30/09/2025
گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت صوبائی زکواۃ کونسل گلگت بلتستان کا اننچاسویں اجلاس چیف سیکریٹری کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و زکواة اینڈ عشر گلگت بلتستان رحمان شاہ ، ایڈ یشنل سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان، ایڈمنسٹریٹر زکواۃ عشر اقبال جان کے علاوہ صوبائی زکوٰة کونسل کے تمام اضلاع کے ممبران شریک ہوئے ۔اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسکے بعد سیکریٹری زکواۃوعشر گلگت بلتستان رحمان شاہ نے چیف سیکریٹری/چیئرمین صوبائی زکوٰة گلگت بلتستان کو زکواۃ ڈجیٹلائز نظام کے تقسیمات اور اس میں پیشرفت اور ایشوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے دیا۔
اجلاس میں زکوٰة فنڈ مالی سال 2025-26 کی رقم مبلغ 76502736 (سات کروڑ پینسٹھ لاکھ دو ہزار سات سو چھتیس روپے) کی منظوری بھی دے دی گئے جوکہ
مستحقین زکواة میں تقسیم ہوگی۔
ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و زکوٰة عشر گلگت بلتستان سید توقیر عباس رضوی ۔

29/09/2025
18/10/2024
13/09/2024
01/09/2024
22/08/2024
12/08/2024
08/07/2024
23/05/2024