Fizza Hussain Shah Daughter Ejaz Hussain Shah 🇱🇾🇱🇾✌
Pakistan Peoples Party Gojal Pakistan Peoples Party Gilgit Baltistan
Pakistan People's Party Gojal Hunza
اسلام ہمارا دین ہیں۔
جمہوریت ہماری معیشت ہیں۔
طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں 🇱🇾🇱🇾🇱🇾
10/02/2026
غذر حلقہ 1ایمت اشکومن کی سماجی و سیاسی شخصیت اور سابق امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی نسیمہ شائیک نے اپنے خاندان اور قریبی رفقاء کے ہمراہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر پیر سید جلال علی شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
نسیمہ شائیک نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انکے ہمراہ گاؤں بارجنگل ،ایمت ،بلہنز،تا مترامدان سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔جنہیں سید جلال علی شاہ صاحب نے پارٹی میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیر سید جلال علی شاہ کی قیادت میں مل کر حلقے کے مسائل حل کرینگے ۔
03/02/2026
ریجنل کونسل ھنزا کے صدر کرنل غلام کریم کے ھمرا وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ صاحب اور ڈی جی دیساسٹر مینجمنٹ ذاکر حسین صاحب سے چپرسن زلزلہ زدگان کے مسائل اور ان کی آباد کاری و تعمیر نو کے بارے میں تفصیلی گفتگو۔
زلزلہ زدگان کی داد رسی کے سلسلے میں حکومت گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، اے کے ڈی این، سیول سوسائٹی تنظیموں ، سماجی و سیاسی جماعتوں بالخصوص ڈپٹی کمشنر ھنزا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور آنے والے وقتوں میں چپرسن کمیونٹی کے عمائدین کئ مشاورت کے ساتھ بحالی اور گھروں کی تعمیر نو پر زور دیا گیا۔
بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں حکومتی، امامتی اداروں، اے کے ڈی این،این جی اوز اور سیول سوسائٹی تنظیموں کے وسائل کو منظم انداز میں برویےکار لانے پر زور دیا گیا۔
ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خوشخبری سنائی کہ سست ڈرئی پورٹ پر موجود ضبط شدا گرم ٹینٹ اور دوسرے اشیاء کو چپرسن زلزلہ زدگان کو ایشو کرنے کی منظوری متعلقہ وفاقی ادارے سے ھوئی ھے جو بہت جلد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ذریعے متاثر عوام تک پہنچا یا جائے گا۔
01/02/2026
ھنزا کومثالی کیسے بنائیں
تحریر: قادر بیگ
گولڈن جوبلی ہاوسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں گزشتہ دنوں عمائدینِ ہنزا کی ایک نشست ہوئی، اِس موقع پر آنے والے الیکشن کے حوالے سے منتخب نمائندوں کے کردار اور اُن کی ترجیحات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی، سوسائٹی میں رہائش پذیر اکابرین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،کرنل ریٹائرڈ امتیازالحق نے اِس موقع پر ہونزا کی تعمیرِ نو اور ترجیحات سے متعلق اپنے لائحہٗ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن مہم کے دوران ہمیں ایک تعلیم یافتہ اور سنجیدہ معاشرے کی نمائندگی کرنے کاعملی ثبوت دینا ہو گا اور بیان بازی اور کسی بھی عمل کے دوران اخلاقی اقدار کا خاص خیال رکھنا ہو گا،انھوں نے بتایا کہ ہونزا کےبنیادی مسائل بجلی اور صاف پانی کی سہلتوں کی کمی ہے اور الحمد للہ اب یہ دونوں حل کے راستے پر گامزن ہو چکے ہیں اور اگلےچند سالوں میں یہ مسائل حل ہو جائنگے ، انھوں نے اِن دو معاملات کوتکنیکی اورمالی منظوری کے مراحل سے گزارنے کی کوششوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ کامیابی علاقے کے اکابرین کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، کرنل ریٹائرڈ امتیاز الحق نے کہا کہ الیکشن میں آزاد طور پر حصہ لینا ایک دشوار عمل ہے اِس لئے اپنے دوستوں کے مشورہ سے انھوں نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اگر ٹکٹ مل گیا تواُن کی کوشش ہو گی کہ اِس پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہونزا کے دیرینہ مسائل کے حل کی کوشش کرینگے،انھوں نے کہا کہ ہونزا کے وسیع جغرافیہ اور منقسم آبادی والے خطہ کے لئے ترقیاتی بجٹ بالکل ناکافی ہے اور کوشش ہو گی کہ میں ترجیحات کا تعیّن کر کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کروں اور اہم ترین نئے منصوبوں پرکام شروع کروں ،انھوں نے ہونزا کے تینوں جغرافیائی اکائیوں گوجال،مرکزی ہونزا اور شناکی کی یکجحتی، باہمی اعتماد اور’’ ترقی سب کے لئے‘‘ کے اصول پر جدوجہد کرنے کا عندیہ دیا اور نئی نسل ،خواتین ، کم ترقی یافتہ مقامات اور ہونزا کی مجموعی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ، انھوں نے رواداری اور باہمی احترام کی اقدار کو پیش نظر رکھنے پر زور دیا اور منفی روّیوں کو ترک کر کے باہمی تعاون اور اتفاق کو پیدا کرنے اور ہونزا کے لئے نگر کی طرح دوسری نشست کی منظوری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت کا ذکر کیا اورکہا کہ گزشتہ ادوار کے تمام منتخب نمائندوں نے اپنی بساط کے مطابق ہونزا کی ترقی کے لئے کوششیں کی ہیں اب اس سفر کو وقت کے تقاضے کے مطابق تیزی سے آ گے بڑھانے کی ضرورت ہے، اِس بیٹھک میں جناب مطابعت شاہ، جناب حورشاہ، ریٹائرڈ کرنل افضل امان، پروفیسرشاہدعلی،جناب محمد یعقوب، جناب زاہداللہ بیگ،
جناب سعید عالم ، جناب اکرام اللہ بیگ،جناب فدااللہ،جناب علی مدد، جناب سعیداللہ(چِپُرسن)،جناب نصیر،ریٹائرڈ کرنل بلبل جمال اورجناب قادربیگ سمیت دیگرعمائدین موجود تھے،حاضرین نے اِس امر پرخوشی کا اظہار کیا کہ کرنل امتیازالحق جیسے دیانتدار، باکردار اور تجربہ کار شخصیت کا سیاسی میدان میں قدم رکھنے سےعلاقے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانےاور سیاست کوعصری آلودگیوں سے الگ رکھ کر ووٹ کے تقدّس کی پاسداری کرنےاور خدمتِ خلق کے مسلّمہ اصولوں اور دیانتداری سے ہم آھنگ کرنے میں مدد ملے گی ، کرنل امتیاز نے اسیرانِ ہونزا کوطویل عرصہ تک قیدو بند کی صعوبتوں سے آزاد کرانے،پانی و بجلی کے مسائل کو حل کی جانب آگے بڑھانےاور ہونزا میں دیگر مسالک کے ساتھ رواداری کے تعلقات قائم کر کےامن کو فروغ دینے اور کمیونٹی کے اندر اتفاق و اتحاد و یکجحتی کو فروغ دینےمیں جو کردار ادا کیا ہے شرکا نےاُس کوقابلِ تقلید قراردیا اورامید ظاہر کی کہ الیکشن میں جس امیدوار کو بھی کامیابی حاصل ہووہ سیاست میں کسی امتیاز کے بغیرعدل وانصاف، مساوات اورخدمتِ انسانی کےارفع اصولوں کےمطابق عوامی خدمت بجا لائے گا تا کہ ملکی سطح پر خواندگی میں خصوصیت رکھنے والاہونزا ظاہری و باطنی ترقی کے تمام میدانوں میں دوسروں کے لئے صحیح معنوں میں نمونہ بن سکے۔
تحریر :قادر بیگ ۔ یکم فروری ۲۰۲۶
29/01/2026
گلگت ۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع گلگت کی صدر سکینہ عباس نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر چپورسن ویلی میں زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے اقدامات اٹھا لیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت شدید سردی میں چپورسن ویلی میں خواتین بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ صوبائی حکومت فوری امدادی کارروائیاں تیز کرے ۔ پیپلز پارٹی ضلع گلگت خواتین ونگ کی صدر نے مزید کہا کہ ہونا تو یہی چاہیے تھا نگران وزیراعلی اور چیف سیکریٹری فوری طور پر چپورسن ویلی کا دورہ کرتے اور عوام کے دکھ درد میں شامل ہو جاتے مگر وزیراعلی اور چیف سیکریٹری نے وہاں جاکر عوام کے درد میں شامل ہونے کا سوچا تک نہیں ہے جس پر گلگت بلتستان کے عوام افسوس کا اظہار کرتے ہیں م سکینہ عباس نے کہا کہ پیپلز پارٹی چپورسن کے متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی اور عوام کے مل کر ان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔
23/01/2026
چیپورسن کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجال ڈسٹرکٹ ہنزہ اور صوبائی قیادت کے مشکور ہیں کہ ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے گلگت بلتستان گورنمنٹ نے چیپورسن کے 3 گاؤں کو آفت زدہ قرار دیا۔۔ ہم پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی سب سے پہلے وہاں پر عوام کے ساتھ کھڑا ہوا ہیں۔۔۔ تاہم عوام چیپورسن ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پورے چیپورسن ویلی (یرذریچ تا ذودخون) جو ٹوٹل 11 گاؤں پر مشتمل ہیں، کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اس نوٹیفکیشن کو مسترد کر کے چیپورسن ویلی کو آفت زدہ قرار دینے کی نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ایپل کرے۔
23/01/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چاچا فرمان علی طویل علالت کے بعد آج وفات پا گئے۔
مرحوم کی ہنزہ کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ رحمت علی ہنزائی (صدر، پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ) کے والد تھے۔
نمازِ جنازہ کل بروز صبح 10:00 بجے علی آباد میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
آمین
22/01/2026
گوجال ہنزہ کے معروف کاروباری شخصیت اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ہنزہ جناب دولت کریم صاحب نے آج اسلام اباد میں گورنر گلگت بلتستان جناب سعید مہدی شاہ صاحب اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ہنزہ کے جنرل سیکرٹری جناب صداقت حسین شہاب صاحب کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر پرسن محترمہ روبینہ خالد سے اسلام اباد میں اس کے آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے عالیہ تباکن زلزلے میں متاثر چپورسن گوجال میں تباہ شدہ حالات سے چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اگاہ کیا جس میں متاثرین زلزلہ زدگان کے لیے عارضی شلٹر اور دیگر ضروریات زندگی مہیا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے ڈی جی بی ایس پی کو فل فور چیپورسن گوجال کا دورہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور تمام ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی اور اس کے لیے اسلام اباد سے مزید تین گاڑیاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ چیئر پرسن نے وفد سے بات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فل فور زلزلہ زدگان مدد کرے گی اور مستقل طور پر پیکج دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔۔۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس مشکل وقت میں متاثرین زلزلہ زدگان کے ساتھ ہیں اور کبھی ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔۔
21/01/2026
پریس ریلیز
آج پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویژن گوجال کے صدر احمد بیگ اور سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ اعجاز علی خان نے مشترکہ طور پر ڈپٹی کمشنر آفس ہنزہ میں ایک متفقہ قرارداد پیش کی، جس میں حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ وادی چپورسن کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور وہاں جاری امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حالیہ زلزلے کے باعث وادی چپورسن شدید متاثر ہوئی ہے۔ مکانات، سڑکیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہنگامی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کو خیمے، راشن، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، اور نقصانات کا جامع و شفاف سروے کر کے بحالی کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے۔
پیپلز پارٹی اس قدرتی آفت کی اس گھڑی میں وادی چپورسن کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
جاری کردہ:
پاکستان پیپلز پارٹی
سب ڈویژن گوجال، ضلع ہنزہ
04/01/2026
On the birthday of Shaheed Zulfikar Ali Bhutto, we pay tribute to the great leader who empowered the people, gave Pakistan its Constitution, and laid the foundation of true democracy. His vision continues to inspire us.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
15701
