Hafiz Hafeez Ur Rehman

Hafiz Hafeez Ur Rehman

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Hafeez Ur Rehman, Political Party, Gilgit.

02/03/2026
Photos from Hafiz Hafeez Ur Rehman's post 07/02/2026

اسلام آباد:
صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اور سابق وزیرِاعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ نمازیوں پر حملہ کر کے شہید اور زخمی کرنے والے عناصر نے کسی ایک مسلک پر نہیں بلکہ پورے ملک کی وحدت، امن اور سالمیت پر حملہ کیا ہے۔ ان ملک دشمن عناصر کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی مسلک، یہ وہ قوتیں ہیں جو پاکستان کو انتشار اور عدم استحکام کا شکار دیکھنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ کسی اور دلخراش سانحے کے انتظار کے بجائے دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط، واضح اور متفقہ قومی بیانیہ تشکیل دیا جائے۔ اس بیانیے کے تحت تمام سیاسی جماعتوں، مذہبی طبقات، ریاستی اداروں اور عوام کو ایک صفحے پر آنا ہوگا تاکہ دہشت گردی کا مستقل اور فیصلہ کن خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔
آخر میں انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری، مؤثر اور دیرپا امداد فراہم کی جائے، جبکہ عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدِباب کیا جا سکے۔

07/02/2026

Murshed ♥️🫶🐅

06/02/2026

سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں مسجد کے دروازے میں دھشتگردوں کی طرف خودکش حملے میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر دل رنجیدہ ہے

اس بزدلانہ حملے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے

شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں
زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوں ہیں

دھشت گرد پے درپے شکست کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں

دھشت گردی کے یہ بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے کم نہیں کرسکتے ہیں

ایسے واقعات سے پوری قوم میں دھشت گردوں سے نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے

بحیثیت قوم دھشت گردی کو شکست دینے کیلئے اپنے سکیورٹی اداروں کے پشت پر کھڑے ہیں

اور دعا گوں ہیں رب العالمین ہمارے وطن کو ہر قسم کی شر پسندی سے محفوظ رکھے امین

02/02/2026

حفیظ صدر تھا صدر ہے صدر رہے گا میرا مرشد الحمداللہ اج سرخوں ہوا سب سازیشوں کے باوجود ♥️

02/02/2026

مشترکہ اعلامیہ
"پاکستان مسلم لیگ ن ہماری جماعت ہے۔
نوازشریف ہمارے قائد ہیں۔
حافظ حفیظ الرحمٰن ہمارے صوبائ صدر گلگت بلتستان اور حاجی اکبر تابان جنرل سیکرٹری
ہم متحد ہیں۔

نوازشریف کی عظیم قیادت میں الیکشن جیتیں گے' حکومت بنائیں گے اور گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کریں گے"
گلگت بلتستان کو سنہری مستقبل دیں گے"
وزیراعظم شہباز شریف کی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلۓ مثالی اقدامات قابل تحسین ہیں"

❤️❤️❤️

17/12/2025

اسلام آباد:وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

17/12/2025

آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن 16 نشتیں جیت کر گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی
حافظ حفیظ الرحمان
🐅✌

17/12/2025

آج وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں، پی ٹی وی اور محکمہ اطلاعات سے متعلق امور، اداروں کی بہتری اور تنظیمی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میڈیکل کالج کے منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی، جو مسلم لیگ (ن) کا اہم منصوبہ ہے اور زمینی تنازعات کے باعث تعطل کا شکار رہا تھا، جسے اب سی ڈبلیو پی سے منظوری دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا خصوصی شکریہ جنہوں نے گلگت بلتستان میں پہلے انجینئرنگ کالج کی منظوری دی اور اب پہلے میڈیکل کالج کے قیام کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد گلگت بلتستان میں اعلیٰ معیار کا میڈیکل کالج قائم ہوگا۔

Photos from Hafiz Hafeez Ur Rehman's post 13/12/2025

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی مقامی چائے کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے 650 ملین ڈالر کی درآمدی انحصار کم کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا پاکستان کی پہلی ٹی کمرشلائزیشن اسٹریٹیجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ کہا ملکی زراعت کو مضبوط بنا کر ہی ہم درآمدی انحصار کم، زرِمبادلہ محفوظ اور معاشی بنیادوں کو مستحکم بنا سکتے ہیں۔ ایف اے او نے چینی ماہرین کے تعاون سے پاکستان کی پہلی مکمل چائے کی پیداوار حکمتِ عملی تیار کی ہے، جس کا مقصد مقامی کاشت کو فروغ دینا اور 650 ملین ڈالر کی سالانہ درآمدات میں نمایاں کمی لانا ہے۔

🎯 پاکستان کے پاس چھ لاکھ ہیکٹر سے زائد زرعی اراضی چائے کی کاشت کے لئے موزوں ہے، مگر اس کے باوجود 650 ملین ڈالر سالانہ کی چائے درآمد کی جاتی ہے۔
🎯 پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ قدرتی وسائل کا مؤثر استعمال ہی زرِمبادلہ میں خود کفالت کا ذریعہ بنے گا۔
🎯 پاکستان کینیا اور سری لنکا جیسے ممالک کے معیار کی چائے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
🎯 کامیاب کمرشلائزیشن کے لئے وسیع پیمانے پر کاشت، جدید پراسیسنگ، ویلیو چین کی مضبوطی اور مربوط نظام ناگزیر ہیں۔
🎯 وفاقی وزیر نے صوبائی سطح پر تعاون خصوصاً خیبر پختونخوا کے کردار کو اہم قرار دیا، جہاں کا موسم اور زمین چائے کے لئے موزوں ہیں۔
🎯 پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ صرف خام پیداوار کافی نہیں؛ ویلیو ایڈیشن، جدید پیکیجنگ، برانڈنگ اور مارکیٹ لنکیجز ضروری ہیں تاکہ زراعت عالمی منڈیوں میں جگہ بنا سکے۔
🎯 حکومت نے 1000 سے زائد زرعی سائنس دانوں اور ماہرین کو چین میں تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے جسکا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی شعبے کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔
🎯 اڑان پاکستان کے تحت حکومت کا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنایا جائے اور 100 بلین ڈالر سے زائد برآمدات حاصل کی جائیں۔
وفاقی وزیر کی ٹی کمرشلائزیشن ماڈل کو دیگر اعلیٰ قدر رکھنے والی زرعی اجناس پر بھی اپنایا جانے کی ہدایت تاکہ مقامی پیداوار، روزگار، برآمدات اور معاشی استحکام میں اضافہ ہو۔
وفاقی و صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور بین الاقوامی اداروں کے باہمی تعاون سے پاکستان ایک پائیدار اور ایکسپورٹ ڈرِیوَن معیشت تشکیل دے سکتا ہے

13/12/2025

قائد محترم میاں نواز شریف گلگت بلتستان اور کشمیر کے آنے والے الیکشن کے خود
نگرانی کرینگے

13/12/2025

President and Secretary General PMLN.

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Gilgit