نگر قومی الائنس کے زیرِ اہتمام بروز جمعہ ایک عظیم الشان انتخابی ریلی اور عوامی جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ریلی پھکر نگر سے شروع ہو کر چھلت بالا پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے میں شامل ہوگی۔ جلسہ دن 4 بجے شروع ہوگا۔
ضلع نگر کے تمام باشعور نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور سیاسی کارکنوں سے پُرخلوص اپیل ہے کہ اس اہم عوامی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں اور نگر کے روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے جلسے کو کامیاب بنائیں۔
آپ کی شرکت ہی نگر کے بہتر کل کی ضمانت ہے۔
Karakoram National Movement -KNM
KNM is committed to fighting for quality education, healthcare, and the political human rights of Gilgit-Baltistan. Join us in building a brighter future!
We aim to empower communities, promote justice, and ensure sustainable development in the region.
29/05/2026
🚩 اہم اعلان 🚩
قراقرم نیشنل موومنٹ کے نامزد امیدوار کامریڈ واجد علی اور ڈاکٹر علی محمد کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا ہے۔
یہ اتحاد نگر کے عوامی حقوق، نوجوانوں کے روشن مستقبل، انصاف پر مبنی سیاسی نظام اور حقیقی عوامی نمائندگی کے مشترکہ مقصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ عوامی طاقت، سیاسی شعور اور اجتماعی جدوجہد کے ذریعے ہی اپنے خطے کو درپیش مسائل کا مستقل حل ممکن ہے۔
آئیں! ایک مضبوط، باوقار اور عوام دوست نگر کی تعمیر کے لیے اس مشترکہ جدوجہد کا حصہ بنیں۔
عوامی اتحاد، عوامی طاقت، عوامی کامیابی ✊🚩
قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ممتاز نگری ایڈوکیٹ کا اہم پریس ٹاک
قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ممتاز نگری ایڈوکیٹ کا اہم پریس ٹاک
تمام سیاسی اسیروں کی بلاجواز گرفتاریاں اور اُن پر دہشتگردی کے مقدمات قائم کرنا قابلِ مذمت ہے۔ تعارف عباس ایڈوکیٹ، علی ابرار بگورو، کامریڈ میر بابر، کامریڈ شبیر معیار اور عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر اسیر رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے گرفتار کرنا جمہوریت کا قتل اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عوام کی سیاسی آواز کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
06/05/2026
آج صبح معزز عدالت نگر نے میرے خلاف پچھلے سال سرکار کی طرف سے کاٹے گئے ایک بے بنیاد اور جھوٹے ایف آئی آر میں مجھے باعزت بری کردیا لیکن جب گھر پہنچ کر سوشل میڈیا دیکھا تو پتہ چلا کہ میرے خلاف سرکار کی طرف سے ایک اور بے بنیاد اور جھوٹا ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور اس میں میرے خلاف دہشتگردی کے دفعات لگائے گئے ہیں۔ میں سوشل میڈیا کی وساطت سے گلگلت بلتستان کے اداروں ،معزز عدالتوں ، وکلاء ، علماء ، سیاسی شخصیات، نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کے سامنے ایک سوال رکھنا چاہتا ہوں کہ کیا اینٹی دہشتگردی ایکٹ کا قانون پرامن احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں کے لیے ہے یا یہ قانون بیچ راستوں میں مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے والوں ، پولیس اور جی بی سکاؤٹس کے نوجوانوں کو قتل کرنے والوں ، کمسن اور معصوم بچوں کو سٹریٹ فائرنگ کرکے شہید کرنے والوں یا پھر گلگلت بلتستان کا بجٹ کرپشن کرکے کھانے والوں ، عوامی زمینوں اور وسائل پر قبضہ کرنے والوں یا پھر سوست پورٹ پر زبردستی بھتہ لینے والوں کے خلاف بنایا گیا ہے ؟
تاریخ گواہ ہے گلگلت بلتستان میں آج تک معصوم اور بے گناہ سرکاری و غیر سرکاری لوگوں کو قتل کرنے والے کسی ایک بھی دہشتگرد اور کرپشن اور اقربا پروری کرنے والے کسی ایک بھی فرد کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے البتہ ہر وقت دہشتگردی کے دفعات پرامن سیاسی کارکنوں پہ لگا کر بار بار گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔
میں اس طرح کے جھوٹے اور بے بنیاد ایف آئی آرز کو اپنے جوتی کی نوک پہ رکھتے ہوئے اس ایف آئی آر کو اپنے عوام اور نوجوانوں کی عدالت میں پیش کرتا ہوں کہ اگر واقعی میں میں دہشتگرد ہوں یا پھر اینٹی سٹیٹ یا غدار ہوں تو پھر مجھے جو سزا آپ عوام دینگے دل و جان سے قبول کرونگا ! نہیں اگر یہ دفعات اور ایف آئی آرز اپنی دھرتی کی عزت و وقار ، شناخت ، نوجوانوں کے مسائل تعلیم صحت اور روزگار کے لیے آواز بلند کرنے کے پاداش میں کاٹے جارہے ہیں تو پھر میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں یہ کام اپنے آخری دم تک جاری رکھونگا۔
وسلام
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین یا رب العالمین
انجینئر سرفراز نگری
چیرمین قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
05/05/2026
ہنزہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے جاری دھرنے پر انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن اور ماؤں، بہنوں کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ہنزہ: عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے جاری دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔✊🚩
17/04/2026
گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے مرکزی رہنما اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چیف آرگنائزر، کامریڈ شبیر مایار کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسکردو سے علاج کے لیے گلگت آئے تھے۔ دل کے مریض ہونے کے باوجود انہیں بلتستان اِن ہوٹل سے گرفتار کر کے (وِنگ) منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یہ اقدام سراسر ظلم، غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایک بیمار شخص کو اس طرح حراست میں رکھ کر تنہا کرنا کھلی ناانصافی اور جبر کی بدترین مثال ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے نہ سچ دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی عوامی آواز کو خاموش کیا جا سکتا ہے۔
حکام ہوش کے ناخن لیں اور فوری طور پر کامریڈ شبیر مایار کو رہا کیا جائے، انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔
29/03/2026
بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر و ٹریپل ای کے صدر طالب علم رہنماء عون بلتستانی کی پاکستانی اداروں کی جانب سے بلاجواز و غیر قانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میی مزمت کرتے ہیی گلگت بلتستان کے طالب علموں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور آئین و قانون کی بالادستی و انصاف کو یقینی بناتے ھوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم بند کیا جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد عون بلتستانی کو رہا کیا جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Gilgit
