07/10/2026
محکمہ کامرس نے چین سے ٹیکس و ڈیوٹی استثنیٰ کے تحت درآمدات کا پوسٹ آڈٹ شروع کر دیا
ذرائع کے مطابق محکمہ کامرس، حکومتِ گلگت بلتستان نے گزشتہ سال سوست کسٹمز کے ذریعے چین سے ڈیوٹی و ٹیکس استثنیٰ (Duty & Tax Exemption) کی سہولت حاصل کرکے اشیاء درآمد کرنے والی تمام متعلقہ کمپنیوں کے ریکارڈ کا پوسٹ آڈٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ کامرس کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس و ڈیوٹی استثنیٰ کی سہولت کے ممکنہ غلط استعمال کے خدشات سامنے آئے ہیں۔ اس تناظر میں شفافیت، قانون کی عملداری اور استثنیٰ کی سہولت کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں تمام متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات (07) یوم کے اندر مطلوبہ دستاویزات
ڈائریکٹوریٹ آف کامرس، گلگت میں جمع کرائیں۔
محکمہ کامرس نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے یا کسی قسم کی بے ضابطگی سامنے آنے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔