ریسکیو 1122 گلگت۔
دنیور مین چوک کے قریب ایک رہائشی مکان کے گیٹ کے ساتھ موجود چیڑ کے درخت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی صورت میں قریبی گھر اور دکانوں کو بھی خطرہ لاحق تھا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 دنیور کے اہلکاروں کو جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی گلگت سے شفٹ انچارج علی کاظمی کی نگرانی میں ریسکیو اہلکار فائر ٹینڈر سمیت موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روکا اور بروقت کارروائی کر کے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
Rescue 1122 GB
Rescue 1122 GB is offical page of Emergency services Rescue 1122 Gilgit Baltistan.
28/05/2026
راؤشن جھیل میں ایک خاتون کی ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں گوپس اور سنگل اسٹیشنوں سے فوری طور پر موقع کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال گوپس منتقل کر دیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد معیت کو آبائی گاؤں راؤشن میں لواحقین کے حوالے کیا جائے گا ۔
ریسکیو 1122 گلگت۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو ریسکیو 1122 کے اہلکار ریکوری کرین کی مدد سے نکال رہے ہیں۔
خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
27/05/2026
#
*Eid UL Azha Mubarak*
عیدالاضحی کے پر مسرت موقع ریسکیو 1122 غذر کے اہلکاروں نے گاہکوچ اور گوپس میں مرکزی عید گاہوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں ۔
27/05/2026
ریسکیو 1122 گلگت۔
گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 گلگت کے اہلکار عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف عید گاہوں میں نمازِ عید کے دوران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام الناس کو بروقت امدادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 گلگت، انجینئر طاہر شاہ صاحب نے مختلف مقامات پر ریسکیو اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عید کے پر مسرت دنوں میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں عوام الناس کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کے لیے ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے الرٹ رہیں اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔
ریسکیو 1122 گلگت کی جانب سے تمام عالمِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔
26/05/2026
25 مئی کو تاؤس یاسین دیدار کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ راجہ اجمل نذیر کی قیادت میں ریسکیو 1122 غذر کی ٹیموں نے میڈیکل کوریج، ہیلی پیڈ سیفٹی، کراؤڈ مینجمنٹ اور عوامی تحفظ کی خدمات بھرپور ذمہ داری اور تسلسل کے ساتھ سرانجام دیں۔ ٹیمیں مکمل کراؤڈ ڈسپرزل تک موقع پر موجود رہیں اور متعدد افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس سے قبل گاہکوچ میں منعقدہ دونوں دیداری سیشنز کے دوران بھی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں اور دیگر متعلقہ اداروں، اسماعیلی CERT ٹیموں اور رضاکاروں کے ساتھ قریبی تعاون میں پروگرام کے پُرامن، منظم اور باوقار انعقاد کو یقینی بنایا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ راجہ اجمل نذیر نے اضافی وسائل اور ایمرجنسی گاڑیوں کی فراہمی پر ڈی جی ریسکیو 1122 جناب عظیم اللہ صاحب کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر غذر کی مسلسل رہنمائی اور تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے اسماعیلی CERT ٹیموں اور رضاکاروں کی مثالی خدمات اور جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
25/05/2026
ریسکیو 1122 گلگت۔
ریسکیو 1122 گلگت کے اہلکار پولو میچ کے فائنل کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی گاڑیوں اور ضروری طبی سامان سمیت موقع پر موجود رہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی ہدایات پر پولو ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ سے لے کر فائنل تک کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامی صورتحال میں فوری اور بروقت امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم کو مکمل طور پر الرٹ رکھا گیا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پولو ٹورنامنٹ کے دوران زخمی ہونے والے کئی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کیا۔
ریسکیو 1122 گلگت کا مقصد ہر عوامی اجتماع اور کھیلوں کے مقابلوں کے دوران بروقت امدادی خدمات فراہم کرتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
24/05/2026
Alhamdulillah, the Didari event concluded peacefully in Gilgit. 4x ambulances were deployed inside the DidarGah, while 3x ambulances remained on patrol along the designated routes. 2x fire tenders were placed on red alert, one at CPO Chowk and the other at Globe Chowk KIU. The dedicated rapid response fire vehicle and ambulance also remained stationed at the Heliport to es**rt the cavalcade from 21 to 24 May 2026.The District Emergency Officer, Rescue 1122, supervised the operational activities throughout the visit.
ریسکیو 1122 گلگت.
ڈی سی آفس گلگت میں موجود کینٹین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،اور پھیلنے لگی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورے کینٹین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 گلگت کے فائر فائٹرز شفٹ انچارج علی کاظمی کی نگرانی میں فوری طور پر فائر وہیکلز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ریسکیو اہلکاروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث نہ صرف آگ پر قابو پا لیا گیا بلکہ آس پاس موجود دیگر املاک کو بھی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
