Water Power Department Ghizar

Call Directions Website

Water  Power Department Ghizar Water & Power Division Ghizar is responsible organization for supply of electricity to the people

ضلع ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان شاء اللہ جاری کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر ل...
08/10/2026

ضلع ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان شاء اللہ جاری کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب سے بجلی کی تقسیم میں بہتری آئے گی اور صارفین کو زیادہ شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ لائن لاسز میں کمی اور بجلی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام میں بھی بہتری متوقع ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل میں محکمہ واٹر اینڈ پاور کے ساتھ تعاون کریں۔

03/10/2026

سنگل فیز 3 پاور ہاؤس کا ایک یونٹ فنی خرابی کے باعث عارضی طور پر بند ہے جبکہ دوسرے یونٹ سے بجلی کی سپلائی بحال ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عارضی لوڈ شیڈنگ کے ذریعے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
متعلقہ یونٹ کی فنی خرابی دور ہوتے ہی بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔ صارفین سے تعاون کی درخواست ہے

ایکسئین واٹر اینڈ پاور غذر نے گزشتہ روز بتھریت پاور ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے پاور ہاؤس اور پاور چین...
01/10/2026

ایکسئین واٹر اینڈ پاور غذر نے گزشتہ روز بتھریت پاور ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے پاور ہاؤس اور پاور چینل پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایکسئین واٹر اینڈ پاور نے متعلقہ افسران کو پاور چینل پر جاری کام میں مزید تیزی لانے اور تمام ضروری اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا کر بتھریت پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی جلد بحال کی جائے، تاکہ صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے

25/09/2026

محکمہ برقیات کی جانب سے عوامی گزارش

محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کی پیداوار ترسیل مرمت اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی جانب سے ان اقدامات پر اپنی رائے تجاویز اور تنقید پیش کرنا ان کا حق ہے اور جہاں اصلاح یا بہتری کی گنجائش کی نشاندہی کی جائے گی محکمہ حقائق اور شواہد کی بنیاد پر مؤثر جواب دینے اور مناسب اقدامات کرنے کی کوشش کرے گا۔
تاہم تمام معزز صارفین سے گزارش ہے کہ محکمہ کی کارکردگی پر تنقید ضرور کریں لیکن کسی افسر یا اہلکار کے خلاف ذاتی نوعیت کے تبصرے الزامات یا Personal Attacks سے گریز کریں۔ اختلاف رائے اور تنقید کو مثبت انداز میں پیش کیا جائے تاکہ مسائل کی نشاندہی بھی ہو اور ان کے حل کے لیے تعمیری ماحول بھی برقرار رہے۔
آپ کی مثبت تنقید اور تجاویز محکمہ کی بہتری میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

شکریہ
محکمہ برقیات

25/09/2026

بتھریت پاور چینل کا کام انشاء اللہ آئندہ 3 سے 4 دن میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
کام کی تکمیل کے بعد چینل میں موجود لیکجز میں کافی حد تک کمی آئے گی جس سے پانی کے ضیاع میں کمی اور پاور ہاؤس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ اس کے نتیجے میں خصوصاً سردیوں کے موسم میں بجلی کی پیداوار اور سپلائی میں اضافہ متوقع ہے۔

آج سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹر اینڈ پاور ڈویژن گلگت نے زیرِ تعمیر 2 میگاواٹ اشکومن پاور ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین و...
24/09/2026

آج سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹر اینڈ پاور ڈویژن گلگت نے زیرِ تعمیر 2 میگاواٹ اشکومن پاور ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین واٹر اینڈ پاور غذر اور ایکسین CED بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران افسران نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو منصوبے پر جاری تعمیراتی کام پیش رفت اور دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

اہم وضاحت برائے صارفینِ غذرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گاہکوچ ٹاؤن ایریا میں حکومتِ گلگت بلتستان محکمہ واٹر اینڈ پاور کی جانب سے Sm...
23/09/2026

اہم وضاحت برائے صارفینِ غذر
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گاہکوچ ٹاؤن ایریا میں حکومتِ گلگت بلتستان محکمہ واٹر اینڈ پاور کی جانب سے Smart Energy Meters اور ABC Cables کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ اس منصوبے کا تمام خرچ حکومتِ گلگت بلتستان برداشت کر رہی ہے اور صارفین پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جا رہا۔
اس منصوبے کی تکمیل سے ان شاء اللہ گاہکوچ میں دیرینہ لو وولٹیج کے مسائل میں بہتری لائن لاسز میں کمی بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کی تقسیم و نگرانی کے نظام میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں تھری فیز بجلی کی فراہمی بھی بہتر ہوگی جس سے صارفین کو زیادہ مستحکم اور بہتر وولٹیج فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان سمارٹ میٹرز کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر اس منصوبے سے متعلق بعض غیر مصدقہ اور بے بنیاد باتیں گردش کر رہی ہیں جن میں میٹرز کی تنصیب کے اخراجات صارفین سے وصول کرنے کا دعویٰ بھی شامل ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تمام معزز صارفین سے گزارش ہے کہ افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں۔ کسی بھی قسم کی معلومات یا وضاحت کے لیے محکمہ واٹر اینڈ پاور کے متعلقہ دفتر سے براہِ راست رابطہ کریں۔

محکمہ واٹر اینڈ پاور غذر

14/09/2026

تمام صارفینِ بجلی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز منگل گاہکوچ بازار ایریا میں مین لائن کی مینٹیننس کے سلسلے میں گلمتی پاور ہاؤس سے گاہکوچ بازار ایریا کو بجلی کی سپلائی صبح 5:00 بجے سے 9:00 بجے تک بند رہے گی۔

صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔

الوداعی تقریبآج ایکسین آفس غذر میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایکسین سی ای ڈی جمشید صاحب نے خصوص...
07/09/2026

الوداعی تقریب

آج ایکسین آفس غذر میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایکسین سی ای ڈی جمشید صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران اپنی طویل سرکاری سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونے والے ایس ڈی او سی ای ڈی نذیر صاحب کو ان کی شاندار خدمات اور ملازمت کے دوران ادا کی گئی ذمہ داریوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر ان کی محنت لگن اور محکمہ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی میں صحت خوشی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

06/09/2026

اہم اطلاع برائے صارفینِ بجلی
تمام صارفینِ بجلی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج دن کے اوقات میں سنگل اور گلمتی پاور ہاؤسز ضروری مینٹیننس کے سلسلے میں بند رہیں گے جس کے باعث متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔

Address

Ghizar
151000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

05814920206

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water Power Department Ghizar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share