18/05/2026
انا للّٰه و انا الیہ راجعون 😢
خداوند متعال استاد محترم کو غریق رحمت فرمائے
یقیناً پورے محلے میں جوانوں کو قرآن پاک کی تعلیمات سے روشناس کرانے میں ان کا اہم کردار رہا
خداوند بحق قرآن انکے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین 🤲
سجاد آباد یوتھ آرگنائزیشن
17/04/2026
إنا لله وإنا إليه راجعون
دنیور کے معروف کاروباری شخصیت حاجی نیت علی کے انتقال کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہو گیا۔ وہ نہایت نیک، شریف النفس اور مخلص انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے،
اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
آمین 🤲
07/04/2026
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔😭😭
انتہائی افسوس کےساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نمبردار محمد ابراہیم( بروشل ہوپر) قضائے الٰہی سے دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر چکے ہیں۔
نمازِ جنازہ بعد از نماز مغرب دنیور مرکز میں ادا کی جائےگی۔
التماسِ دعا و نمازِ وحشت۔🙏
18/03/2026
علی لاریجانی کی جانب سے مسلمانوں اور اسلامی حکومتوں کے نام لکھے گئے خط کا اردو ترجمہ :
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
دنیا بھر کے مسلمانوں اور اسلامی ممالک کی حکومتوں کے نام:
ایران کو ایک مکارانہ امریکی صہیونی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا جو مذاکرات کے دوران عمل میں آئی، جس کا مقصد ایران کی شیرازہ بندی (ٹکڑے ٹکڑے کرنا) تھا ، اس جارحیت کے نتیجے میں اسلامی انقلاب کے عظیم اور ایثار پیشہ قائد، متعدد عام شہری اور فوجی کمانڈرز شہید ہوئے تاہم، حملہ آوروں کو ایرانی عوام کی جانب سے ایک سخت قومی اور اسلامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ جانتے ہیں کہ چند ش*ذ و نادر صورتوں اور صرف سیاسی بیانات کی حد تک، کوئی بھی اسلامی ملک ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ اس کے باوجود، ایرانی عوام نے اپنے قوی ارادے سے حملہ آور دشمن کو کچلنے میں کامیابی حاصل کی، یہاں تک کہ آج دشمن اس سٹریٹجک بند گلی سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے سے قاصر ہے۔
ایران "بڑے شیطان" یعنی امریکہ اور "چھوٹے شیطان" یعنی اسرائیل کے مقابلے میں مزاحمت کی راہ پر گامزن ہے۔ لیکن کیا کچھ اسلامی حکومتوں کا موقف نبی اکرم ﷺ کے اس قول کے منافی نہیں ہے کہ: "جس نے کسی شخص کو پکارتے سنا کہ 'اے مسلمانوں (میری مدد کو پہنچو)' اور اس نے جواب نہ دیا (مدد نہ کی)، تو وہ مسلمان نہیں ہے"؟ پس یہ کیسا اسلام ہے؟
بعض ممالک اس سے بھی آگے نکل گئے اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ ایران ان کا دشمن بن گیا ہے کیونکہ اس نے ان کی سرزمین پر موجود امریکی اڈوں اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔ کیا ایران سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے جبکہ آپ کے ممالک میں موجود امریکی اڈے ایران پر حملے کے لیے استعمال ہو رہے ہوں؟ یہ محض لغو بہانے ہیں۔ آج مقابلہ ایک طرف امریکہ اور اسرائیل کا ہے اور دوسری طرف مسلمان ایران اور مزاحمتی قوتوں کا تو آپ کس طرف کھڑے ہیں؟
عالمِ اسلام کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ آپ جانتے ہیں کہ امریکہ وفادار نہیں ہے اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے۔ ایک لمحے کے لیے رک کر اپنے آپ اور خطے کے مستقبل کے بارے میں غور کریں۔ یقیناً ایران آپ کا خیر خواہ ہے اور آپ پر غلبہ پانے کی کوشش نہیں کرتا۔
بے شک امتِ مسلمہ کی وحدت، اگر پوری قوت کے ساتھ حاصل ہو جائے، تو وہ آپ کے تمام ممالک کے لیے امن، ترقی اور آزادی کی ضمانت دینے کی اہل ہے۔
والسل
04/12/2025
افسوناک خبر
دنیور سجاد آباد سے تعلق رکھنے والے بزرگ اب ہم میں نہیں رہے اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائیں اور لواحقین کو
صبر و جمیل عطا کریں
Mso Pak GB
سجاد آباد یوتھ آرگنائزیشن
مدرسہ الحسینی دینیات سنٹر شنگوٹ دنیور
23/11/2025
*🖤 فاطمیہؑ — ایک انقلاب 🖤*
وہ دروازہ جلا، مگر صبر نہ جلا...
وہ پسلی ٹوٹی، مگر حجاب نہ ہٹا...
وہ صدا دب گئی، مگر حق خاموش نہ ہوا۔
*فاطمیہؑ کوئی واقعہ نہیں، ایک صدیوں سے جاری احتجاج ہے...!*
یہ بی بیؑ کا پہلا قدم تھا باطل کے خلاف،
ایک ایسا خاموش انقلاب… جو آج بھی ہر مظلوم کی زبان ہے۔
اسی یاد کو تازہ کرنے کے لیے
آج *شام 7 بجے* امام بارگاہ میں
*مجلس عزائے فاطمہ الزہراؑ* کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تمام عزادارانِ زہراؑ سے گزارش ہے
کہ اشکوں کا نذرانہ لے کر شرکت فرمائیں۔
سجاد آباد یوتھ آرگنائزیشن@
16/11/2025
افسوناک خبر
دنیور سجاد آباد سے تعلق رکھنے والے بزرگ علی صفت ولد جعفر علی ابن ہم میں نہیں رہے اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائیں اور لواحقین کو
صبر و جمیل عطا کریں
05/10/2025
مولانا قاضی نثار احمد پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اس میں جو بھی دہشت گرد ملوث ہے فورا گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے
میں سمجھتا ہوں یہ حملہ مولانا قاضی نثار صاحب پر نہیں ہے بلکہ گلگت بلتستان کے امن پر حملہ ہے گلگت بلتستان کے قوم پر حملہ ہے
صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نا دیں ایک انسان کا بے گناہ قتل پورے انسانیت کا قتل ہے
قانون کو ہاتھ میں نہ لیں قانون کو کام کرنے دیں سوشل میڈیا کو مثبت استعمال کریں سب مل کر ایک قوم بن کر اس واقعے کا مزمت کرے
گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کو طاقت ور ہونے نہ دے چاہیے اس کا کسی فرقے سے بھی تعلق ہو امن کے پرچم کو مظبوطی سے تھامے رکھیں کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی بے گناہ کا قتل کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کا ہامی و ناصر ہو ہمیں سمجھنے کی توفیق دیں آمین