14/12/2025
ہنزہ سے سابق اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل امتیازالحق نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ اور صوبائی کابینہ کے اراکین موجود تھے۔
کرنل امتیازالحق کی شمولیت کو ہنزہ اور گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ ۔!!
اس شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی ساکھ اور عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پارٹی کا گراف نئی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔ ۔!!
Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari The President of Pakistan Asif Ali Zardari Qamar Zaman Kaira Aseefa Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - Gilgit Baltistan Syed Murad Ali Shah Bakhtawar Bhutto-Zardari
08/12/2025
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع شگر کا اہم اجلاس
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع شگر کا ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان جناب زبیر ملک نے صدر پی وائی او ضلع شگر شاہد شگری، جی ایس ایڈوکیٹ ندیم اور سینئر نائب صدر آس بلتی کے ہمراہ شرکت کی۔ اجلاس میں پی وائی او بلتستان ڈویژن کے نائب صدر سید ذوالفقار، شرافت کینگ سمیت ضلع شگر کے تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، یوتھ کی فعالیت اور آئندہ مہینوں کی حکمتِ عملی پر جامع مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے دوران جناب زبیر ملک نے پی وائی او کی آئندہ حکمتِ عملی، تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی، نوجوانوں کے مؤثر کردار اور یوتھ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پارٹی کی نظریاتی اور عملی قوت ہے، اور نوجوانوں کا کردار پارٹی کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر صدر پی وائی او جی بی ڈاکٹر شاہد گلگتی نے بھی آن لائن اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے شگر کی تنظیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پی وائی او شگر، تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کی مسلسل فعالیت اور محنت پورے گلگت بلتستان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
میٹنگ میں درج ذیل نکات پر اتفاقِ رائے کیا گیا:
1. ضلع شگر کے تمام یوتھ یونٹس کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا اور ہر یونٹ کو تنظیمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے واضح ٹاسکس دیے جائیں گے۔
2. پارٹی کی مضبوطی اور تنظیمی جدوجہد کے لیے دن رات کام جاری رکھا جائے گا۔ تمام یونین کونسلز کی کابینہ کو جلد فعال کیا جائے گا اور ہر یونین کونسل کی تنظیم کے ساتھ الگ الگ میٹنگز منعقد کی جائیں گی تاکہ زمینی سطح پر تنظیمی کام مزید بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔
3. سوشل میڈیا پر چلنے والے جھوٹ، بہتان اور منفی پروپیگنڈے کو یکسر رد کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام کارکنان مثبت، اخلاقی اور ذمہ دارانہ سیاست کو فروغ دیں گے۔
4. پی وائی او کی میڈیا ٹیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مکمل ذمہ داریاں اور اختیارات تفویض کیے جائیں گے تاکہ پارٹی کا مؤقف مضبوط، واضح اور بروقت عوام تک پہنچ سکے۔
05/12/2025
بڑے الیکٹیبلز کی شمولتیں ثابت کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کی سب سے مقبول جماعت ہے،وسیم بادامی سینئر نائب صدر PYO
گلگت: پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) نے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں ہونے والی ح اہم شمولیتوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ PYO کے سینئر نائب صدر وسیم بادامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان شمولیتوں کو نہ صرف پارٹی کی بلکہ پورے خطے کی مضبوطی کا ذریعہ قرار دیا۔
وسیم بادامی نے کہا کہ سابق وزراء امجد زیدی، راجہ ناصر علی خان، حاجی عبدالحمید، اور حاجی قربان علی کی پی پی پی میں شمولیت یہ ثابت کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کی سنجیدہ سیاسی قوتیں اب بلاول بھٹو زرداری کی عوامی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی قوت ہے اور اب یہ ایک ایسی چھتری بن چکی ہے جس کے سائے تلے گلگت بلتستان کی تمام محب وطن اور ترقی پسند قوتیں جمع ہو رہی ہیں۔ یہ شمولیتیں محض سیاسی جوڑ توڑ نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کا نیک شگون ہیں۔
وسیم بادامی نے خصوصی طور پر اس بات پر زور دیا کہ یہ شمولیتیں نوجوانوں کے لیے ایک امید لے کر آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی میں تجربہ کار اور بااثر شخصیات کی آمد سے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط ہوگا، جس سے نوجوان قیادت کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا پیغام واضح ہے۔ ہم ان تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور اب ہم سب مل کر گلگت بلتستان میں اگلی حکومت پی پی پی کی بنانے کے لیے ایک نئی توانائی کے ساتھ کام کریں گے۔ یہ وقت ہے کہ تمام نوجوان کارکن ان نئی شامل ہونے والی شخصیات کے ساتھ مل کر عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔
سینئر نائب صدر نے آخر میں کہا کہ یہ شمولیتیں انتخابی نتائج پر گہرے اثرات مرتب کریں گی اور ثابت کریں گی کہ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کی سب سے مقبول جماعت ہے
05/11/2025
First Lady Bibi Aseefa Bhutto Zardari visited Qatar Foundation in Doha on the sidelines of the 2nd World Summit on Social Development. She was received by CEO Yousif Al-Naama and senior officials, who briefed her on QF’s role in education, research and community development.
The First Lady appreciated Qatar Foundation’s global initiatives in knowledge-sharing, innovation and health sciences. She expressed Pakistan’s interest in enhancing collaboration with QF and its partner institutions to promote excellence in education and healthcare.
05/11/2025
گورنر گلگت بلتستان کے دوغلے رویے، جھوٹ اور پارٹی دشمن اقدامات پر *وسیم عباس بادامی سینئر نائب صدر پی وائی او* کی طرف سے شدید مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص جیالے آج انتہائی غصے، دکھ اور اضطراب کے عالم میں یہ بیان جاری کرنے پر مجبور ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے اپنے عمل اور رویے سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے نہیں بلکہ اندر سے کمزور کرنے کے مشن پر ہیں۔
گزشتہ دنوں گورنر صاحب نے ایک جھوٹ بولتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ مہدی جو کے خلاف ایف آئی آر انہوں نے درج نہیں کروائی، مگر آج جب ایف آئی آر کی اصل کاپی منظرِ عام پر آئی تو حقائق سب کے سامنے آ گئے — یہ ایف آئی آر گورنر صاحب کی اپنی درخواست پر درج کی گئی تھی۔
یہ عمل صرف جھوٹ نہیں بلکہ پارٹی کے ایک باوفا جیالے کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔
ستم تو یہ ہے کہ مخلص کارکن، جو صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری صاحب سے ملاقات کے لیے آیا تھا، اسے گورنر کے کہنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
کیا یہ پارٹی وفاداری کا صلہ ہے؟ کیا جیالوں کو قیادت سے ملنے کی سزا قید ہے؟
ہم پوچھنا چاہتے ہیں — آخر گورنر گلگت بلتستان کو کس نے یہ اختیار دیا کہ وہ پارٹی کے جیالوں کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنائیں؟
گورنر صاحب کے جھوٹ، انتقام اور سازشوں نے نہ صرف پارٹی کے نظم و اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ جیالوں کے دلوں میں شدید بےچینی پیدا کر دی ہے۔
وہ گورنر ہاؤس، جو پیپلز پارٹی کا فخر ہونا چاہیے تھا، آج پارٹی دشمنی کا گڑھ بن چکا ہے۔
ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری صاحب سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ
مہدی شاہ کو فوری طور پر گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا جائے،
تاکہ پارٹی میں بڑھتی ہوئی مایوسی، انتقام کی سیاست اور جھوٹ کی فضا کا خاتمہ ہو،
اور جیالوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو سکے۔
پیپلز پارٹی ہمارے لہو میں ہے،
ہم ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد!
جیالے زندہ ہیں، جیالے سرخرو رہیں گے!
03/11/2025
پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی اہم مشاورتی نشست اسلام آباد میں منعقد
اسلام آباد، 3 نومبر 2025 — پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مرکزی سطح پر سید نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، اور سید سبط الحیدر بخاری شامل تھے۔ گلگت بلتستان سے امجد حسین ایڈوکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان، سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان، انجینئر اسماعیل، سعدیہ دانش، عمران ندیم، ظفر اقبال، شریف استوری، بشیر احمد، اور جمیل احمد نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی خطے کی ترقی، خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari The President of Pakistan Qamar Zaman Kaira
01/11/2025
President Asif Ali Zardari addressing a meeting of the Pakistan Peoples Party (PPP) Gilgit-Baltistan chapter at the Governor House.
01/11/2025
گلگت:
صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری صاحب کی گلگت بلتستان تشریف آوری پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین گلگت ائیرپورٹ پر استقبال کر رہے ہیں۔