds ہر سمجھوتہ نہیں کرتے تو ان کو اپنی صحت تباہ کرکے قیمت چکانی ہوتی ہے۔
باقی آپ کا جسم آپ کی مرضی
منقول

02/07/2025

😭😭😭😭😭😭😭ریڈنگ ہوگئی ۔۔ ۔۔میرا سب سے چھوٹا بیٹااحتشام بھاگتا گرگراتا ہوا خوشی سے جھومتا آیا ابو ابو ریڈنگ کرنے والے انکل آگئے ۔اب ہم موٹر چلاکر نہاسکیں گے ۔اب ہم رات کو پنکھا بھی چلائیں گے ہیں نا ابو ۔وہ جلدی جلدی بول رہا تھا میں اس کے چہرے کی خوشی دیکھ رہا تھا جیسے اسے کوئ خزانہ مل گیا ہو۔۔خوش کیوں ناہوتا کیوں کہ میٹر ایک سو ستر یونٹ کراس کرچکا تھا اور ابھی ریڈنگ میں سات دن باقی تھے ۔میں نے گھر میں بجلی پر چلنے والی ہر چیز بند کردی ۔دو دن کیلئے بچوں کو گاؤں بھیج دیا ۔دن کو پنکھا چلتا تو رات کو بند رکھتے ۔اور پھر 28تاریخ کا انتظار کرنے لگے کہ کب ریڈنگ کی تاریخ آئے اور ہم دوسو یونٹ کراس کرنے سے بچ جائیں کیونکہ اگر دوسو ایک مرتبہ کراس ہوگئے تو پھر اگلے چھے ماہ تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا ۔۔اور آج وہ دن آہی گیا جسکا سب محلے والوں کو انتظار تھا ۔شکر الحمد اللہ ۔آج ریڈنگ ہوگئی ہے گھر میں عید کاسماں ہے میرے بچے اب پنکھا چلا کر سو رہے ہیں ۔۔دوسو یونٹ کراس کرنے سے بچ گئے الحمد اللہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اقتباس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

28/06/2025

خواجہ صاحب کے تیور تو دیکھ لیں ذرا۔۔

27/06/2025

دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Clock Tower Faisal Abad
Faisalabad